30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُعائے عطّار!یا رب المصطفےٰ!جوکوئی 21صفحات کا رِسالہ ’’عاشقِ میلاد بادشاہ‘‘پڑھ یا سُن لے اُس کو اوراُس کی آل کو 12ویں والے آخری نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے جشنِ وِلادت کے صدقے بے حساب بخش دے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
مصطَفٰےجانِ رَحْمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے نَماز کے بعد حمد و ثَنا و دُرُود شریف پڑھنے والے سے فرمایا : ’’دُعا مانگ قبول کی جائے گی ، سوال کر ، دیا جائے گا۔ ‘‘(نسائی ، ص۲۲۰حدیث ۱۲۸۱ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
عقلوں کو حیران کردینے والا واقعہ
حضرتِ سَیِّدُنا علّامہ ابنِ حَجَر مکّی شافِعی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نِعْمَۃُ الْکُبْریٰ صفحہ52 پر وِلادتِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر ہونے والے ایک اِیمان اَفروز اور عقلوں کو حیران کر دینے والا واقِعہ تحریر فرماتے ہیں کہ ایک شخص جس کا نام ’’عامِر یمنی ‘‘تھا اُس کی ایک بیٹی تھی جو قُولنج (یعنی بڑی آنت کا دَرد)جُذام (یعنی سفید داغ) وغیرہ کے اَمراض میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ چلنے پِھرنے سے مَعذور بھی تھی ، عامِر کے پاس ایک بُت تھا وہ اپنی بیٹی کو اُس کے سامنے بٹھاتا اور بُت سے کہتا : ’’اگر تُو شِفا دے سکتا ہے تو میری بیٹی کو شِفا دے۔ ‘‘سالوں تک وہ یوں کہتا رہا مگر بُت ، بُت بنا رہتا ، پتّھر کا بُت دے بھی کیا سکتا ہے!توفیق و عنایت کی ہوا چلی کہ ایک دِن عامِر اپنی بیوی سے کہنے لگا کہ ہم کب تک اِس گونگے بہرے پتّھر کو پوچتے رہیں گے ، جو نہ بولتا ہےنہ سُنتا ہے ، میں نہیں سمجھتا کہ ہم ’’صحیح دِین‘‘پر ہیں۔ اُس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع