دُرُوْدِ پاک کی فضیلت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
Type 1 or more characters for results.
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chand Ghariyon ka Sauda | چند گھڑیوں کا سودا

book_icon
چند گھڑیوں کا سودا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

دُرُوْدِ پاک کی فضیلت

            شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرتِ علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطّارقادری رضوی ضیائی  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنی مایہ نازتالیف’’غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘میں دُرُوْدِپاک کی فضیلت نقل فرماتے ہیں کہ حضرت علامہ مَجدُالدین فیروزآبادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے منقول ہے:جب کسی مجلس میں (یعنی لوگوں میں ) بیٹھواورکہو: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط  وَصَلَّی اللّٰہ علیٰ مُحَمَّدتواللّٰہ عزَّوَجَلَّتم پر ایک فرشتہ مقررفرمادے گاجوتم کوغیبت سے بازرکھے گااورجب مجلس سے اٹھوتو کہو: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط  وَصَلَّی اللّٰہ عَلیٰ مُحَمَّدتوفِرِشتہ لوگوں کوتمہاری غیبت کرنے سے بازرکھے گا۔ (القول البدیع ص۲۷۸مؤسسۃ الریان بیروت)

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!         صلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیٰ مُحَمَّد

            اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسُنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گناہوں سے بچنے اورنیکیوں کوعام کرنے کے لیے چوک درس اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ مساجدمیں شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی شہرۂ آفاق تالیف’’فیضانِ سنّت‘‘سے درس کی ترکیب بھی ہوتی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  درسِ فیضانِ سنّت کی برکت سے اصلاحِ اُمّت کاعظیم کام روزبروزبڑھ رہاہے۔اس کی برکت سے بے شمارلوگوں کوراہ ِہدایت نصیب ہوئی، کل تک جودین کی بنیادی معلومات سے بھی نابلدتھے علمِ دین سے واقف ہوگئے، عمل کے جذبے سے عاری نمازی وپرہیزگاربن گئے،حُبِّ دُنیا میں غرق محبتِ الہٰی سے سرشاراورعشقِ نبی کے اسیرہوگئے۔درسِ فیضانِ سنّت کے ذریعے اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر(نیکی کی دعوت دینے اوربرائی سے منع کرنے)کی سعادت نصیب ہوتی ہے اوراس مدنی کام (اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَنَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَر)کے بارے میں فرمانِ الٰہی  ہے:

كُنْتُمْ  خَیْرَ  اُمَّةٍ  اُخْرِجَتْ  لِلنَّاسِ   تَاْمُرُوْنَ  بِالْمَعْرُوْفِ  وَ  تَنْهَوْنَ  عَنِ  الْمُنْكَرِ  وَ  تُؤْمِنُوْنَ  بِاللّٰهِؕ  (پ۴ سورۃ آل عمران آیت۱۱۰)

ترجمۂ کنزالایمان:’’تم بہترہواُن سب اُمّتوں میں جولوگوں میں ظاہرہوئیں بھلائی کا حکم دیتے ہواوربرائی سے منع کرتے ہواوراللّٰہپرایمان رکھتے ہو۔‘‘

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کاہم پرکتناکرم ہے کہ اس خالقِ بحروبرّنے ہمیں انسان بنایاپھرکرم بالائے کرم کہ مسلمان اورسرکارِدوعالم،نورِمُجسَّم، فخرِبنی آدم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم  کاامتی پیدافرمایاہے۔ہرامتی کواپنی استعداد کے مطابق نیکی کی دعوت کوعام کرنے کاحکم دیاگیاہے۔چنانچہ سرکارِمدینہ،راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وَاٰلہٖ وَسلَّم  نے ارشادفرمایا:’’اللّٰہ تَعَالٰی اس کوتروتازہ رکھے جومیری حدیث کوسُنے،یادرکھے اوردوسروں تک پہنچائے۔‘‘(سنن ترمذی ج۴،ص۲۹۸حدیث۳۶۶دارالفکربیروت)

            ہراسلامی بھائی اورہراسلامی بہن روزانہ کم ازکم دودرسِ فیضانِ سنّت دینے یاسننے کی کوشش فرمائے ۔ترغیب کے لیے مجلساَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیَّۃکاشعبہ امیرِاہلسنّت ’’درسِ فیضانِ سنّت‘‘کی مدنی بہاروں پرمشتمل پہلی قسط بنام’ ’چند گھڑیوں کا سودا‘‘پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہاہے۔

          اللّٰہ تَعَالٰی ہمیں ’’اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘کرنے کے لئے مدنی انعامات پرعمل اورمدنی قافلوں کامسافربنتے رہنے کی توفیق عطافرمائے اوردعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیّۃکودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطافرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

شعبہ امیرِاہلسنّت مجلس اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیّہ)دعوتِ اسلامی(

۲۷جُمَادَی الْاُوْلیٰ۱۴۳۱ھ 12ء2010ء

(1)رحمت بھری حکایات کااثر

          ضیاء کوٹ(سیالکوٹ،پنجاب)کے محلہ نیامیانہ پورہ میں مقیم ایک اسلامی بھائی کابیان کچھ اس طرح ہے:نیکی کی راہ پرگامزن ہونے سے قبل میری حالت ناگفتہ بہ تھی،میراوجودسرتاپاگناہوں کی آلودگیوں سے لتھڑاہواتھا۔لوگوں سے جھگڑا وغیرہ کرنے کے لیے میں نے اپناایک علیحدہ گروپ بنارکھاتھا،میری بدکلامی اورفحش گوئی سے میرے اسکول کے طلبہ،اساتذہ اورہیڈماسڑتنگ تھے،راہ چلتے بدنگاہی کرنامیرامعمول تھا،نہ صرف عشقِ مجازی میں گرفتارتھابلکہ مَعاذَاللّٰہ ایسی نازیبا حرکات کامرتکب تھاجن کوبیان کرنے کی اب ہمت نہیں پاتا،شرعی معلومات سے نابلد ہونے کی وجہ سے میں اتنابھی نہ جانتاتھاکہ آدمی پاک کس طرح ہوتا ہے،یوں تو رمضان المبارک میں بڑے بڑے گناہ گاربھی اپنے گناہوں کاسلسلہ ختم کرکے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت میں مصروف ہوجاتے ہیں مگرافسوس صدافسوس!میں رمضان المبارک میں بھی بازاروں کی زینت بنارہتااوربدنگاہی کے ذریعے اپنے قلبِ سیاہ کی تسکین کاسامان کرتا،میری عیدیں پارکوں میں اور12ربیع النورکا مبارک دن بازاروں اورمختلف تفریح گاہوں میں گزرتا،جب بسنت آتی توساری ساری رات اپنے گروپ کے ساتھ بسنت منانے والوں کی طرح زردلباس میں ملبوس ناچ رنگ کی محا فل میں مشغول رہتا۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی یادسے غفلت کایہ عالم تھا کہ مہینوں مسجد کا رخ نہ کرتا۔میرے والدصاحب ایک نمازی اورپرہیزگار شخص تھے،ان کی لاکھ پندو نصیحت کے باوجود میرے کان پرجوں تک نہ رینگتی،الغرض میری گناہوں بھری زندگی اتنی عروج پر تھی کہ جوکوئی میری صحبت اختیارکرتاوہ بھی پیکرِگناہ بن جاتا،اپنے انہی کالے کرتوتوں کی بدولت میں سب کی نظروں میں قابلِ نفرت بن کررہ گیاتھا۔ آخرکار میری کایاکچھ اس طرح پلٹی کہ ایک روزمسجدکے قریب سے گزرتے ہوئے میرے دوست نے مجھے نمازکی دعوت دی،میرے انکارکرنے پراس نے اصرارکیا اور میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے محبت سے مسجدمیں لے گیا۔جب نمازسے فارغ ہوئے تو ایک اسلامی بھائی نے درس شروع کیا،میں بھی اس میں شریک ہوگیا،درس کے دوران میں نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت ومغفرت کے متعلق حکایات سُنیں تومجھے کچھ حوصلہ ملا، درس کے بعدجب اسلامی بھائیوں نے انتہائی محبت بھرے اندازمیں مجھے نیکی کی دعوت دی تو میرے دل کی دنیازیروزبر ہوگئی،کیونکہ عقل وشعورکی دہلیزپرقدم رکھنے کے بعدمیری زندگی کایہ پہلاموقع تھا کہ مجھ جیسے قابلِ نفرت شخص کوکسی نے اس قدر محبتوں سے نوازاتھا ۔میں نے اپنے ہم عمراس مبلغ سے اپنے دردکافسانہ بیان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن