professional hazraat se haji imran attari ki guftugu
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

فلسفہً کربلہ پر فکر انگیز گفتگو

پروفیشنل حضرات سے ’’فلسفہ کربلا ‘‘ کے موضوع پر  جناب حاجی عمران عطاری   کی فکرانگیز گفتگو

 دعوت اسلامی  کی مرکزی مجلس شوری کے نگران  اسلامی اسکالر جناب حاجی عمران عطاری  کو  علمی انحطاط کے دور میں اچھی گفتگو، فکرانگیز خطاب ، مدلل بیان  حقائق و واقعات   کی علمی تشریح اور معاشرتی موضوعات  پر سیر حاصل گفتگو  کرنے کا ملکہ  حاصل ہے۔آپ اکثر وبیشتر معاشرتی تنزلی کے اسباب ونتائج اور ان کے تدارک  کی صورتیں کےموضوعات پر اہل علم و دانش اور پروفیشنل حضرات  کے درمیان علمی گفتگو کرتے رہتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق دعوت اسلامی کے پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام  28 جولائی بروز اتوار سپہر 03بچے سے پانچ بجے تک  مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل حضرات کے لئےایک علمی نشست عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں رکھی گئی ہے ۔اس فکری نشست میں پروفیشنل حضرات اور مبلغ اسلام ،مذہبی ودینی اسکالر جناب مولانا محمد عمران قادری کے درمیان فکرانگیزگفتگو کا سلسلہ ہوگا جس میں فلسفہ کربلا کے موضوع حاجی عمران عطاری گفتگو کریں گے ۔فلسفہ کربلا کے حقائق وواقعات کی علمی تشریح اور فکری بیان سننے کےلئے ضرور 28 جولائی بروز اتوار تشریف لائیں اور دینی معلومات  میں اضافہ کریں ۔