30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُعائے عطار : یا اللہ پاک !جوکوئی21صفحات کارسالہ''اذان کی برکتیں''پڑھ یا سُن لے اُسے مؤذِّنِ رسول حضرتِ بلال کاجنت الفردوس میں پڑوس عطافرما۔ اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
اللہ کریم کےآخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا اِرشادِ رحمت بنیاد ہے : جس نے قرآنِ کریم پڑھا ، اللہ پاک کی حمد کی اور نبی پر دُرُود شریف پڑھا نیزاپنے رَب سے مغفِرت طلب کی تو اُس نے بھلائی کو اپنی جگہ سے تلاش کرلیا۔ (شعب الایمان ، 2 / 373 ، حدیث : 2084)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
ظالم اَفسر کا عبرتناک اَنجام (حکایت)
ایک تاجر(بزنس مین) کا کسی گورنمنٹ کے اَفسر پر بہت سا مال قرض تھا۔ وہ جب بھی مطالبہ کرتا ، اَفسرحیلے بہانے کرکے تاجر کو واپس بھیج دیتا۔ تاجر نے جب دیکھا کہ میرا مال کسی طریقے سے نہیں مل رہا تواُس نے اُس سے بڑے آفیسرزبلکہ وزیر سے بھی سفارش کروائی ، لیکن اُس کا مال واپس نہ ملا۔ اَب صرف خلیفۂ وقت تک شکایت پہنچانا باقی تھی ، لیکن یہ آسان کام نہ تھا۔ ایک دِن اُس تاجر کے ایک دوست نے کہا : آؤ! میرے ساتھ چلو ، میں تمہیں ایک ایسے شخص کے پاس لے چلتاہوں جو تمہارامال واپس دِلوادے گااورتمہیں خلیفہ کے پاس شکایت کرنے کی ضرورت نہیں پڑےگی ۔ پھروہ مجھے ایک دَرزی (ٹیلر)کے پاس لےگیا جوقریبی مسجد میں’’امام‘‘بھی تھے۔ میرے دوست
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع