Allah Walon Ki Batain Jild 4
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Allah Walon Ki Batain Jild 4 | اللہ والوں کی باتیں جلد ۴

    almadina tul ilmiya ka taruf aur is ki ahmiyat

    اللہ والوں کی باتیں جلد ۴
                
    تابعین کےاَقوال واَحوال اورزٰی کابیان حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد : 4) ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں مُؤَلِّف اِمام اَ بُوْنُـعَـیْم اَحمدبن عَبْدُاللہ اَصْفَہَانی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی ( اَلْمُتَوَفّٰی ۴۳۰ ھ) پیش کش : مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ (شعبہ تراجِمِ کُتُب ) ناشِر مکتبۃُ المدینہ بابُ المدینہ کراچی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    ’’صالحین کادامن تھامو‘‘کے17 حُروف کی نسبت سےاس کتاب کو پڑھنے کی’’17 نیّتیں‘‘

    فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : نِیَّةُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔( المعجم الکبيرللطبرانی ، ۶/ ۱۸۵، حديث : ۵۹۴۲) دومَدَنی پھول : (۱)بِغیراچّھی نیّت کےکسی بھی عمل خیرکا ثواب نہیں ملتا۔ (۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتناثواب بھی زِیادہ۔ (۱)ہر بارحمد وصلوٰۃ اور تَعَوُّذوتَسْمِیّہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صَفْحَہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے اس پر عمل ہوجائے گا)۔(۲)رِضائے الٰہی کے لئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ (۳) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اورقبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا۔ (۴)قرآنی آیات اوراَحادیث ِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا۔(۵)جہاں جہاں’’ اللّٰہ ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّ وَجَلَّ اورجہاں جہاں’’سرکار‘‘ کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم اورجہاں جہاں کسی صحابی یا بزرگ کا نام آئے گا وہاں رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اور رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ پڑھوں گا۔(۶)رضائے الٰہی کے لئے علم حاصل کروں گا (۷)اس کتاب کا مطالعہ شروع کرنے سے پہلے اس کےمُؤَلِّف کو ایصال ثواب کروں گا۔ (۸)(اپنے ذاتی نسخے پر)عِندَالضرورت خاص خاص مقامات انڈر لائن کروں گا۔ (۹)(اپنے ذاتی نسخے کے )’’یادداشت‘‘والے صَفْحَہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا۔ (۱۰)اولیا کی صفات کواپناؤں گا۔(۱۱)اپنی اصلاح کے لئے اس کتاب کے ذریعے علم حاصل کروں گا۔(۱۲)دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔(۱۳)اس حدیثِ پاک’’ تَھَادَوْاتَحَابُّوْا ‘‘ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔( مؤطاامام مالک ، ۲/ ۴۰۷، حديث : ۱۷۳۱)پرعمل کی نیت سے(ایک یا حسب ِ توفیق)یہ کتاب خریدکر دوسروں کوتحفۃًدوں گا۔ (۱۴)اس کتاب کے مطالَعہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا۔ (۱۵)اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے روزانہ فکر ِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا رسالہ پر کیا کروں گا اور ہرمدنی(اسلامی)ماہ کی10تاریخ تک اپنے یہاں کے ذمہ دارکو جمع کروا دیا کروں گا۔(۱۶)عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میںسفر کیا کروں گا۔ (۱۷)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(ناشِرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)۔

    المد ینۃُ العِلمیہ

    از : شیخ طریقت، امیرِ اہلسنّت ، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطّارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعت ِ علم شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسن خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس’’ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ ‘‘بھی ہے جودعوتِ اسلامی کے عُلما ومفتیانِ کرام کَثَّرَھُمُ اللّٰہُ السَّلَام پرمشتمل ہے، جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں : (۱)شعبہ کتب اعلیٰحضرت (۲)شعبہ تراجم کتب (۳)شعبہ درسی کُتُب (۴)شعبہ اصلاحی کتب (۵)شعبہ تفتیش کتب (۶)شعبہ تخریج ’’ اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیَہ ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامی سنّت ، ماحی بِدعت، عالِم شَرِیْعَت، پیر ِ طریقت، باعث ِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسْع سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی ، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول’’ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ ‘‘کودن گیارہویں اوررات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عمل خیر کو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ہمیں زیرِ گنبد ِخضرا شہادت، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رمضان المبارک ۱۴۲۵ھـ

    پہلے اسے پڑھ لیجئے!

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ اٹل حقیقت ہےکہ لہلہاتےکھیت، خوش نماباغات، اونچےپہاڑ، نہروں آبشاروں، خوبصورت وادیوں، ساحل سمندرکےحسین نظاروں، ٹھنڈےاورمیٹھےپانی کےندی نالوں، بلندوبالا عمارتوں، طویل شہراہوں، آسائش و آرائش، رنگینی و زیبائش، عیش وطرب کےسامان، دل وجان سےچاہنےوالے دوستوں اورعزیزرشتہ داروں کی محبتوں سےبھرپوریہ دنیافقط دھوکےکاسامان ہے، کیونکہ ارشادباری تَعَالٰی ہے : وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ(۲۰) ( پ ۲۷، الحدید : ۲۰) ترجمۂ کنز الایمان : اوردنیاکاجیناتونہیں مگردھوکےکامال۔ دنیا میں کسی چیز کو دوام نہیں، اس کی آسائشوں کو اپنا زیور بنا نا، اس کی لذتوں میں بد مست ہو کر اس کی رنگینیوں میں گم ہو جانا یقیناًنقصان و خسران کا باعث ہے۔ کیونکہ ہمیں دنیا میں بھیجا گیا ہےکہ ہمارے اعمال کی جانچ ہو سکے۔چنانچہ ارشادِباری تَعَالٰی ہے : الَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًاؕ ( پ ۲۹، الملک : ۲) ترجمۂ کنز الایمان : وہ جس نےموت اورزندگی پیدا کی کہ تمہاری جانچ ہو تم میں کس کا کام زیادہ اچھا ہے۔ لہٰذا فائدےمیں وہی ہےجواپنی زندگی اُس دستور کےمطابق گزارے جس کا بیان اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے پاک کلام میں یوں فرمایاہے : لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ ( پ ۲۱، الاحزاب : ۲۱) ترجمۂ کنز الایمان : بیشک تمہیں رسولُ اللہ کی پیروی بہتر ہے۔ اس فرمانِ الٰہی پرجن نفوس قدسیہ نے سب سےپہلےعمل کیاوہ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی مبارک ہستیاں ہیں پھر ان حضرات سےتابعین اور تبع تابعین نے فیض حاصل کیا جن کے زمانے کو محبوبِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےخیرالقرون(بہترین)زمانہ فرمایاہے۔(1)اوران کےلئےیوں دعافرمائی : ’’ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلصَّحَابَةِ وَلِمَنْ رَاٰى وَلِمَنْ رَاٰى یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ !صحابہ کی مغفرت فرمااورجس نے انہیں دیکھا(یعنی تابعین)بھی جس نےانہیں دیکھا(یعنی تبع تابعین)۔(2) ان جلیل القدرہستیوں نے دور دراز علاقوں کاپرخطرسفرکیااورمحبوبِ خداکے دیوانے، شمع رسالت کے پر وانے صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی خدمت میں حاضری کا شرف حاصل کیا اوران سے اکتساب فیض کر کے اپنی زندگیوں کو ہمارے لئے مشعل راہ بنا دیاکیونکہ وہ فیض نبوت کا گنجینہ اور ہمارے لئے سرمایائے آخرت کے حصول کا ذریعہ ہیں، ان کی مبارک حیات کا مطالعہ ہمیں حرارت ایمانی، فکر آخرت اور عمل کا جذبہ دیتا ہے جس کے ذریعے ہم دنیا کے فریب سے بچ کر بارگاہ خداوندی میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ” اللہ والوں کی باتیں“حضرتِ سیِّدُنا امام حافظ ابو نُعیم احمد بن عبداللہ اصفہانی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۴۳۰ھ)کی شہرۂ آفاق تصنیف” حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَ طَبَقَاتُ الْاَصۡفِیَاء “کی چوتھی جلد کا ترجمہ ہےجو38 تابعین کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی سیرت و کردار، اقوال و افعال، عادات و اطواراوران سےمروی احادیث مبارکہ کے مدنی پھولوں سے سجا حسین گلدستہ ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ! مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ تراجم کتب (عربی سے اردو) کے8اسلامی بھائیوں نےاس جلدپر ترجمہ ، تقابل، نظرثانی، پروف ریڈنگ اورتخریج وغیرہ کا کام کرنے کی سعادت حاصل کی بالخصوص(۱)…ابوواصف محمدآصف اقبال عطاری مدنی (۲)…ابومحمدمحمدعمران الٰہی عطاری مدنی(۳)…محمدامجدخان تنولی عطاری مدنی(۴)…کاشف اقبال عطاری مدنی (۵)…محمدخرم عطاری مدنی سَلَّمَہُمُ الْغَنِی نےبھرپور کوشش فرمائی۔اس کتاب کی شرعی تفتیش دارالافتا اہلسنت کے مُتَخَصِّص اسلامی بھائی محمدشفیق عطاری مَدَنی زِیْدَعِلْمُہٗ نےفرمائی ہے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں دعاہےکہ اپنی دنیاوآخرت سنوارنےکےلئےہمیں اس کتاب کوپڑھنے، اس پرعمل کرنےاوردوسرےاسلامی بھائیوں بالخصوص مفتیانِ عِظام اورعُلَمائےکرام کی خدمتوں میں تحفۃً پیش کرنےکی سعادت عطافرمائےاوردعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کودن پچسویں اوررات چھبیسویں ترقّی عطافرمائے! اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ شعبہ تراجِم کُتُب ( مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ )
    1 صحیح مسلم ، کتاب فضائل الصحابة ، باب فضل الصحابة ثم الذین یلونھم ، ص ۱۳۷۲، حدیث : ۲۵۳۵ 2 معجم الکبیر ، ۶/ ۱۶۶، حدیث : ۵۸۷۴

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن