my page 1
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
Type 1 or more characters for results.
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

12 Deeni Kamoon Ki Targhebat | 12 دینی کاموں کی ترغیبات

book_icon
12 دینی کاموں کی ترغیبات
            
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط

درودِ پاک کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم: روزِ قیامت اللہ پاک کے عرش کے سِوا کوئی سایہ نہ ہو گا، اُس روز 3 شخص عرش کے سائے میں ہوں گے: (1): میرے اُمَّتی کی پریشانی دُور کرنے والا(2):میری سُنّت کو زِندہ کرنے والا (3):مجھ پر کَثْرَت سے درود شریف پڑھنے والا۔(1) وہ سلامت رہا قیامت میں پڑھ لئے جس نے دِل سے چار سلام صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیکی کی ترغیب دِلاناسُنّت ہے

پیارے اسلامی بھائیو! نیک کاموں کی ترغیب دِلانا سُنّتِ مصطفےٰ ہے۔ چنانچہ قرآنِ کریم میں محبوبِ رَبّ، سلطانِ عرب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو فرمایا گیا: وَّ ذَکِّرْ فَاِنَّ الذِّکْرٰی تَنۡفَعُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۵۵﴾ (پارہ:27 ،سورۂ ذارِیات:55) ترجمہ کَنْزُ الایمان:اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے۔ اسی طرح پارہ:10، سورۂ اَنْفَال، آیت: 65 میں حکم ہوا: یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِیۡنَ (پارہ:10 ،سورۂ انفال:65) اے نبی! اُبھارو (ترغیب دِلاؤ) مؤمنوں کو

پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اور نیکی کی ترغیب

ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مبلغِ اَعْظَم (یعنی سب سے بڑے اور عظمت والے مبلغ ) ہیں، پہلی وحی نازِل ہونے کے بعد آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے 3 سال تک خفیہ نیکی کی دعوت دی، پھر اِعْلانیہ دعوت کا سلسلہ شروع ہوا، آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اِنْفِرادی طور پر، اجتماعی طور پر، فضائِل سُنا کر، عذابِ نار سے ڈرا کر، اپنی پیاری پیاری باتوں کے ذریعے اور عَمَلی طَور پر بھی لوگوں کو نیک کاموں کی ترغیب دیا کرتے تھے۔ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ والِدِ صِدِّیقِ اکبر حضرت ابوقحافہ حضرت حَکَمْ بن کَیْسَان حضرت عَمرو بن عَبَسہ حضرت طفیل بن عَمْرو دَوسی اور دیگر بہت سارے صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اِنْفِرادی کوشش (یعنی علیحدہ سے سمجھانے) کی برکت سے اِیْمان لائے۔ (ان سب صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان کے اِیْمان لانے کے واقعات پڑھنے کےلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب : اِنفرادی کوشش، صفحہ:27 سے 50 پڑھئے!) میں مبلِّغ بنوں سنتوں کا، خوب چرچا کروں سنتوں کا یا خُدا! درس دوں سنتوں کا، ہو کرم بہرِ خاکِ مدینہ

دِینی کاموں کی ترغیب کی اہمیت

پیارے اسلامی بھائیو!دَرْس و بیان وغیرہ کے ذریعے اجتماعی طَور پر نیکی کی دَعْوت دینے کی بھی اپنی برکتیں ہیں، البتہ جو فوائد الگ سے مِل کر ترغیب دِلانے کے ہیں، اُن کی بات ہی جُدا ہے، شیخ طریقت، امیر ِاہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: دعوتِ اسلامی کا 99.90 فیصد کام اِنْفِرادی کوشش (یعنی الگ سے سمجھانے اور نیک کاموں کی ترغیب دِلانے) کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

نیک کاموں کی ترغیب کے فضائل

قرآنِ کریم میں ارشاد ہوتا ہے: وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنۡ دَعَاۤ اِلَی اللہِ وَ عَمِلَ صٰلِحًا (پارہ:24 ،سورۂ حم سجدہ:33) ترجمہ کَنْزُ الایمان:اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے۔
1... البدور السّافِرہ، صفحہ:93۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن