30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بنیادی عقائد
اور
معمولاتِ اہلسنّت
پیش کش : مَجْلِس اِفتاء
ناشِر
مکتبۃُ المدینہ بابُ المدینہ کراچی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
فرمانِ مصطفے ٰصلّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلّم : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌمِّنْ عَمَلِہیعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے ۔(معجم کبیر، يحيٰي بن قيس، ج۶، ص۱۸۵، حدیث : ۵۹۴۲)
دو مَدَنی پھول :
)۱(بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا ۔
(۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ ۔
(۱)ہر بارحمد و(۲)صلوٰۃ اور(۳)تعوُّذو(۴)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا ۔(اسی صفحہ کے اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔(۵)رِضائے الٰہیعَزَّ وَجَلَّکے لیے اس كتاب كااوّل تا آخِر(۶)حتی الوسع باوُضُو اور (۷)قِبلہ رُو مطالَعہ کروں گا۔(۸)قرآنی آیات اور (۹)احادیث ِ مبارکہ کی زیارت کروں گا ۔(۱۰)جہاں جہاں’’اللہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّ وَجَلَّ اور (۱۱)جہاں جہاں ’’سرکار‘‘ کا اسمِ مبارک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم (۱۲)نیز صحابۂ کرام اور بزرگانِ دین کے نام کے ساتھ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اور رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ پڑھوں گا ۔(۱۳) کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو نا شرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(مصنّف یاناشرین وغیرہ کو کتا بوں کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع