Null
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
Type 1 or more characters for results.
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mafhoom e Faqahat Aur Aala Hazrat Ki Shaan e Tafaqquh | مفہوم فقاہت اور اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ تفقہ

book_icon
مفہوم فقاہت اور اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ تفقہ
            
پیشِ لفظ بسم اللہ الرحمن الرحیم قرآن واحادیث میں تَفَقُّہ فی الدِّین کی ترغیب اوراس کے حصول پرفضلیت کی نویدسنائی گئی ہے۔قرآن پاک میں ارشادخداوندی ہے :﴿ فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَآىٕفَةٌ لِّیَتَفَقَّهُوْا فِی الدِّیْنِ﴾ ترجمہ کنزالایمان : تو کیوں نہ ہو ا کہ ان کے ہر گروہ میں سے ایک جماعت نکلے کہ دین کی سمجھ حاصل کریں۔ ( سورۃ التوبہ،پ ۱۱ ،آیت ۱۲۲) اورحدیث پاک میں فرمایا گیاہے :’’ من یرداللہُ بہ خیرایفقھہ فی الدین ‘‘ ترجمہ: اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کاارادہ فرماتاہے،اسے دین کی فقاہت عطافرمادیتاہے ۔ ( الصحیح للبخاری،کتاب العلم،باب من یرد اللہ بہ ۔۔الخ،ص ۳۹ ،حدیث ۷۱ ،بیت الافکار الدولیۃ،ریاض ) اورایک روایت میں ہے کہ ’’ فقیہ اشدعلی الشیطان من الف عابد ‘‘ ترجمہ:شیطان پرایک فقیہ ،ہزارعبادت گزاروں کے مقابلے میں زیادہ بھاری اورسخت ہے ۔( سنن الترمذی،ابواب العلم،باب ما جاء فی فضل الفقہ علی العبادۃ،ج ۲ ،ص ۹۷ ،مطبوعہ کراچی ) عابدکی عبادت کانفع صرف اسی کی ذات تک محدود رہتاہے،اس کی انتہائی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے آپ کوشیطان کے مکروفریب سے بچاکرجہنم سے بچنے اورجنت میں جانے کاسامان کرے اوربسااوقات وہ اس معاملے میں بھی کامیاب نہیں ہوپاتا ، کہ شیطان اس پرواربھی کردیتاہے ، جبکہ فقیہ کی فقاہت کانفع اس کوبھی ملتاہے اورمخلوق خداکوبھی ،وہ خوداپنے آپ کوشیطان سے بچاکر جنت میں جانے اورجہنم سے بچنے کاسامان کرتاہے اوردوسروں کے لیے شیطان سے بچ کر جنت میں جانے اورجہنم سے بچنے کاسامان ان کوفراہم کرتاہے اوریہ بات شیطان پربہت بھاری ہے کہ وہ توشروع سے حضرت سیدناآدم علی نبیناوعلیہ الصلوۃ والسلام اورآپ علیہ الصلوۃ والسلام کی اولادکادشمن ہے ۔ سنن ابن ماجہ میں جہاں یہ روایت بیان ہوئی اس کے تحت حاشیہ سندی میں اس کی وجہ بیان کرتےہوئے ذکرکیا:” وذلك أن غاية همة العابد أن يخلص نفسه من مكائد الشيطان وقد لا يقدر عليه فيدركه الشيطان من حيث لا يدري بخلاف الفقيه فقد يخلص اللہ تعالى على يديه العباد من مكائد الشيطان “ترجمہ:اوراس کی وجہ یہ ہے کہ عابد کی انتہائی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو شیطان کے مکر و فریب سے بچا لے لیکن بسا اوقات وہ اس پر قادر نہیں ہو پاتا اور شیطان اس پر وہاں سے غالب آجاتا ہے، جہاں سے اس کا وہم و گمان بھی نہیں ہوتا بخلاف فقیہ کے ، کہ اللہ عزوجل اس کے ہاتھ پر دوسرے لوگوں کو شیطان کے مکرو فریب سے بچاتا ہے۔( سنن ابن ماجہ بشرح السندی،باب فضل العلماء۔۔الخ،ج ۱ ،ص ۱۴۵ ،دار المعرفہ،بیروت ) فقاہت فی الدین کے حصول کے لیے کتنے اُمورپرمہارت ضروری ہے ،امام اہلسنت عَلَیْہِ الرَّحْمَۃ نے فتاوی رضویہ میں ایک مقام پران کوشمارفرمایاہے۔ استاذمحترم شیخ الحدیث مفتی محمدقاسم قادری صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے حکم پران اُمورکی مختصراً وضاحت اوران امورپرامام اہلسنت عَلَیْہِ الرَّحْمَۃ کی مہارت کی کچھ جھلک فتاوی رضویہ کی روشنی میں دِکھانے کے لیے یہ مختصرمقالہ لکھنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے ۔ میرے علم کے مطابق یہ اس نوعیت کانیاکام ہے ، اپنے طورپرمختصروقت میں اصطلاحات کی وضاحت اورپھرفتاوی رضویہ سے ان کی امثلہ ذکرکرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ سچی بات تویہ ہے کہ ان اصطلاحات کی وضاحت اورپھران کے مطابق فتاوی رضویہ سے امثلہ تلاش کرکےسیدی اعلی حضرت عَلَیْہِ الرَّحْمَۃ کی شان فقاہت کی جھلک دکھانا،مجھ بے مایہ اورکوتاہ علم کے لیے کوئی آسان کام نہ تھا ، لیکن اسے فیضان رضاکہیے کہ الحمدللہ عزوجل کسی نہ کسی طرح کام پایہ تکمیل تک پہنچانے کی سعادت مل ہی گئی ہے۔ اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعاگوہوں کہ اللہ تعالی میری اس کاوش کوقبول فرمائے ،اس دوران جوخطاہوئی اس سے درگزرفرمائے اوراس کام کومیری،میرے والدین،اہل خانہ،اساتذہ کرام اورپیرومرشد کی بے حساب بخشش کاذریعہ بنائے۔اوراس کام کےمحرک، کرنے والے اورجس جس نے اس کام میں معاونت کی اللہ تعالی ان سب کودنیاوآخرت میں بہترین صلہ عطافرمائے ۔ اس میں جوکچھ حق ودرست ہے وہ اللہ تعالی کی طرف سے ہے اورجوغلطی ،کوتاہی ہے ،وہ میری کوتاہ علمی کانتیجہ ہے ۔ اہل علم حضرات کی بارگاہ میں گزارش ہے کہ اگراس میں کوئی غلطی پائیں توضرورمطلع فرمائیں ، غلطی ثابت ہونے پر ان شاء اللہ عزوجل اس کے تدارک کی کوشش کی جائے گی ۔ ابو حفص محمدعرفان مدنی دارالافتاء اہلسنت،گوجرانوالہ

فقاہت کے معانی

فقاہت کسے کہتے ہیں ؟اس کے لیے کتنے امورپرمہارت ہوناضروری ہے ؟ اس حوالے سے امام اہلسنت علیہ الرحمۃ نے جوکچھ ارشادفرمایا ، وہ درج ذیل ہے ۔چنانچہ فتاوی رضویہ شریف میں ہے :’’ف:فقاہت کے کیا معنی ہیں؟ فقہ یہ نہیں کہ کسی جزئیہ کے متعلق کتاب سے عبارت نکال کر اس کا لفظی ترجمہ سمجھ لیا جائے۔ یوں تو ہراعرابی ہر بدوی فقیہ ہوتا ، کہ ان کی مادری زبان عربی ہے،بلکہ فقہ بعد ملاحظہ اصول مقررہ و ضوابط محررہ ووجوہ تکلم وطرق تفاہم و تنقیح مناط و لحاظ انضباط ومواضع یسر واحتیاط وتجنب تفریط وافراط وفرق روایات ظاہرہ ونادرہ وتمیز درآیات غامضہ وظاہرہ ومنطوق ومفہوم وصریح ومحتمل وقول بعض وجمہور ومرسل ومعلل ووزن الفاظ مفتین وسبرمراتب ناقلین وعرف عام وخاص و عادات بلاد واشخاص وحال زمان ومکان واحوال رعایا و سلطان وحفظ مصالح دین ودفع مفاسدِ مفسدین وعلم وجوہ تجریح واسباب ترجیح ومناہج توفیق ومدارک تطبیق ومسالک تخصیص ومناسک تقیید ومشارع قیود وشوارع مقصود وجمع کلام ونقد مرام، فہم مراد کانام ہے کہ تطلع تام واطلاع عام ونظر دقیق وفکر عمیق وطول خدمت علم و ممارست فن وتیقظ وافی وذہن صافی معتاد تحقیق مؤید بتوفیق کاکام ہے، اور حقیقۃً وہ نہیں مگر ایک نور کہ رب عزوجل بمحض کرم اپنے بندہ کے قلب میں القا فرماتا ہے:﴿وَ مَا یُلَقّٰىهَاۤ اِلَّا الَّذِیْنَ صَبَرُوْاۚ-وَ مَا یُلَقّٰىهَاۤ اِلَّا ذُوْ حَظٍّ عَظِیْمٍ(۳۵)﴾اور یہ دولت نہیں ملتی مگر صابروں کو،اور اسے نہیں پاتامگر بڑے نصیب والا۔“(1) یعنی امام اہلسنت علیہ الرحمۃ فرمارہے ہیں کہ کسی عربی عبارت کالفظی ترجمہ سمجھ لینے کانام "فقہ" نہیں ہے، بلکہ نیچے ذکرکردہ تقریباًتیس امورکالحاظ رکھتے ہوئے کلام کی مرادسمجھنے کانام فقہ ہے۔اورلحاظ تبھی ہوسکے گا،جبکہ ان پردسترس ہوگی ،تومطلب یہ ہواکہ:" جسے ان امورپردسترس ہوگی، وہی شخص درحقیقت فقیہ ہے ۔محض عربی عبارات کاترجمہ کرنے کی مہارت ہونے سے بندہ فقیہ نہیں بنتا" ان امورکاٹیبل ملاحظہ فرمائیے:

فقاہت کے لیے ضروری 30امور

1 اصول مقررہ 2 ضوابط محررہ 3 وجوہ تکلم 4 طرق تفاہم 5 تنقیح مناط 6 لحاظ انضباط 7 مواضع یسر واحتیاط 8 تجنب تفریط وافراط 9 فرق روایات ظاہرہ ونادرہ 10 تمیز درآیات غامضہ وظاہرہ 11 منطوق ومفہوم 12 صریح ومحتمل 13 قول بعض وجمہور 14 مرسل 15 معلل 16 وزن الفاظ مفتین 17 سبر مراتب ناقلین 18 عرف عام وخاص 19 عادات بلاد واشخاص 20 حال زمان ومکان 21 احوال رعایا و سلطان 22 حفظ مصالح دین 23 دفع مفاسدمفسد ین 24 علم وجوہ تجریح 25 اسباب ترجیح 26 مناہج توفیق ومدارک تطبیق 27 مسالک تخصیص 28 مناسک تقیید ومشارع قیود 29 شوارع مقصود 30 جمع کلام ونقد مرام

ان امور کی وضاحت

اب ان سب امورکی مختصراًوضاحت اورفتاوی رضویہ میں ان کا ہونے والا استعمال، نیچے درج کیاجاتاہے، تاکہ اس سے امام اہلسنت علیہ الرحمۃ کی فقاہت میں مہارت عظیمہ کی کچھ جھلک نظرآئے ۔اورساتھ میں اس سے ہمیں سیکھنے کوملے کہ کسی چیزپرکوئی حکم لگانے کے لیے ان امورکاکس طورپرلحاظ رکھاجاتاہے ۔
1… ۔ ( فتاوی رضویہ،ج ۱۶ ،ص ۳۷۶ ، ۳۷۷ ،رضافاؤنڈیشن،لاہور )

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن