my page 1
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
Type 1 or more characters for results.
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ladies Shoes Ka Karobar Karna Kaisa? (Qisst-187) | لیڈیز شوز کا کاروبار کرنا کیسا؟

book_icon
لیڈیز شوز کا کاروبار کرنا کیسا؟
            
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط Ladies Shoes کا کاروبار کرنا کیسا؟1 شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۵صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم : جس کو یہ پسند ہو کہ بارگاہِ الٰہی میں پیش ہوتے وقت اللہ پاک اس سے راضی ہو ، اسے چاہیے کہ مجھ پر کثرت سے درود شریف پڑھے۔2 صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

Ladies Shoes کا کاروبار کرنا کیسا؟

سُوال :
میرا چھوٹا بھائی خواتین کے جوتوں (Ladies Shoes) کا کاروبار کرنا چاہتا ہے ، برائے کرم راہ نمائی فرما دیجئے کہ یہ کاروبار کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟ جواب : مردانہ یا زنانہ جوتوں کا کاروبار کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔ بسا اوقات عورتیں مردانہ جوتے پہنتی ہیں جوکہ درست نہیں۔3 نیز بیچنے والے کا غیر محرم عورتوں کو جوتے پہنانا جائز نہیں ، کیونکہ مردوں کو اجنبی عورتوں کے بدن چھونے کی اجازت نہیں ہے۔4 جو خواتین غیر محرم دکاندار کے ہاتھ سے جوتے پہننے میں نہیں کتراتیں اُن کو بھی سوچنا چاہئے کہ کیوں غیر مردوں کو اپنا بدن چھونے کی اجازت دیتی ہیں؟ہاں! دکاندار کا اپنی ماں یا بہنوں کو جوتے پہنانے میں کوئی حرج نہیں۔ اسی طرح غیر عورتوں کو جوتے اٹھا کر دینے میں بھی کوئی حرج نہیں ، نیز عورت کو مردانہ جوتا دیا اور معلوم نہیں کہ کون پہنے گا تب بھی بیچنا درست ہے۔

مکہ اور مدینے کی تصویر والی ٹوپی پہننا کیسا؟

سُوال : جس ٹوپی پر مکۂ مکرمہ یا مدینۂ منورہ کی تصویر بنی ہو ، اسے پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ جواب : نماز تو ہو جائے گی ، لیکن جب آپ اس ٹوپی کو دھوئیں گے جس میں مکۂ مکرمہ یا مدینہ ٔمنورہ کی تصویر بنی ہے تو اس کا پانی کہاں ڈالیں گے؟ بیچنے والوں کے لئے بھی دعوتِ فکر ہے کہ غور کریں چند سِکّوں کی خاطر کیا بیچ رہے ہیں؟ اگر کسی کے پاس ایسی ٹوپی ہو تو اسے چاہیے ادب کا خیال رکھتے ہوئے اس طرح دھوئے کہ پانی کے قطرے نالیوں وغیرہ میں نہ جائیں ، اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ کسی پتیلی یا برتن میں دھویا جائے اور اس پانی کو ایسی جگہ ڈالا جائے جہاں وہ خشک ہوجائے۔ گملوں میں نہ ڈالا جائے کہ ان میں گوبر ہوتا ہے جو کہ ناپاک ہے۔5

مدنی چینل پر ہونے والے صلوٰۃ و سلام کے دوران گھر میں کھڑا ہونا کیسا؟

سُوال : مدنی چینل پر صلوٰۃ و سلام پڑھا جا رہا ہو تو کیا گھر میں کھڑے ہو کر اس میں شامل ہو سکتے ہیں؟ جواب : بالکل ہو سکتے ہیں۔

ایصالِ ثواب کا انداز!

سُوال : کیا ایصالِ ثواب تحفہ کہہ کر پیش کیا جا سکتا ہے یا دعائیہ الفاظ کے ساتھ ہی پیش کیا جائے؟6 جواب : ایصالِ ثواب کرنا ہو تو یہ نہ کہا جائے کہ “ فلاں فلاں عمل کے ثواب کا تحفہ آپ کے لئے “ بلکہ اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کی جائے کہ “ یااللہ اس اس عمل کا ثواب فلاں کو عطا فرما “ اس طرح جس کو ایصالِ ثواب کیا جا رہا ہے اس کے نامۂ اعمال میں ثواب منتقل ہوجائے گا۔ ورنہ ثواب کوئی مادی (نظر آنے والی چیز) تو نہیں!لوگوں کو خوش کرنے کے لئے بول دیتے ہیں کہ آپ کے لئے تحفہ ، مگر یہ کیسے پتہ چلے کہ وہ ثواب نامۂ اعمال میں گیا یا نہیں؟ لہٰذا دعائیہ الفاظ کے ساتھ ایصالِ ثواب کریں گے تو بات واضح ہو جائے گی اور تحفہ مل جائے گا جو دنیا اور آخرت میں برکتیں دے گا۔

مسواک کب سُنَّت ہے؟

سُوال : کیا مسواک ہر طرح کی بُو دور کرنے کے لئے سُنَّت ہے؟ حالانکہ روزہ دار کے منہ کی بُو تو پسندیدہ ہے! جواب : منہ کی بُو دو طرح کی ہے ایک وہ جو بھوک کی وجہ سے پیدا ہو ، دوسری جو دانتوں کی گندگی یا میل وغیرہ سے پیدا ہو۔ دوسری بُو مسواک سے دور ہوجاتی ہے اور یہ پسندیدہ نہیں ، اس بُو کو دور کرنے کے لئے مسواک کرنا سُنَّت ہے ، جبکہ پہلی والی بُو پسندیدہ ہے ، جس کے بارے میں ارشاد فرمایا گیا : روزہ دار کے منہ کی بُو اللہ پاک کے نزدیک مشک سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے۔ 7

طویل قیام افضل ہے یا زیادہ رکعتیں پڑھنا؟

سُوال : نماز میں طویل قیام کرنا افضل ہے یا زیادہ رکعتیں پڑھنا؟ جواب : نماز میں طویل قیام یعنی دیر تک کھڑا ہونا زیادہ رکعتیں پڑھنے سے افضل ہے۔8

کیا زکوٰۃ نہ دینے والے کا سارا مال حرام ہو جاتا ہے؟

سُوال : کیا فرض زکوٰۃنہ دینے والے کا سارا مال حرام ہوجاتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو کیا اس کے ساتھ کھانا پینا جائز ہے؟ جواب : فرض زکوٰۃ نہ دینے والا اگرچہ گنہگار ہے ، مگر اس کا مال حرام نہیں نہ اس کے گھر کھانا پینا حرام ہے۔
1 …… یہ رِسالہ ۲۵رَمَضانُ المبارَک(بعد نمازِ عصر)۱۴۴۱ھ مطابق 19اپریل2020 ء کو ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے،جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سُنَّت‘‘نے مُرتَّب کیا ہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سُنَّت) 2 …… فردوس الاخبار للدیلمی، باب المیم، ۲/۲۸۴، حدیث:۶۰۸۳۔ 3 …… بہار شریعت، ۳/۴۲۲، حصہ:۱۶۔ 4 …… ھدایة، کتاب الکراھیة، فصل فی الوطء والنظر، واللمس، ۴/۳۶۸۔ 5 …… فتاویٰ ھندية، کتاب الطهارة، باب السابع فی النجاسة،واحکامها، ۱/۴۶۔ 6 …… یہ سُوال شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلِ سنّت کا عطا فرمودہ ہی ہے۔(شعبہ ملفوظات امیرِ اہلِ سنّت) 7 …… مسلم، کتاب الصیام، باب فضل الصیام، ص۴۴۷، حدیث:۱۱۵۱۔ 8 …… نماز میں قیام طویل ہونا کثرتِ رکعات سے افضل ہے یعنی جب کہ کسی وقت معین تک نماز پڑھنا چاہے مثلاً دو رکعت میں اتنا وقت صرف کر دینا چار رکعت پڑھنے سے افضل ہے۔( در مختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، ۲/۵۵۴تا۵۵۵)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن