30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دُرُود وسلام مع دیگر موضوعات پر مشتمل 63بیانات کامجموعہ
گلدستۂ دُرُود و سلام
پیشکش
مجلس المدینۃ العلمیہ
(دعوتِ اسلامی)
شعبہ بیاناتِ دعوت اسلامی
ناشر
مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’خیرالانام پر لاکھوں سلام‘‘کے 21حروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی21 نیّتیں ۔
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌمِنْ عَمَلِہِ ۔ یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے ۔ (معجم کبیر ، ۶ / ۱۸۵، حدیث : ۵۹۴۲)
دو مَدَنی پھول : (۱)بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا ۔
(۲) جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ ۔
(1) ہربارحَمدو(2 )صلوٰۃاور(3)تعوُّذو(4 )تَسمِیہ سے آغاز کروں گا ۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) ( 5) محفل میں بلند آواز سے دُرُودِ پاک پڑھ کردوسروں کو اس کی ترغیب دلاؤں گا ۔ (6)رِضائے الٰہی کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا ۔ (7) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور (8) قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا( 9) قراٰنی آیات اوراَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا ۔ ( 10) جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘کا نام پاک آئے گا وہاں ’’عَزَّوَجَلَّ ‘‘ اور (11) جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں ’’صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم‘‘پڑھوں گا ۔ (12) شرعی مسائل سیکھوں گا ۔ (13)جو نہیں جانتے انہیں سکھاؤں گا ۔ (14) اپنے ذاتی نسخے پرعِندَالضَّرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا ۔ ( 15)اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو علمائے کرام سے پوچھ لوں گا ۔ (16) دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا ۔ (17)خود بھی دُرُودِ پاک کی عادت بناؤں گا ۔ (18)اور دوسروں کو اس کے فضائل بیان کرکے ترغیب دلاؤں گا ۔ (19) اس کتاب کے مطالعہ کا ثواب آقا صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم کی ساری امت کو ایصال کروں گا ۔ (20) کتاب مکمل پڑھنے کے لئے بہ نیتِ حصولِ علمِ دین
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع