Arbaeen e Hasnain
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
Type 1 or more characters for results.
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arbaeen e Hasnain | اربعین حسنین

Nabi e Kareem Kay Do Phool Kon Hain Aur Unke Naam Kya Hain

book_icon
اربعین حسنین
            

بنام ’’اَربعینِ حَسنین‘‘

آقاصلی اللہ علیہ وسلم کے دو پھول

قَالَ النَّبِىُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :’’ هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا ‘‘۔(1) ’’ إِنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا ‘‘۔(2) سلطانِ کائنات،فخرِِ موجودات ﷺ نے اِرشاد فرمایا:’’ حَسن اورحُسین دُنیا میں میرے دو پھول ہیں۔‘‘

شرحِ حدیث

’’اس فرمان نبوی کا مطلب یہ ہے کہ حضرت حسن و حسین دنیا میں جنّت کے پھول ہیں جو مجھے عطا ہوئے ان کے جسم سے جنّت کی خوشبو آتی ہے اس لیے حضورﷺ انہیں سُونگھا کرتے تھے اور حضرت علی رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے فرماتے تھے : اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا اَبَا رَیْحَانَیْنِ ۔اے دو پھولوں کے والد۔‘‘(3) ’’جیسے باغ والے کو سارے باغ میں پھول پیا را ہوتا ہےایسے ہی دُنیا اور دُنیا کی تمام چیزوں میں مجھے حضراتِ حسنین کریمین پیارے ہیں۔اَولاد پھول ہی کہلاتی ہے سارے نواسی نواسوں میں حضور صلی الله علیہ وسلم کو یہ دونوں فرزند بہت پیارے تھے۔‘‘(4) اُن دو کا صدقہ جن کو کہا میرے پُھول ہیں کیجے رضؔا کو حشر میں خَنداں مِثالِ گل(5)

دو محبوب پھول

عَنْ سَعْدٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِيْ وَقَّاصٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ يَلْعَبَانِ عَلَى بَطْنِهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُوْلَ اللَّهِ! أَتُحِبُّهُمَا، فَقَالَ :’’ وَمَا لِيْ لَا أُحِبُّهُمَا وَهُمَا رَيْحَانَتَايَ ۔‘‘ (6) حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ عَنْھ فرماتے ہیں : میں اس حال میں رسولِ کریم،رؤف و رحیم ﷺ کی بارگاہِ ناز میں حاضر ہوا کہ حضرت حَسن اور حضرت حُسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا آپ ﷺ کے شکمِ اَقدس (پیٹ مبارَک) پر کھیل رہے ہیں۔ میں نے عرض کی :یارسول اللہ ﷺ ! کیا آپ ان دونوں (شہزادوں)سے محبت فرماتے ہیں؟ تو محبوبِ کبریا ﷺ نے اِرشاد فرمایا:’’میں ان دونوں سے محبت کیوں نہ کروں!یہ دونوں تو میرے پھول ہیں۔‘‘

مشابہتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوشاہکار

عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ : ’’ اَلْحَسَنُ أَشْبَهَ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَيْنَ الصَّدْرِ إِلَى الرَّأْسِ، وَالْحُسَيْنُ أَشْبَهَ النَّبِیَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا كَانَ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ ۔‘‘(7) حضرت سیِّدُنا مولا علی مشکل کُشا رَضِیَ اللہُ عَنْہ نےاِرشاد فرمایا : ’’حَسن سینے سے سر تک رسولِ عظیم ﷺ سے بہت مشابہ تھے اور حُسین اِس سے نیچے کے حصّے میں نبیِ کریم ﷺ کے بہت مشابہ تھے۔‘‘ ایک سینہ تک مُشابہ اِک وہاں سے پاؤں تک حُسنِ سِبطَین ان کے جاموں میں ہے نِیما نور کا صاف شکلِ پاک ہے دونوں کے ملنے سے عِیاں خطِّ تَواَم میں لکھا ہے یہ دو وَرقہ نور کا(8)

دو ہمشکلِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

عَنْ أَنَسٍ، قَالَ : كَانَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ أَشْبَههُمْ بِرَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ۔ (9) حضرت سیِّدُنا اَنس رَضِیَ اللہُ عَنْھ فرماتے ہیں : حضرت سیِّدنا حَسن اور جناب سیِّدنا حُسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا رسولِ بے مثال و باکمال ﷺ کے ساتھ (شکل و شباہت میں) سب سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے۔

شرحِ حدیث

’’دونوں شہزادے بہ نسبت دوسرے اَفراد کے اپنے جدِّ کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کے سب سے زیادہ مشابہ تھے اور ان دونوں میں حضرت امام حسن مجتبیٰ بہ نسبت امام حسین کے زیادہ مشابہ تھے، جب ان کا وصال ہوگیا تو حضرت امام حسین مطلقاً سب سے زیادہ مشابہ تھے۔‘‘(10) مَعدوم نہ تھا سایۂ شاہِ ثَقَلَین اس نُور کی جلوہ گَہ تھی ذاتِ حَسنَین تَمثِیل نے اس سایہ کے دو حصّے کیے آدھے سے حَسن بنے ہیں آدھے سے حُسین(11)
1 ’’ صحیح بخاری ‘‘، کتاب فضائل اصحاب النبیﷺ،باب مناقب الحسن والحسین رضی اللہ عنہما ، ص921، حدیث:3753 2 سنن ترمذی ، ابواب المناقب ،مناقب ابی محمد الحسن بن علی الخ،4/518،حدیث:4124 3 مرآۃ المناجیح ، 8/462 4 مرآۃ المناجیح ، 8/475 5 حدائق بخشش، ص77 6 مجمع الزوائد ،کتاب المناقب، ٢١-باب : فیما اشترک فیہ الحسن والحسین ،الخ، 18/512، حدیث: 15070 ‘’ البحر الزخار المعروف بمسند البزار ‘‘ ،ومما روی ابو سھیل ۔۔۔ الخ ، 3/286 ۔ 287، حدیث :1078 7 سنن ترمذی ، ابواب المناقب ،باب۔۔۔،4/521،حدیث:4133 8 حدائق بخشش، ص249 9 الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ ،حرف الحاء،١٧٢٩- الحسین بن علی ۔۔۔الخ،2/68 10 نزھۃ القاری 4/480 11 حدائق بخشش، ص444

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن