30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلحمدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط امیرِ اہلِ سنّت کے130 ارشادات دُعائے خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت: یاربَّ المصطفےٰ !جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت کے 130 ارشادات “ پڑھ یا سن لےاسے عامل سنت اور شریعت مطہرہ کا پابند بنا اور اسے بے حساب بخش دے۔اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہ علیه واٰله وسلّمدُرود شریف کی فضیلت
حضرتِ ابو ہُر یر ہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور تاجدارِ مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ رُوح پرورہے کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر دس رحمتیں نازِل فرمائے گا۔ (مسلم،ص172،حدیث:912) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّدبزرگوں کی باتیں
فارسی کی مشہور کہاوت ہے”صُحْبَتِ صَالِحْ تُرَا صُالِحْ کُنَدْ صُحْبَتِ طَالِح تُرَا طَالِح کُنَد “(یعنی اچھے آدمی کی صحبت تجھے اچھاکردے گی اور بُرے کی صحبت تجھےبرا بنادے گی)یہ ایک حقیقت ہے کہ صحبت چاہے اچھی ہو یا بُری اپنا اثر ضرور چھوڑتی ہے، لہٰذا جو شخص نیک بندوں کی صحبت میں رہتا ہے اُس کا دل نیکی کی طرف مائل ہوتا ہے اور جو بُرے لوگوں کی صحبت میں رہتا اُس کا دل بُرائی کی طرف مائل ہوتا ہے۔یاد رکھیے! اللہ پاک کے نیک بندوں کی مجلس میں بیٹھنا ، ان کا دیدار کرنا اور ان کی حکمت بھری باتوں پر عمل کرنا دونوں جہاں میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔نیز بزُرگانِ دین کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ اور ان کی تحریر بھی یہی اثر رکھتی ہے۔ اگر کوئی شخص نیک بندوں کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو سکتا تو وہ ان کے ارشادات پڑھ کر بھی فیض حاصل کر سکتا ہے۔امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا شمار بھی اللہ پاک کے ایسے بندو ں میں ہوتا ہے جن کی حکمت بھری گفتگو سن کر نہ صرف معاشرے کے بہت سے بگڑے ہوئے لوگوں کی اصلاح ہو جاتی ہے بلکہ وہ دوسروں کی اصلاح کرنے والے بھی بن جاتے ہیں ۔آئیے مختلف موضوعات پر آپ کے فرامین پڑھئے اور اپنی اصلاح کا سامان کیجئے۔امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے ارشادات
(1) ایک طر ف کی بات سُن کر رائے قائم نہیں کرنی چاہئے۔ ( 17رمضان المبارک1436 ھ،4جولائی2015 بعد تراویح) (2)والدین اپنی حافظ اولاد کو روزانہ قرآنِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلاتے رہیں تاکہ اُن کا حفظِ قرآن باقی رہے۔ (19ربیع الآخر 1436ھ 8فروری2015) (3)تمام حافظِ قرآن روزانہ ایک منز ل قرآنِ پاک پڑھنے کی کوشش فرمائیں۔ (19ربیع الآخر 1436ھ 8فروری2015) (4) بِلاضرورت اپنا نگران،اُستاذ یا عالم ہونا نہ بتایا جائے۔ (23ربیع الآخر 1436ھ 12فروری2015) (5)اگر ڈاکٹر صدقِ نیت اور اخلاص کے ساتھ مریض کا علاج کرے اور اُس کے ساتھ ہمدردی کرے تو روزی میں برکت بھی ہوگی اور آخرت میں اِس کا ثواب بھی ملے گا۔ (19ربیع الآخر 1436ھ 8فروری2015) (6)ڈاکٹروں کو مریضوں کے شرعی مسائل میں بالکل دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے بلکہ مفتیانِ کرام کی طرف بھیج دیا کریں یا دارُ الاِفتاء اہل ِسنّت کا نمبر دے دیں۔ (19ربیع الآخر 1436ھ 8فروری2015) (7)اگرکسی مریض کا علاج ڈاکٹر کو نہ آتا ہو تو بِلا شرم و جھجک کہہ دیں کہ آپ کا علاج مجھے معلوم نہیں ،اِس طرح لوگوں کی نظر میں آپ کی قدر بڑھے گی۔ (2 جمادی الاولیٰ 1436ھ 21فروری2015 خصوصی) (8)خوفِ خدا رکھنے والے ماہر ڈاکٹر یا حکیم کو فیملی طبیب بنایا جائے۔ (10رمضان 1436بمطابق27جون 2015 بعدعشا) (9)ڈاکٹر وں کو چاہئے کہ ساداتِ کرام اور غریبوں کی ہمدردی کیلئے ماہانہ بجٹ بنائیں اور مفت علاج و ادویات کی ترکیب کریں اور دعائیں لیں ۔ (10رمضان 1436بمطابق27جون 2015 بعدعشا) (10) مریضوں کی تعداد میں اضافے پر ڈاکٹراپنے دل کی کیفیت پر غور کرے کہ اپنے مسلمان بھائی کی بیماری پر مجھے خوشی تو نہیں ہو رہی؟ اگر ایسا ہو تو اِستغفار کرے۔ (10رمضان 1436بمطابق27جون 2015 بعدعشا) (11)آپریشن کرنے اور کروانے میں ایسا وقت رکھنا چاہئے، جس میں کوئی نماز کا وقت نہ آتا ہو۔ (19ربیع الآخر 1436ھ 8فروری2015) (12)”دُرودِ تنجینا‘‘ حاجتوں کے پورا ہونے کے لئے مُجرّب ہے۔ (19ربیع الآخر 1436ھ 8فروری2015) (13)اخبار اور میڈیا والوں کو اسلام سے نفرت دِلانے والا کوئی کام نہیں کرنا چاہئے۔ (19ربیع الآخر 1436ھ 8فروری2015) (14) بےجا جذباتیت(انسان کو) پھنسا دیتی ہے۔ (18ربیع الآخر 1436ھ 7فروری2015خصوصی) (15)سمجھانے والے پر غصّہ نہیں کرنا چاہئے ورنہ آپ اپنے اُوپر اِصْلاح کا دروا زہ بند کردیں گے۔ (23ربیع الآخر 1436ھ 12فروری2015) (16)صِرف دَرْسِ نِظامی کے نِصاب سے عالمِ د ین بننا مُشکل ہے، اس کیلئے مزید اسلامی کتب کا مطالعہ ضَروری ہے۔(23ربیع الآخر 1436ھ 12فروری2015) (17)اپنے منہ سے اپنے لئے بڑائی کے الفاظ نہ بولے جائیں۔ (23ربیع الآخر 1436ھ 12فروری2015) (18)عقلمند آخرت کو ترجیح دیتا ہے اور اس کی بَرَکات دنیا میں بھی پاتا ہے ۔ (24ربیع الآخر 1436ھ 13فروری2015) (19) خاموشی وہ اچھی ہے جو غفلت بھری نہ ہو۔(10شوال 1436مطابق 26جولائی2015) (20) بُری صحبت ،ایمان کے لئے زہرِقاتل ہے۔(25رمضان 1436بمطابق12جولائی2015 بعد عشا) (21)کم گو اور نیچی نظر رکھنے والے سنّتوں کے پیکر اسلامی بھائی، مجھے اچھے لگتے ہیں۔ (24ربیع الآخر 1436ھ 13فروری2015 خصوصی) (22)بچوں کی جتنی فرمائشیں پوری کریں گے اُتنی بڑھتی جائیں گی ،شروع ہی سے کنٹرول کرنا چاہئے۔ (24ربیع الآخر 1436ھ 13فروری2015 خصوصی) (23)جوکام نَرْمی سے ہوتاہے وہ گرمی سے نہیں ہوتا۔ (24ربیع الآخر 1436ھ 13فروری2015 خصوصی) (24)آپ چاہے جتنے بڑے نگران ہوں مگر اپنے ماتحت سے نَرْمی و محبت سے کام لیں۔ (24ربیع الآخر 1436ھ 13فروری2015 خصوصی) (25)اس تصوّر کو اپنے دل و دماغ میں جمائیے کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ (25ربیع الآخر 1436ھ 16فروری2015) (26)سنجیدگی اَپنائیے مگر یاد رکھئے مُسکرانا سنجیدگی کے خلاف نہیں ۔ (فرسٹ جمادی الاولیٰ 1436ھ 20فروری2015 ) (27)ایک گناہِ صغیرہ بھی جہنم میں جانے کا سبب بن سکتاہے۔ (فرسٹ جمادی الاولیٰ 1436ھ 20فروری2015 ) (28)ماتحت سے غلطی ہوجانے پر جھاڑنے ،ڈانٹنے کے بجائے پیار محبت سے سمجھائیں۔ (فرسٹ جمادی الاولیٰ 1436ھ 20فروری2015 ) (29)بچوں کو ’’ٹاٹا‘‘نہ سِکھائیے بلکہ فِی اَمانِ اللہ ، خُدا حافظ یا السلام علیکم یاد کروائیے۔ (فرسٹ جمادی الاولیٰ 1436ھ 20فروری2015 ) (30)جو چیز بزرگوں سے مَنْسوب ہوجائے،اس کا ادب کرنا کارِ ثواب(ثواب کا کام) ہے۔ (فرسٹ جمادی الاولیٰ 1436ھ 20فروری2015 خصوصی) (31)علمِ دین حاصل کرنا اوراد و وَظائِفْ پڑھنے سے افضل ہے۔ (7 جمادی الاولیٰ 1436ھ 26فروری2015 ) (32) لوگ ایسے شخص سے دُوربھاگتے ہیں جو * زبان دراز ہو * بداَخلاق ہو * کپڑے صاف نہ رکھتا ہو لین دین کے معاملات درست نہ ہوں مثلاًاُدھارواپس نہ کرتاہو * اس کے جسم یا کپڑوں سے بدبُو آتی ہووغیرہ وغیرہ۔(23شوال 1436 مطابق 18 اگست 2015) (33)عملیات کا شعبہ بہت نازک ہے ،اِس میں حُبِّ جاہ (شہرت ومرتبے کی محبت)سے بچنابہت مشکل ہے۔ (7 جمادی الاولیٰ 1436ھ 26فروری2015 خصوصی) (34)مُطالعہ علم ِدین کی جان ہے۔ (8جمادی الاولیٰ 1436ھ 27فروری2015 ) (35)بچوں کو بچپن سے جیب خرچی دینا شروع نہ کریں ،گھر میں ہی کھانے کی چیزیں بناکر دیا کریں۔ (9 جمادی الاولیٰ 1436ھ 28فروری2015 ) (36) بِگاڑ آسان ہے، مگر سُدھار مشکل ہے، عمارت بنانے میں بعض اوقات سالوں لگ جاتے ہیں مگر گِرانے میں بہت کم وقت لگتا ہے۔ (13ذی القعدۃ ۱1436مطابق 29 اگست 2015 ) (37) مساجد میں بے آواز(Sound Proof) جنریٹر لگانے کی ترکیب بنائی جائے، وہ پیٹرول پر چلے یا گیس پر، اس کی بدبو مسجد میں نہیں آنی چاہئے۔ (20ذی القعدۃ 1436مطابق 5ستمبر 2015) (38)بغیر مِٹے کام نہیں ہوگا کہ دانہ خاک میں مِل کر گُلِ گُلزار ہوتا ہے۔ (10 جمادیٰ الاولیٰ 1436ھ فرسٹ مارچ2015 ) (39)اپنی گفتگو پر غور و فکر کیا کریں کہ میں نے کیا اور کیوں بولا؟ (11جمادی الاولیٰ 1436ھ 2 مارچ 2015 خصوصی) (40)ایسا بولیں کہ سامنے والے کو آپ کے مزید بولنے کی خواہش ہو۔ (11جمادی الاولیٰ 1436ھ 2 مارچ 2015 خصوصی) (41)سنجیدہ اور بااخلاق شخص کی بات ہر کوئی مانتا ہے۔ (11جمادی الاولیٰ 1436ھ 2 مارچ 2015 خصوصی) (42)کردار کی نیکی کی دعوت گفتار کی نیکی کی د عوت سے زیادہ مُتاثِر کُن ہے۔ (12جمادی الاولیٰ 1436ھ 3 مارچ2015خصوصی) (43)کسی شہر میں کوئی وَبا پھیل جائے تو آبادی کے باہر اذانیں دی جائیں اور صدقہ و خیرات کی کثرت کی جائے ۔ (23 جمادی الاولیٰ 1436ھ 14 مارچ2015 ) (44)ہمیں شریعت پر عمل کرنے کے لیے حساس طبیعت بنانی ہوگی۔ (15 جمادی الاخریٰ 1436ھ 4اپریل2015) (45)ہزاروں اچھے کام ،ثواب کی نیت نہ کرنے کی وجہ سے محض مُباح ہوتے ہیں ۔ (یعنی وہ کارِ ثواب نہیں بنتے) (15 جمادی الاخریٰ 1436ھ 4اپریل2015) (46)نماز سے پہلے وہ تمام چیزیں جو خشوع سے مانِع(یعنی رُکاوٹ) ہوں،انہیں دُور کریں۔ (15 جمادی الاخریٰ 1436ھ 4اپریل2015) (47) دُرود شریف اعمال کو پاک کرنے والا ہے۔(فرسٹ ذی الحجہ 1436 مطابق 15 ستمبر 2015) (48) نیک اعمال پر استقامت کے لیے ابتداءًبالجبر نفس کو نیکیوں کی طرف گامزن کرنا پڑتاہے۔ (29 جمادی الاخریٰ 1436ھ 18اپریل2015) (49)ایمبولینس کی آواز اپنے اندر عبرت رکھتی ہے۔(29 جمادی الاخریٰ 1436ھ 18اپریل2015) (50)اپنے گھر میں دو چار جگہ ’’اللہ دیکھ رہا ہے‘‘ لکھ کر لگادیں۔اس کی برکتیں خود دیکھ لیں گے۔ (29 جمادی الاخریٰ 1436ھ 18اپریل2015) (51) اولاد کو نیک بنانے کا جذبہ اچھا ہے، مگر اس کے لئے بے جا جذباتی ہونا درست نہیں ۔ ( 17رمضان المبارک1436 ،5جولائی2015بعد عصر) (52)ماں باپ کو چاہئے کہ وہ بچوں کو پیار اور حکمتِ عملی سے سمجھائیں، بات بات پر جھاڑنا، مارنا اور چیخ چیخ کر سمجھانا، اُنہیں باغی بناسکتا ہے۔ (13رجب 1436 بمطابق 2 مئی 2015) (53)بچوں سے جھوٹ بولنے والے بُرے لوگ ہیں، اِن میں ستارۂ حماقت تقسیم کرنا چاہئے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے بچوں کے اخلاق تباہ کرتے ہیں ۔ (13رجب 1436 بمطابق 2 مئی 2015) (54)بچوں کو ڈرانا کہ ’’باؤ آگیا، جن کھا جائے گا،فقیر اُٹھا کرلے جائے گا،بوری والا پکڑلے گا‘‘ وغیرہ جملے بولنے سے وہ بُزدِل ہوجائیں گے۔بچوں کو بُز یعنی بکری کے دِل والا نہیں بلکہ شیر دِل (بہادُر) بنانا ہے۔ (13رجب 1436 بمطابق 2 مئی 2015) (55)تھکن اور بھوک میں غم کی خبر پر صدمہ زیادہ ہوتا ہے۔اس حالت میں کسی کی وفات کی خبر دینے سے اجتناب کیا جائے ۔ (13رجب 1436 بمطابق 2 مئی 2015) (56)مبلغ کے لیے علم،تحمل و برداشت ،نرمی اور حکمت ِعملی ضروری ہے۔ (20رجب 1436 بمطابق 9مئی 2015) (57)قلم، علم سیکھنے کا آلہ ہے، اِس کا ادب کیا جائے ۔ (20رجب 1436 بمطابق 9مئی 2015) (58)مشورہ مشورہ ہی ہوتا ہے، آرڈر نہیں ،اس لئے کوئی قبول نہ کرے تو ناراض نہیں ہونا چاہئے ۔ (27رجب 1436 بمطابق 16مئی2015) (59) دِل ذِکرِ اِلٰہی سے غافل نہ ہو ،اس کے لیے صحبتِ صالح (نیکوں کی صحبت)ضروری ہے۔ (10شوال 1436 مطابق 26جولائی2015) (60)جو اپنے’’ اخلاص‘‘ پر مطمئن ہوجائے،اُسے اخلاص کی زیادہ ضرورت ہے۔ (5شعبان 1436 بمطابق 23مئی 2015) (61)مساجد امن اور نزولِ رحمت کی جگہیں ہیں ۔ (12شعبان 1436 بمطابق 30 مئی 2015) (62)مہمان کا شوق سے کھانا کھانا ،میزبان کو خوش کرتا ہے کہ میرا کھانا مہمان کو پسند آیا ہے ۔(17شعبان 1436 بمطابق 4جون 2015) (63)بِن بُلائے کسی کی دعوت میں ہرگز نہیں جانا چاہئے، اگر کبھی ایسا ہوا ہو تو توبہ کے ساتھ ساتھ صاحب ِ خانہ سے معاف بھی کرالیں۔ (19شعبان1436 بمطابق 6 جون 2015) (64)آج کل لوگوں کی حرص دیکھ کر لگتاہے کہ خود داری فوت ہوچکی ہے۔ (19شعبان1436 بمطابق 6 جون 2015) (65)جب اذان ہوجائے تو سب کام کاج چھوڑ کر نماز کی طرف متوجہ ہوجایا کریں۔ (26شعبان1436 بمطابق 13جون2015) (66)نماز سے نہ بولو کہ مجھے کام ہے بلکہ کام سے کہو مجھے نمازپڑھنی ہے۔ (26شعبان1436 بمطابق 13جون2015) (67)حرام کے خلاف اعلانِ جنگ ہے ’’نہ حرام کھائیں گے نہ اپنے بچوں کو کھلائیں گے “ ۔ (26 شعبان1436 بمطابق 13جون2015) (68) اَلحمدُ لِلّٰہ !دُنیا میں توہم مومِن ہیں، اگر اِیمان کی حالت میں مریں تویہ بہت بڑی سعادت ہے۔ (27شعبان1436 بمطابق 14جون2015) (69)نیک کام کرنے کیلئے نفس کو ماریں اور بتکلّف نیک کام کرنے کی کوشش کریں۔ (27شعبان1436 بمطابق 14جون2015) (70)مدینے شریف میں فوت ہونا سعادت کی بات ہے۔ (28شعبان1436 بمطابق 15 جون 2015) (71)بچوں کی بھی دِل جوئی کی جائے ۔ (28شعبان1436 بمطابق 15 جون 2015) (72) اگر ہم اپنی ذات سے کسی کو خوش نہیں کرسکتے تو کسی کا دل بھی نہ دُکھائیں۔ (28شعبان1436 بمطابق 15 جون 2015) (73) کاش! ہم چہرہ چمکانے کے بجائےاپنا دل چمکانے کی کوشش میں مشغول ہوجائیں۔ (11محرم1437ھ مطابق 21اکتوبر 2015) (74)آپ بوڑھے ہوں یا جوان ،ہر عمر میں اسلام کی خدمت کی کوشش کریں۔ (2رمضان 1436بمطابق19جون 2015 بعد ِظہر) (75)سحری میں ہلکی غذا اور وہ بھی کم کھائیں، ثقیل (بھاری) غذائیں نہ کھائیں،صحت بہتر رہے گی۔ (3رمضان 1436بمطابق20جون 2015 بعدعشا) (76) چھالیہ کا کثرت سے استعمال نقصان دہ ہے۔(7ذی الحجہ 1436مطابق 21ستمبر 2015) (77) اللہ پاک کی رِضا کے لیے کم کھانا عبادت ہے۔ (3رمضان 1436بمطابق20جون 2015 بعدعشا) (78) اپنے بچوں اوربچیوں کو اسلامی معلومات پر مشتمل سوالات اوران کے جوابات یاد کروائیں۔(20جمادی الاولیٰ 1438ھ 18فروری 2017ء) (79)کسی نے کوئی کتاب امانت کے طور پر دی ہو تواس کی اجازت کے بغیر کھول کر نہ دیکھیں۔ (3رمضان 1436بمطابق20جون 2015 بعد عصر) (80)دورانِ اذان کئی بار میرا یہ تصور بندھ جاتا ہے کہ گویا میں قبر میں ہوں اور میری قبر پر اذان ہورہی ہے۔ (4رمضان 1436بمطابق21جون 2015 بعد عشا) (81) ٹُوٹی پُھوٹی قبریں دیکھنے سے عبرت حاصل ہوتی ہے۔ (فرسٹ محرم1437مطابق 15 اکتوبر 2015) (82)دورانِ فون،لاؤڈ اسپیکر کھولنا ہو تو مُخاطَب سے اجازت لے لیں، شاید وہ ایسی بات کرنا چاہتا ہو، جوآپ کے علاوہ کسی اور کو پتا نہ چلے۔ (5رمضان 1436بمطابق22جون 2015 بعد عشا) (83)فون میں کال ریکارڈنگ سسٹم میں عبرت ہے کہ ہم ریکارڈنگ میں سنبھل سنبھل کر بات کرتے ہیں، مگر کِراماً کاتبین جو کہ ہر وقت ہمارے ساتھ ہیں ،ان سے نہیں ڈرتے۔ (5رمضان 1436بمطابق22جون 2015 بعد عشا) (84)میری عادت ہے کہ میں بے حساب مغفرت کی دُعا کرتا کرواتا ہوں ،کیونکہ میں اپنے اندر حساب کی تاب نہیں پاتا۔ (5رمضان 1436بمطابق22جون 2015 بعد عشا) (85)محض سُستی کی بنا پر بے جماعت نماز پڑھنا میری ڈکشنری میں نہیں۔ (5رمضان 1436بمطابق22جون 2015 بعد عشا) (86) جس کادِل دینی ماحول میں گھبراتا ہے ،اُس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے مریض کو دوا اچھی نہیں لگتی۔(فرسٹ ربیع الاول 1437ھ13دسمبر 2015ء) (87)جس کی عمامہ شریف باندھنے کی نیت ہو تو فوراً عمامہ باندھ لے، زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں۔ (5رمضان 1436بمطابق22جون 2015 بعد عشا) (88)سلیقہ مند اولاد، اپنے والدین کے سامنے بلند آواز سے بات نہیں کرتی بلکہ اُن کا ادب کرتی ،ہاتھ پاؤں چومتی ہے۔ (6رمضان 1436بمطابق23جون 2015 بعدعشا) (89)عالمِ دین کا احترام کرنا مستحب ہے۔ (6رمضان 1436بمطابق23جون 2015 بعدعشا) (90)عبادت میں دل تنگ ہونا اچھی بات نہیں۔(6رمضان 1436بمطابق23جون 2015 بعدعشا) (91)دُنیوی مصروفیت اس طرح نہیں ہونی چاہیے کہ اللہ پاک کی عبادت اور دیگر فرائض میں کوتاہی ہو۔ (6رمضان 1436بمطابق24جون 2015 بعدعصر) (92) دوا سے پہلے بِسْمِ اللہ الشَّافِی بِسْمِ اللہ الْکَافِی پڑھنے کی عادت بنائیے،ان شاء اللہ الکریم شفا ہوگی۔ (7رمضان 1436بمطابق25جون 2015 بعدعصر) (93)جو صحت مند رہنا چاہتا ہے ،وہ جوانی سے ہی عبادت پر قوت حاصل کرنے کی نیت سے زیادہ کھانے پینے سے پرہیز کرے۔ (9رمضان 1436بمطابق26جون 2015 بعدعشا) (94)جہاں تک ہوسکے دوا(Medicine) سے بچئے اور علاج بالغذا کی کوشش کیجئے۔ (10رمضان 1436بمطابق27جون 2015 بعدعشا) (95)اپنی غلطی کو ماننے کیلئے اَنَا (میں)کو فَنا کرنا ہوگا۔ (11جمادی الاولیٰ 1436ھ 2 مارچ 2015 خصوصی) (96)اُستاذ کو اپنے طلباء کی نفسیات پَرَکھْنا آنا چاہئے۔ (11جمادی الاولیٰ 1436ھ 2 مارچ 2015 خصوصی) (97)مدنی مذاکرے میں شرکت کرتے رہیں گے تو ایسے ایسے مسائل معلوم ہوں گے ، جو پہلے معلوم نہ تھے۔(9ذی الحجہ1436 مطابق 23ستمبر 2015) (98)ہر لکھنے والے کو اللہ پاک سے ڈرنا چاہئے کہ وہ کیا لکھ رہاہے۔ (12رمضان 1436بمطابق29جون 2015 بعدعشا) (99)شادی میں اتنا کھانا پکوائیں کہ جو مکمل کھایا جاسکے اور ضائع نہ ہو، قیامت کو ذرّے ذرّے کا حساب ہوگا۔ (12رمضان 1436بمطابق29جون 2015 بعدعشا) (100)اخبارات میں مقدس الفاظ لکھے ہوتے ہیں ،لہٰذا ان کو نہ پھینکئے۔ (12رمضان 1436بمطابق29جون 2015 بعدعشا) (101)کوئی بھی شرعی مسئلہ یا تحریر اُس وقت تک عام نہ کریں ،جب تک کسی مستند معتبر عالِم دین سے چیک نہ کروالیں۔ (12رمضان 1436بمطابق29جون 2015 بعدعشا) (102)دِین کا جتنا کام کرنا ہے جوانی میں کرلیں،عموماً بڑھاپے میں ہمت ساتھ نہیں دیتی۔ (13رمضان 1436بمطابق30جون 2015 بعدعشا) (103)اپنی راحت کے ساتھ دوسروں کی راحت کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ (13رمضان 1436بمطابق30جون 2015 بعدعشا) (104) حتی الامکان ہوائی جہاز کا سفر کرنا ہو تو ایسا وقت (Time) منتخب کیجئے کہ دورانِ سفر کوئی نماز نہ پڑھنی پڑے ،کیونکہ جہاز میں نماز پڑھنے میں دُشواری ہوتی ہے۔ (13رمضان 1436بمطابق فرسٹ جولائی2015 بعدعصر) (105)جو نابالغ بچے برداشت کرسکتے ہوں تو انہیں روزے رکھوائے جائیں ۔ (13رمضان 1436بمطابق فرسٹ جولائی2015 بعدعصر) (106)نیکی کے فضائل پر نظر کرنے اور عمر کی کمی میں غور کرنے سے نیکیوں میں مستقل مزاجی حاصل ہو گی۔(14رمضان 1436بمطابق 2جولائی2015 بعدعشا) (107) گھر کا کوئی نام رکھنا اچھی بات ہے، میں جس گھرمیں رہتا ہوں اس کا نام ’’بَیْتُ الفنا ‘‘ رکھا ہے کہ ہرچیز کے لیے فنا ہے۔ (14رمضان 1436بمطابق 2جولائی2015 بعد عصر) (108) مسجد اللہ پاک کی رحمت کے نزول کی جگہ ہے، اس سے دل لگائیے اوریہاں وقت گزارئیے۔(4محرم1437مطابق18 اکتوبر2015) (109)اسلام کو نقصان پہنچانے والا یا اسلام کے خلاف باتیں کرنے والا شیطان ہے۔ (15رمضان 1436بمطابق 3جولائی2015 بعدعشا) (110)نفسیاتی خوف نہیں ہونا چاہئے بلکہ اپنے اندر حقیقی خوفِ خدا پیداکیجئے۔ (15رمضان 1436بمطابق 3جولائی2015 بعدعصر) (111)یہ کہنا درست نہیں کہ میں ’’فل پرہیزی‘‘ کرتا ہوں، کیونکہ کچھ نہ کچھ بدپرہیزی تو ہوہی جاتی ہے۔ (16رمضان 1436بمطابق 3جولائی2015 بعدعشا) (112)جس کو دیکھ کر قرآن پڑھنا نہیں آتا وہ پڑھالکھا نہیں ہوسکتا ،اگرچہ لوگ کہتے رہیں ۔ (16رمضان 1436بمطابق 3جولائی2015 بعدعشا) (113)علمِ دین حاصل کرنا، اس پر عمل کرنا اور اس کی اشاعت کرنا سب صدقہ ہے۔ (16رمضان 1436بمطابق 3جولائی2015 بعدعشا) (114)رمضانُ المبارک، نیکیاں کرنے والوں اور جنت میں جانے والوں کا سیزن (Season) ہے۔ (16رمضان 1436بمطابق 4جولائی2015 بعدعصر) (115)کسی کے بُلانے پر جواب میں ’’لَبَّیْك ‘‘کہنا پیارا اور نرم جملہ ہے۔ اس کے کہنے سے محبت بڑھتی ہے،یہ سنّت بھی ہے، اس نیت سے کہیں گے تو ثواب ملے گا۔ (16رمضان 1436بمطابق 4جولائی2015 بعدعصر) (116)اپنی اولاد کو بھی بِلا ضرورت جھاڑنے اور دل آزاری کی اجازت نہیں۔نرم لہجے سے سمجھا کر اولاد سے کام لینا چاہئے۔ (17رمضان 1436بمطابق5جولائی2015 بعدعصر) (117) اپنی کوئی بھی تحریر، مستند عالِم سے تصدیق کروائے بغیر آگے نہ بھیجیں۔ (10 محرم الحرام ،1437مطابق21 اکتوبر2015) (118)وسوسوں کی طرف توجہ نہ دینا بھی وسوسوں کا علاج ہے۔ (18رمضان 1436بمطابق 5جولائی 2015 بعدعصر) (119)اپنے فوت شدگان کو خواب میں دیکھنے کی جدوجہد نہ کی جائے، اگر کسی ناپسندیدہ حال میں دیکھ لیا تو طویل صدمہ ہوگا، اگرچہ خواب شرعاً حجت نہیں۔ (19رمضان 1436 بمطابق7جولائی2015 بعدعصر) (120)خوف ِ خدا کے حصول کیلئے خائفین (اللہ پاک سے ڈرنے والوں)کی صحبت بہت ضروری ہے۔ (20رمضان 1436 بمطابق7جولائی2015 بعدعشا) (121)عیدُ الفطر یومِ تشکر ہے۔ ہمیں اس میں گناہوں سے بچتے ہوئے اللہ پاک کا شکرادا کرناچاہئے ۔ (21رمضان 1436بمطابق8جولائی2015 بعدعشا) (122) اپنے بچوں کے سامنے اس نیت سے اللہ اللہ کیاکریں کہ وہ بھی اللہ اللہ کرنے والے بن جائیں ۔ (14جمادی الاولیٰ 1438ھ 11فروری 2017ء) (123)بچے کوکُند ذہن یاپڑھائی میں کمزور وغیرہ کہنا،اُ سے مزیدکُند ذہن بناسکتاہے۔ اس لیے ایساکہنے سے اِجتناب کیجئے۔ (22رمضان 1436بمطابق10جولائی2015 بعدعصر) (124)نَفاسَت پسندی کا تقاضا یہ ہے کہ پیالہ یا گلاس وغیرہ اس طرح اٹھایا جائے کہ انگوٹھا اندر بلکہ کنارے پر بھی نہ آئے۔پیندے کی جانب سے اُٹھائیے۔ (23رمضان 1436 بمطابق 10جولائی2015 بعدعشا) (125)مرنے کے بعد ہر ایک تمنّا کرے گا کہ کاش!ایک پیسہ بھی بچاکرنہ رکھتا بلکہ خیرات کردیتا۔ (23رمضان 1436بمطابق11جولائی2015 بعدعصر) (126)دنیا کی تکلیفوں میں جہنم کی تکلیفوں کی یاد ہے۔ (24رمضان 1436بمطابق 11جولائی2015 بعدعشا) (127)جتنا ہو سکے مصیبت کو چھپانا چاہئے۔ (24رمضان 1436بمطابق11جولائی2015 بعدعشا) (128)مرد،وہ نہیں جو مُعَاشرے کے پیچھے چلے بلکہ مرد وہ ہے جو معاشرے کو اپنے پیچھے چلائے۔(24رمضان 1436بمطابق12جولائی2015 بعدعصر) (129)اپنے اندر خوفِ خدا پیداکرنے کیلئے اپنے آپ کو بےبس سمجھیں اور اللہ کی غالب قدرت کو یاد کیجئے۔اللہ پاک کی خفیہ تدبیر اور بُرے خاتمے کے خوف سے ڈرتے رہئے۔(25رمضان 1436بمطابق12جولائی2015 بعدعشا) (130) اپنے گھر میں کنزالایمان ضرور رکھئے۔(8ذی الحجہ 1436مطابق 22ستمبر 2015)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع