یوم تلاوت قرآن
دعوت اسلامی کے تحت عالمی سطح پر14 جولائی کو یوم تلاوت قرآن منایا گیا
بخشش ومغفرت کی عظیم قدرومنزلت والی ستائسویں شب قدر کی مناسبت سے ایک روح پرور اجتماع کا انعقاد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 06 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز تراویح ہوگا۔
اس شب قدر کے اجتما ع کےشیڈول کے مطابق ختم قرآن کی محفل ، نگران شوری کا بیان، مدنی مذاکرہ، خصوصی دعا، الوداعی کلام، صلاۃ التسبیح اور سحری کا انتظام وقت مناسب پر ہوگا۔
27 رمضان شریف کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں شرکت کرنے والے ہزاروں اسلامی بھائیوں کے ایمان کو تازہ کرنے کےلئے شیخ الطریقت ،امیر اہلسنت ، جانشین امیر اہلسنت اور دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران بھی شرکت کریں گے۔اس روحانی اجتماع میں عالم اسلام کی علمی ورحانی شخصیت جناب مولان محمد الیاس قادری خصوصی شرکت کے ساتھ اپنے ملفوظات عالیہ سے بھی عاشقان رسول کو نوازیں گے۔
27رمضان شریف کی خصوصی ٹرانسمیشن مدنی چینل کے ذریعے پوری دنیا میں نشر کی جائے گی۔