30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
فرمان مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم : جومجھ پرایک باردُرودبھیجے اللہ پاک اُس پر 10باررَحمت نازِل فرمائے گا۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی تعداد
سُوال : لوگوں میں مشہور ہے کہ ایک لاکھ 24 ہزار انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام دُنیا میں تشریف لائے یہ کہاں تک دُرُست ہے؟
جواب : بہارِ شریعت حصّہ اوّل میں ہے : انبیا عَلَیْہِمُ السَّلَام کی کوئی تعداد مُعیَّن کرنا جائز نہیں کہ اِس باب میں خبریں مختلف ہیں اور مقرّر تعداد پر ایمان رکھنے میں نبی کو نبوت سے خارِج ماننے یا غیرِ نبی کو نبی جاننے کا اِحتِمال ہے اور یہ دونوں باتیں کُفر ہیں ، لہٰذا یہ عقیدہ رکھنا چاہیے کہ ہمارا اللہ کے ہر نبی پر ایمان ہے۔ ([2]) آسان الفاظ میں یہ ذکر ہونا چاہیے کہ البتہ یوں کہا جاسکتا ہے کہ تقریبا یا کم وبیش ایک لاکھ 24 ہزار انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام دنیا میں تشریف لائے۔
سُوال : ’’آواگون‘‘ کسے کہتے ہیں؟
جواب : ہندوؤں کا یہ عقیدہ ہے کہ مرنے کے بعد رُوح کسی اور انسان یا جانور کے بدن میں چلی جاتی ہے اِ س کو آواگون یا تَناسُخ کہتے ہیں۔ یہ عقیدہ سَراسَر غَلَط اور کُفْر ہے۔ بعض اوقات عورَتیں غصّہ میں آکر بچّہ کو کہہ دیتی ہیں ، کون سے جَنَم میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع