30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لوگوں سے میل جول اورمعاملات کے احکام اور ان کی خوبیوں کا بیان اِحْيَاءُ الْعُلُوْم مُتَـرْجَم (جلد:2) مُصَنِّف حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرت سیِّدُنا اِمام محمد بن محمد غزالی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْکَافِی ( اَ لْمُتَوَفّٰی ۵۰۵ ھـ ) پیش کش: مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ (شعبہ تراجم کتب) ناشر مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط’’فیضانِ احیاء العلوم‘‘کے16 حُروف کی نسبت سےاس کتاب کو پڑھنے کی’’16 نیّتیں‘‘
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔( المعجم الکبيرللطبرانی ،۶/۱۸۵، الحديث :۵۹۴۲) دومَدَنی پھول: (۱)بِغیراچّھی نیّت کےکسی بھی عمل خیرکا ثواب نہیں ملتا۔ (۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتناثواب بھی زِیادہ۔ (۱)ہر بارحمد وصلوٰۃ اور تَعَوُّذوتَسْمِیّہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صَفْحَہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے اس پر عمل ہوجائے گا)۔(۲)رِضائے الٰہی کے لئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ (۳) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اورقبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا۔ (۴)قرآنی آیات اوراَحادیث ِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا۔(۵)جہاں جہاں’’ اللّٰہ ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اورجہاں جہاں’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم اورجہاں جہاں کسی صحابی یا بزرگ کا نام آئے گا وہاں رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اور رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ پڑھوں گا۔ (۶)اس کتاب کا مطالعہ شروع کرنے سے پہلے اس کے مؤلف کو ایصال ثواب کروں گا۔ (۷) (اپنے ذاتی نسخے پر)عِندَالضرورت خاص خاص مقامات انڈر لائن کروں گا۔ (۸)(اپنے ذاتی نسخے کے )’’یادداشت‘‘والے صَفْحَہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا۔ (۹)اولیا کی صفات کواپناؤں گا۔(۱۰)اپنی اصلاح کے لئے اس کتاب کے ذریعے علم حاصل کروں گا۔(۱۱)دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔ (۱۲)اس حدیثِ پاک ’’ تَھَادَوْا تَحَابُّوْا ‘‘ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔( مؤطاامام مالک ،۲/ ۴۰۷، الحديث :۱۷۳۱)پرعمل کی نیت سے(ایک یا حسب ِ توفیق)یہ کتاب خریدکر دوسروں کوتحفۃًدوں گا۔ (۱۳)اس کتاب کے مطالَعہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا۔ (۱۴)اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے روزانہ فکر ِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا رسالہ پر کیا کروں گا اور ہرمدنی(اسلامی)ماہ کی10تاریخ تک اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروا دیا کروں گااور (۱۵)عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میںسفر کیا کروں گا۔ (۱۶)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(ناشِرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)۔المد ینۃ العلمیہ
از:شیخ طریقت، امیرِ اہلسنّت ،بانی دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطّارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اَ لْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعت ِ علم شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسن خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس’’ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ ‘‘بھی ہے جودعوتِ اسلامی کے عُلما و مُفتیانِ کرام کَثَّرَھُمُ اللّٰہُ السَّلَام پر مشتمل ہے، جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں: (۱)شعبۂ کتب اعلیٰحضرت (۲)شعبۂ تراجم کتب (۳)شعبۂ درسی کُتُب (۴)شعبۂ اصلاحی کتب (۵)شعبۂ تفتیش کتب (۶)شعبۂ تخریج ’’ اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیَہ ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،عظیم البَرَکت،عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامی سنّت ، ماحی بِدعت، عالِم شَرِیْعَت، پیر ِ طریقت،باعث ِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسْع سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی ، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول’’ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ ‘‘کودن گیارہویں اوررات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عمل خیر کو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ہمیں زیرِ گنبد ِخضرا شہادت،جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رمضان المبارک ۱۴۲۵ھپہلے اِسے پڑھ لیجئے!
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فَضْل واِحْسان سے ہمارا پیار دِین اِسلام ہے ۔یہ دینِ فطرت اپنی وُسْعَتَوں اورحکمتوں کے لحاظ سے عالمگیر مذہب ہے جو اپنے ماننے والوں کی ہر سطح، ہر وقت اور ہر مقام پر راہ نمائی کرتا ہے ۔ اِسلام نے دِین ودُنیا دونوں کے اَحکامات بیان فرمائے ہیں۔یہ ایک طرف فرد کی اِصلاح پر زور دیتے ہوئے مسجد بھرو تحریک پر اُبھارتا ہے تو دوسری طرف معاشرے کی اصلاح کا سامان کرتے ہوئے لوگوں کے ساتھ میل جول اور اُن کے ساتھ مُعامَلات کی دُرُسْتی کاحکم دیتا ہے۔گویا کہ ہمارے پیارے دِین نے ہمیں یہ مقصد دیا ہے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ پانچویں اور چھٹی صدی کی عظیم علمی و رُوحانی شخصیت حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرت سیِّدُنا امام محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَلِی نے اپنی کُتُب میں مقاصدِ شریعت کو اُجاگر کرتے ہوئے اسلام کے روحانی پہلوکو ترجیح دی اور شریعت کی واقعی اہمیت کو واضح کیاہے۔ آپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایک” مسلمان“ مسجد میں ہو یا بازار میں، سفر میں ہو یا حضر میں، خلوت میں ہو یا جلوت میں ہمہ وقت اسے درست روحانی غذا کی ضرورت ہے، یہی اس کی ترقی ومعراج کی ضامن ہے اوراسی سے دنیا وآخرت کی کامیابیاں وابستہ ہیں۔ اس دعوٰی پرجہاں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی دیگر کتب دلالت کرتی ہیں وہاں ” اِحْیَاءُ الْعُلُوْم “کو ایک امتیازی حیثیت حاصل ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ !دعوتِ اسلامی کے تحقیقی واِشاعتی ادارے ” اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ “ کے حصے میں یہ سعادت آئی کہ اس نے ” اِحْیَاءُ الْعُلُوْم “ کی پہلی جلد کا آسان اور عام فَہْم ترجمہ کیا،جس کی امتیازی خُصُوصِیات میں تفصیلی وضمنی فہرستیں،کم وبیش2300 حوالہ جات،مفیدوضروری حواشی،کمپیوٹرکمپوزنگ،مستقِل وذیلی عُنوانات، دارُالافتا اہلسنت سے شرعی تفتیش اورحضرت سیِّدُنا امام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَا لِی کا تفصیلی تعارُف وغیرہ شامل ہیں۔ ربیعُ الثَّانی ۱۴۳۳ھ بمطابق فروری2012ء میں پہلی جلدکا ترجمہ جوں ہی طَبع ہوا عوام وخواص نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا اور وہ مقبولیت حاصل ہوئی کہ قلیل عرصے میں اس کے دوایڈیشن چھپ چکے ہیں۔ پیش نظر کتاب ” اِحْیَاءُ الْعُلُوْم “ کی دوسری جلد کا ترجمہ ہے۔ اس جلدکا اکثر حصہ لوگوں کے ساتھ معاملات، معاشرتی اُمُور اور ان کے بارے میں دینی تعلیمات کی حکمتوں پر مشتمل ہے۔یہ جلددرج ذیل10ابواب پرمشتمل ہے: (۱)آدابِ طعام کابیان(۲)نکاح کابیان(۳)روزگارکے احکام کابیان(۴)حلال وحرام کا بیان(۵) آدابِ صحبت کا بیان(۶)گوشہ نشینی کا بیان(۷)آدابِ سفر کا بیان(۸)وَجْد وسِماع کا بیان(۹) اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْف وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر کا بیان(۱۰)آدابِ زندگی کا بیان۔ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ سے کسی بھی عربی کتاب کا ترجمہ کم وبیش16مراحل سے گزر کر آپ تک پہنچتا ہے ، جن میں ترجمہ،تقابل،نظرثانی،تقابل آیات وترجمہ،فارمیٹنگ ، پروف ریڈنگ ، تخریج ،تفتیش تخریج،مفید وناگزیر حواشی،آیاتِ قرآنیہ کی پیسٹنگ، شرعی تفتیش ، مشکل الفاظ کی تسہیل واعراب اور فائنل پروف ریڈنگ وغیرہ ایسے کٹھن اور جاں سوز مراحل شامل ہیں،پیش نظرترجمہ کوآپ تک پہنچانےکے لئے شعبہ تراجم کتب(عربی سے اُردو)اور” اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ “کے جن مَدَنی عُلَمائے کرام نے مذکورہ مراحِل طے کرنے کے لئے مسلسل کوششیں اور کاوِشیں کی ہیں ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں:ابوواصِف محمدآصف اقبال عطاری اَلمدنی،ابومحمدمحمدعمران الٰہی عطاری اَلمدنی،محمدگل فرازعطاری اَلمدنی،ابوالقیس محمداُویس عطاری اَلمدنی،محمدامجدخان عطاری اَلمدنی، فاروق احمدعطاری اَلمدنی،ابووہاب محمدآفتاب عطاری اَلمدنی،ابوعمیرمحمدشہبازعطاری المدنی سَلَّمَہُمُ الْغَنِی ۔نیزاس کتاب کی شرعی تفتیش دارُالافتاسے متعلق مَدَنی عالم محمدکفیل عطاری المدنی زِیْدَعِلْمُہُ نے فرمائی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں اس کتاب کو پڑھنے ،اس پر عمل کرنے اور دوسرے اسلامی بھائیوں بالخصوص مفتیانِ عظام اور علمائے کرام کی خدمتوں میں تحفۃً پیش کرنے کی سعادت عطافرمائے اور ہمیں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پرعمل اور مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے کی توفیق عطافرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس ” اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ “ کو دن دُگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم شعبہ تراجم کتب( مَجْلِس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع