30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
ہوسکتا ہے شیطٰن آپ کو یہ رِسالہ( 32صفحات) مکمَّل پڑھنے سے
روک دے مگر آپ پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ جھوم اُٹھیں گے
شیخِ طریقت ،امیرِاَہلسنّت،با نیِٔ دعوتِ اسلامی،حضرت علّامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطّاؔرقادِری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کے تحریری گلدستے’’باحیا نوجوان‘‘ میں منقول ہے کہ سرکارِمد ینۂ منوّرہ ، سردارِ مکۂ مکرمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمان ِدلنشین ہے:’’جو شَخص صُبح و شام مجھ پر دس دس بار دُرُود شریف پڑھے گا بروزِ قِیامت میری شَفَاعت اُسے پَہُنچ کر رہے گی۔‘‘
(اَلتَّرْغِیب وَالتَّرْہِیب ج۱ ص۲۶۱حدیث ۲۹ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
غالباً 2005ء میں راقم الحروف کوایک روز سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان کے سلسلے میں ’’کوٹ غلام محمد ‘‘(باب الاسلام سندھ،پاکستان)جانا ہوا ۔ دورانِ سفر’’ مِیر پور خاص ‘‘ (بابُ الاسلام سندھ)کے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح سے بتایاکہ ’’ہمار ے شہر کے ایک مَدْرَسَۃُ الْمَدِینہ (بالِغان) کے بارے میں کسی طرح یہ بات مشہور ہوچکی ہے کہ وہاں ایک عطّاری اسلامی بھائی ایسے ہیں جو روزانہ کم وبیش 3000مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھتے ہیں اور اپنے پیرومُرشِد امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں اِستِغاثہ پیش کرتے ہیں ،مدرسے کے ذمّہ دار بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں مگر اس اسلامی بھائی کا نام نہیں بتاتے چُنانچہ ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا کہ وہ کو ن سے اسلامی بھائی ہیں ؟ (کیونکہ اس مدرسے میں 15سے 20اسلامی بھائی ہوتے ہیں )‘‘ یہ ایمان افروز خبر سُن کر میں نے رات ’’میر پور خاص‘‘ رُکنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ اُس عاشقِ رسول کے قُرب کی برکتیں سمیٹ سکوں ، چنانچہ بعد ِ اجتماع’’ میر پور خاص‘‘ پہنچ کر جب مدرسہ ذمّہ دار سے معلومات کیں توپہلے انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا مگر جب تنہائی میں لے جا کرمیں نے اُن سے اِصرارکیا تو انہوں نے یہ راز آشکار کیا کہ وہ خوش نصیب عطّاری میں ہی ہوں ۔ میں نے عرض کی: ’’آپ کوعشقِ مُرشِد کی یہ عظیم د ولت کیسے نصیب ہوئی ؟‘‘ توان کی آنکھیں بھر آئیں اور انہوں نے حلفیہ(یعنی قسم کھا کر )اپنا ایمان افروز واقعہ سُنایا۔
اُس عاشقِ رسول کے بیان کا لُبِّ لُباب یہ ہے کہ میں آٹھویں جماعت کا طالبِ علم تھا ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مُریدتوبنا مگر دوستوں کی فُضول صحبت کی وجہ سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکتیں سمیٹنے سے محروم رہا ۔ایک روزکسی نے مجھے اولیائِ کِرام رَحِمَھُمُ اللّٰہ السَّلَام کی چند کرامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کے اِس پُرفِتَن دَور میں ایسے ’’اللّٰہ والے ‘‘ کہاں !جو فرائض وواجبات کی ادائیگی اور سنّتوں پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ صاحبِ کرامات بھی ہوں ۔اِس گفتگو سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شیطان نے میرے دل میں یہ وَسوَسہ ڈالاکہ میں نے امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کرامات کے بارے میں سُنا تو ہے مگر اپنی آنکھوں سے کوئی کرامت نہیں دیکھی، اب میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اللّٰہ کا ولی تبھی مانوں گا جب میں خودکوئی کرامت دیکھوں گا۔ [1]؎
دو سال کا طویل عرصہ یونہی گزر گیا۔ایک روزکسی نے کورنگی (باب المدینہ کراچی) میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی سنّتوں بھرے اِجتماع کی دعوت پیش کی۔ میں اپنے ایک انتہائی ماڈَرن دوست کے ساتھ اِس نیّت سے چل پڑا کہ اِجتماع میں شرکت بھی کر لیں گے اور (مَعَاذَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ )واپسی پرمارکیٹ سے نئی فلم کی ویڈیو کیسٹ بھی لیتے آئیں گے۔اُن دنوں تین روزہ اِجتماع بدھ، جمعرات اور جمعہ ہوا کرتا تھا ۔ بدھ اور جمعرات کا دن تواِجتماع گاہ میں گھومنے پھرنے اور سونے میں گزرا ۔ رات کو امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کے بعد اسلامی
1 فتاویٰ رضویہ جلد 26صفحہ 581پر حقوقِ مُرشِدکا بیان ہے جس میں یہ بھی ہے کہ ’’ (مُرید)اپنے مُرشِد سے کرامت کی خواہش نہ کرے۔‘‘(فتاویٰ رضویہ ج۲۶ ص۵۸۱)حضرت سیدنا عبدالعزیز دَبَّاغ علیہ رَحمَۃُ اللّٰہ الرزّاق فرماتے ہیں:اگر کوئی شخص ولایت یا سِر (یعنی راز) کے حصول کے لئے مُرشِد سے محبت کرے یا مُرشِد کے علم، مہربانی یا اسی کی مانند کسی اور خوبی کی وجہ سے محبت کرے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔(الابریز ،ج۲، ص۷۵)ایک اور جگہ فرماتے ہیں:آج کل لوگوں کا یہ حال ہے کہ اگر وہ دیکھیں کہ کسی ولی کی دعا قبول نہیں ہوئی تو یہ کہہ کر اُس کی وِلایت کا انکار کردیتے ہیں کہ اگر یہ ولی ہوتا تو اس کی دُعا ضرور قبول ہوتی ۔ (ایضاً۹۱ ملخصا)ً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع