khwab Ki Tabeer Kon Bayan Kar Sakta Hai
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    khwab Ki Tabeer Kon Bayan Kar Sakta Hai | خواب کی تعبیر کون بیان کرسکتا ہے؟

    خواب کی تعبیر کون بیان کرسکتا ہے؟

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط

    خواب کی تعبیر کون بیان کرسکتا ہے؟ ([1])

    شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۱۸صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا۔

    دُرُود شریف  کی فضیلت

                   فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم : جس نے دِن اور رات میں میری طرف شوق اور محبّت کی وجہ سے میری طرف تین تین مَرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دِن اور اُس رات کے گُناہ بخش دے۔ ([2])

    صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

    خواب کی تعبیر کون بیان کرسکتا ہے؟

    سُوال :  خواب کا اِنکار کرنا کیسا؟ نیز کیا ہر شخص خواب کی تعبیر بیان کرسکتا ہے؟ ([3])

    جواب : خواب کا اِنکار تو شاید جانور بھی نہیں کرے گا۔ خواب تو سبھی دیکھتے ہیں۔ اچھے خواب بھی دیکھے جاتے ہیں اور بُرے خواب بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔ بعض خواب ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا کوئی سَر پیر نہیں ہوتا۔ بَہَرحال خوابوں کی حقیقت  ہے اور اَحادیثِ مُبارَکہ میں بھی خوابوں کا تذکِرہ ہے۔  نبی کا خواب وحی پرمشتمل ہوتا ہے اور بالکل قطعی اور یقینی ہوتا ہے۔ ([4]) البتہ غیرِ نبی کا خواب دلیل نہیں ہوتا۔ ([5]) رہا یہ سُوال کہ ’’کیا ہر شخص خواب کی تعبیر بیان کرسکتا ہے؟‘‘ تو ایسا نہیں ہے ،  مُعَبِّر یعنی خواب کی تعبیر بیان کرنے والے کے لئے ضروری ہے کہ اُس کی قرآن و حدیث پر نظر ہو ، عَرَبی زبان جانتا ہو ، نیز اسے فنِّ تعبیر (یعنی خواب کی تعبیر بتانے کا فن)بھی آتا ہو۔  ہر عالِم بھی تعبیر نہیں بتاسکتا۔ ([6]) جبکہ یہاں تو ہر فٹ پاتھیا تعبیر بتارہا ہوتا ہے۔ ([7]) تعویذ دھاگے کرنے والے بابا جی اور پیر صاحبان بھی عام طور پر تعبیر بتا رہے ہوتے ہیں۔ یاد رکھئے! پیر کے لئے یہ شرط نہیں ہے کہ وہ فنِّ تعبیر سے آگاہ ہو ، اِس لئے پیر صاحب کو اپنا بھرم رکھنے کے لئے اُلٹی سیدھی تعبیر نہیں بتانی چاہیے ، بلکہ معذِرت کرلینی چاہیے کہ ’’میں علمِ تعبیر نہیں جانتا۔ ‘‘اِس سے اُن کی شان میں فرق نہیں آئے گا۔

    آقا عَلَیْہِ السَّلَام نے کتنے جمعے اَدا فرمائے؟

    سُوال :  اللہ پاک کے آخری نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے کتنے جمعے اَدا فرمائے تھے؟            (اَمیرِ  اَہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پوتے اُسَید رضا عطّاری کا سُوال)

    جواب : اللہ پاک کے آخری نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے تقریباً 500 جمعے اَدا فرمائے تھے ، ([8]) کیونکہ جُمُعہ شریف ، ہجرت کے بعد فرض ہوا تھا ، ([9])جبکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ



    [1]   یہ رِسالہ ۲۴ مُحَرَّمُ الْحَرَام ۱۴۴۲  ھ بمطابق12ستمبر 2020 کو ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ کے شعبہ ’’ملفوظاتِ امیرِ اَہلِ سُنّت‘‘نے مُرتَّب کیا ہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اَہلِ سُنّت)

    [2]   معجم کبیر ، ۱۸ / ۳۶۱ ، حدیث : ۹۲۸۔

    [3]   یہ سُوال شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اَہلِ سنَّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا عطا فرمودہ  ہی ہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت)

    [4]   تفسیر طبری ، پ۱۲ ، یوسف ، تحت الآية : ۴ ، ۷ / ۱۴۸ ، حدیث : ۱۸۷۹۰۔

    [5]   منحة الخالق علی البحر الرائق ، کتاب الطھارة ، ۱ / ۱۰۷ مفھوماً۔

    [6]   یاد رہے کہ خواب کی تعبیر بیان کرنا نہ ہر شخص کا کا م ہے اور نہ ہی ہر عالِم خواب کی تعبیر بیان کر سکتا ہے ، بلکہ خواب کی تعبیر بتانے والے کے لئے ضروری ہے کہ اُسے قرآنِ مجید اور اَحادیثِ مُبارَکہ میں بیان کی گئی خواب کی تعبیروں پر عُبور ہو ، اَلفاظ کے معانی ، کنایا ت اور مجازات پر نظر ہو ، خواب دیکھنے والے کے اَحوال اور معمولات سے واقفیت ہو اور خواب کی تعبیر بیان کرنے والا متقی و پرہیزگار ہو ۔ خواب کی تعبیر بیان کرنے کے پانچ آداب درج ذیل ہیں۔ (1)جب تعبیر بیان کرنے والے کے سامنے کوئی اپنا خواب بیان کر نے لگے تو وہ دُعائیہ کلمات کے ساتھ اُس سے کہے : جو خواب آپ نے دیکھا اُس میں بھلائی ہو ، آپ اپنا خواب بیان کریں۔ (2)اچھے طریقے سے خواب سُنے اور تعبیر بیان کرنے میں جلد بازی سے کام نہ لے۔ (3)خواب سُن کر ا ُس میں غور کرے ، اگر خواب اچھا ہو تو خواب بیان کرنے والے کو خوشخبری دے کر اُس کی تعبیر بیان کرے اور اگر بُرا ہو تو اُس کے مختلف اِحتِمالات میں جو سب سے اچھا اِحتِمال ہو وہ بیان کرے اور اگر خواب کا اچھا یا بُرا ہونا دونوں برابر ہوں تو اُصول کی روشنی میں جسے ترجیح ہو وہ بیان کرے اور اگر ترجیح دینا ممکن نہ ہو تو خواب بیان کرنے والے کا نام پوچھ کر اُ س کے مُطابِق تعبیر بیان کر دے اور خواب بیان کرنے والے کو تعبیر سمجھا دے۔ (4)سورج طلوع ہوتے وقت ، زوال کے وقت اور غروبِ آفتاب کے وقت تعبیر بیان نہ کرے ۔ (5)تعبیر بیان کرنے والے کو بتائے گئے خواب اُس کے پاس اَمانت ہیں اِس لئے وہ اُن خوابوں کو کسی اور پر بِلا ضرورت ظاہِر نہ کرے۔ (تفسیر صراط الجنان ، ۴ / ۵۶۱) 

    [7]   حضرتِ سَیِّدُنا سَمُرہ بن جُندُب  رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ نبی کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم  جب نماز پڑھتے تو اپنا چہرۂ انور ہماری طرف كر كے  فرماتے : کسی نے آج رات كوئی خواب دیکھا ہے؟ اگر کسی نے كوئی خواب دیکھا ہوتا تو بیان کرتا ،  آپ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم  جواباً  وہ فرماتے جو الله پاک چاہتا۔ (بخاری کتاب الجنائز ، ۱ / ۴۶۷ ، حدیث : ۱۳۸۶) مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : معلوم ہوا کہ لوگوں سے خواب پوچھنا ، اُس کی تعبیر دینا سُنّتِ رسولُ اللہ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم  ہے ، بشرطیکہ تعبیرِ خواب کا علم ہو۔ (مراٰۃ المناجیح ، ۶ / ۲۹۷)

    [8]   مراٰۃ المناجیح ، ۲ / ۳۴۶۔

    [9]   مراٰۃ المناجیح ، ۲ / ۳۴۶۔

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن