30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُعائے عطار : یاربَّ المصطفےٰ!جو کوئی 17صفحات کا رسالہ “ بسم اللہ شریف کی برکتیں “ پرھ یا سن لے اسے جہاں پڑھنا منع نہ ہوایسے ہر کام سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کی سعادت عنایت فرمااور اس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجااور ا سے بے حساب بخش دے۔
اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اللّٰہ پاک کےآخری نبی ، مکی مَدَنی ، محمدِعربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےاِرشادفرمایا : جس نے مجھ پر سو(100) مرتبہ دُرُودِپاک پڑھا اللّٰہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔ (مجمع الزوائد ، 10 / 253 ، حدیث : 17298)
مُشکلیں اُن کی حَل ہوئیں ، قسمتیں اُن کی کُھل گئیں وِرد جنہوں نے کرلیا صَلِّ عَلیٰ محمد
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
فقہِ حنفی کی مشہور و معروف کتاب’’دُرِّمُخْتَار‘‘میں ہے ، ایک شخص نے مرنے سے پہلے یہ وصِیَّت کی کہ انتِقال کے بعدمیرے سینے اور پیشانی پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم لکھ دینا ۔ چُنانچِہ ایساہی کیاگیا۔ پھرکِسی نے خواب میں اُس شخص کودیکھ کرحال پُوچھا ۔ اُس نے بتایاکہ جب مجھے قَبْرمیں رکھاگیا ، عذاب کے فِرِشتے آئے ، جب پیشانی پر بِسْمِ اللہ شریف دیکھی توکہا ، تُو عذاب سے بچ گیا!(اَلدُّرُّالْمُخْتَار مَعَہ رَدُّالْمُحْتَار ، ج۳ ص ۱۵۶)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع