جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایج ای سی) پاکستان نے دعوت اسلامی کو دار المدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا پہلاکیمپس کھولنے کی منظوری دے دی۔
گزشتہ کئی سالوں سے دعوت اسلامی ملک کے کونے کونے میں دینی ودنیاوی تعلیم کےخوبصورت امتزاج سے تعلیمی میدانوں میں قابل تعریف خدمات سرانجام دے رہی ہے۔پاکستان کے ہر شہر میں دار المدینہ اسکولنگ سسٹم ،فیضان اسلامک اسکول ، فیضان اسلامک کالجز ، جامعۃ المدینہ اور اب ہائی ایجوکیشن کی طرف بڑھتے ہوئے قدم دعوت اسلامی کی تعلیمی کامیابی کا عملی ثبوت ہے۔
نیوایئر نائٹ کے موقع پر مدنی چینل پر دعوت اسلامی کے دینی پروگرا مز میں امیر دعوت اسلامی جنا ب حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری نے تمام اہل محبت ، عاشقان رسول اور اہل علم حضرات کو دعوت اسلامی کی تعلیمی خدمات کی کامیابی پر ایک بہت بڑی خوشخبری سنائی ۔اس نوید مسرت کے مطابق حکومت پاکستان کے یونیورسٹی گرانٹس ادارے ہائر ایجوکیشن کمیشن ایج ای سی نے دعوت اسلامی کو دار المدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت پہلا دار المدینہ انٹر نیشنل کا کیمپس اسلام آباد میں کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اجازت کے بعد دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی دعوت اسلامی کا پہلا کیمپس G-11 مرکز اسلام آباد پاکستان میں تعلیمی خدمات سرانجام دے گا۔
اور پہلے مرحلہ میں دار المدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کیمپس میں چار ڈیپارٹمنٹس :
1. ڈیپارٹمنٹ آف عربک
2. ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز
3. ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز
4. ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن قائم کئے جائیں گے۔
ملک وبیرون ملک میں رہنے والے عاشقان رسول نے اس بڑی تعلیمی کامیابی پر دعوت اسلامی کی جدوجہد پر اظہاراطمینان کیا۔اس اہم اعلان کے موقع پر تمام ہی مرکزی مجلس شوری کے ممبران نے ایک دوسرے کو اس کامیابی پر مبارک باد دی ۔فلک شِغاف نعرہ دعوت اسلامی زندہ باد سے پورا ماحول خوشگوار ہوگیا اور سب نے بانی دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔