30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
یہ کتاب (139صفحات)مکمَّل پڑھ کراپنے کردار کو مزید بہتر کرنے کی تدابیر کیجئے ۔
حضرتِ سَیِّدُنا حَفْص بنعبدُاللّٰہرَحِمَہُ اللّٰہ کابیان ہے کہ میں نے اِمام الْمُحَدِّثِینحضرتِ سَیِّدُنا اَبُو زُرْعَہ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ کو ان کی وَفات کے بعد خَواب میں دیکھاکہ وہ پہلے آسمان پرفِرِشتوں کو نَمازپڑھارہے ہیں ۔میں نے دَریافت کیا : اے اَبُو زُرْعَہ! آپ کو یہ اِعْزازو اِکرام کیونکرملا ہے ؟اُنہوں نے اِرشاد فرمایا : ’’ میں نے اپنے ہاتھ سے دس لاکھ حَدیثیں لکھی ہیں اور ہرحدیث میں ’’عَنِ النَّبِی‘‘کے بعد ’’صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ ‘‘لکھا ہے اورتُم جانتے ہو کہ نبیِّ رَحمت صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہے کہ جومُسلمان ایک مرتبہ مُجھ پردُرُود شریف بھیجتا ہے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاس پر دس رَحمتیں نازِل فرماتاہے ۔(شرح الصدور، باب فی نبذ من اخبار من راٰی الموتی فی منامہ الخ، ص ۲۹۴ملخصاً)
(1) سب سے بہتروہ جو کھانا کھلا ئے
سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمانِ عظمت نشان ہے : خِیَارُکُمْ مَنْ اَطْعَمَ الطَّعَامَ وَ رَدَّ السَّلَامَیعنی تم سب میں بہتر وہ ہے جو کھانا کھلائے اور سلام کا جواب دے ۔(مسند احمد، ۹/ ۲۴۰حدیث : ۲۳۹۸۱)
حضرت ِعلّامہ عبدالرء ُوف مناوی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ الہادیاس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں : کھاناکھلانابھائیوں ، پڑوسیوں اورغرباومساکین سب کو شامل ہے ۔ (فیض القدیر، ۳/ ۶۶۲تحت الحدیث : ۴۱۰۳)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سورۃُ الدَّہرکی آیت نمبر8میں جنتیوں کا ایک وصف یہ بھی بیان کیا گیا ہے :
وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا(۸)(پ۲۹، الدھر : ۸)
ترجمہ کنزالایمان : اور کھانا کھلاتے ہیں اس کی محبت پر مسکین اور یتیم اور اسیر کو ۔
[1] اس کتاب کا یہ نام شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ نے رکھا ہے اور دارالافتاء اہلسنّت کے اسلامی بھائی نے شرعی تفتیش فرمائی ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع