پہلے اسے پڑھ لیجئے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
Type 1 or more characters for results.
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ajeeb ul Khilqat Bachi | عجیب الخلقت بچی

book_icon
عجیب الخلقت بچی

پہلے اسے پڑھ لیجئے

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی ساری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا عزمِ مُصَمَّم رکھتی ہے۔ اس میں کامیابی پانے کے لیے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیہ نے مختلف مدنی کام عطا فرمائے ہیں جن میں وقتاً فوقتاً منعقد کیے جانے والے اجتماعات،  نیکی کی دعوت،  مدنی حلقے،  سنّتوں بھرے مدنی قافلے اور دیگر مدنی کام شامل ہیں۔ ان سب مدنی کاموں میں مدنی قافلوں کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔یہی وجہ ہے کہ امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیہ اپنے بیانات اور مدنی مذاکروں میں کثرت سے 12ماہ 30 دن، 12دن اور 3 دن کے مدنی قافلوں کی بھرپور ترغیب ارشاد فرماتے ہیں۔ آپ کی پُراثر دعوت پر لَبَّیک کہتے ہوئے بیشمار اسلامی بھائی سنَّتوں کی تربیّت کے لیے ملک بہ ملک، شہربہ شہراورقَریہ بہ قَریہ سفر کر کے علمِ دین حاصل کر کے سنّتوں کی بہاریں لوٹتے رہتے ہیں۔

        یقینا راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنا بڑی سعادت مندی ہے کیونکہ مَدَنی قافلوں کی برکت سے پنج وقتہ نمازکی پابندی کے ساتھ ساتھ نوافل کی پابندی کی سعادت بھی نصیب ہوتی ہے۔ پیارے آقا صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وَسَلَّم کی نہ صرف سنّتیں  سیکھنے کو ملتی ہیں بلکہ علمِ دین حاصل کرنے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔ علمِ دین کے لیے سفر کے بے شمار فضائل ہیں ہمارے اسلاف علمِ دین کے حصول کی خاطر دور دراز شہروں کا سفر کیا کرتے تھے۔ احادیثِ مبارکہ میں علمِ دین کے لیے سفر کے کیسے فضائل ہیں اس کا اندازہ اس روایت سے لگایا جا سکتا ہے چنانچہ  نبی ٔ کریم صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا جس شخص کے قدم علم کی طلب میں گرد آلود ہوں اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے جسم کو دوزخ پر حرام فرما دے گا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فرشتے اس کے لیے مغفرت طلب کریں گے،  اگر علم کی طلب میں مر گیا تو شہید ہوا ۔ اس کی قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہو گی اور اس کی قبر تاحدِ نظر وسیع کر دی جائے گی۔ اس کے پڑوس میں دائیں بائیں آگے پیچھے چالیس چالیس قبریں نور سے معمور کر دی جائیں گی۔  (تفسیر کبیر ج 1 ص 408 دار احیاء التراث العربی،  بیروت)

          مَدَنی قافلوں میں سفر کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  اپنے سابقہ طرزِ زندگی پر غور و فکر کا موقع ملے گا اور دل حُسنِ عاقبت کے لئے بے چین ہو جائے گا جس کے نتیجے میں گناہوں پر ندامت کے ساتھ ساتھ توبہ کی توفیق بھی ملے گی۔ عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے والے کتنے نوجوان فحش کلامی اور فضول گوئی کی عادات سے تائب ہو کر دُرُودِپاک کے عادی بن گئے۔تلاوتِ قراٰن،  حمدِالٰہی اور نعتِ ِرسول کتنوں کا وردِ زباں بن چکا ہے۔ اِحترامِ مسلم کاجذبہ ملا،  دنیاوی مال و دولت کی ہوس سے جان چھوٹی اور نیکیوں کی طرف دل مائل ہونے لگا۔

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر سے جہاں اُخروی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں بے شمار دنیوی برکات بھی سمیٹنے کو ملتی ہیں کئی بیمار شفا پاتے ،  پریشان حال خوش حال ہو جاتے ۔ بے روز گار،  روز گار پاتے بے عمل سنتوں پر عمل کا جذبہ پاتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلوں کی متعدد بہاریں ہیں جن کا رسالہ حصہ اوّل ’’ شرابی، مؤذن کیسے بنا؟  ‘‘  شائع ہو چکا ہے اب حصّہ دوم ’’ عَجِیبُ الخِلقَت بَچّی ‘‘ کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے جبکہ سینکڑوں بہاریں ترتیب کے مرحلے میں ہیں۔

        اللہ تعالٰی ہمیں ’’ اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ‘‘  کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

         مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ   {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت    

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن