30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے انبیائے کرام عَلَیْھِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ، خلفائے راشدین اور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے بھرپور کردار ادا فرمایا ۔ ان مقدس ہستیوں کے بعداللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب بندوں نے اپنے حسنِ اخلاق اور اعلیٰ کردار کے ذریعے لوگوں کی اصلاح کا سامان فرمایا ۔ اللّٰہ والے شکر اور صبر جیسی عظیم نعمتوں سے مالامال ہوتے ہیں ۔ ان کے اردگرد کا ماحول کیسی ہی کروٹیں بدل رہا ہو زندگی کے کسی موڑ پریہ اپنے آپ کو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اطاعت و خوشنودی کی شاہراہ سے بال برابر بھی اِدھر اُدھر نہیں ہونے دیتے ۔ انہیں کوئی نعمت ملے تواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا شکر ادا کرتے ہیں اور کوئی آزمائش آئے تو صبر کرتے ہیں ۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اللّٰہ والوں کے تقویٰ و پرہیز گاری سے معمور زندگی کا مظہر ہیں ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اقوال وا فعال سے خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے کی روشنی ہر ُسوپھیل رہی ہے ۔ آپ کی ساعتیں فکرِ آخرت میں بسر ہوتی ہیں ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہی کی دی ہوئی مدنی سوچ نے لاکھوں لوگوں ، بالخصوص نوجوانوں کی ز ندگی کا رخ سنّتِ مصطفیٰ کی جانب کر دیا ہے ۔ انہیں نیکی کی دعوت کی لذت اور خوفِ خداکی حلاوت سے روشناس کرو ا کر سنّتوں کا عامل بنادیا ہے ۔ آپ نے ہی اپنے قابلِ تقلید سُچے کردار کے ذریعے دلوں میں محبتِ مصطفٰیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو راسِخْ فرماکر لندن و پیرس کی بجائے یادِ مدینہ میں تڑپنے والا بنا دیا ہے ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مریدین ، متعلقین آپ کے اقوال و افعال کی پیروی کو اپنے لیے سعادت سمجھتے ہیں ۔ بعض اسلامی بھائی تو رہن سہن، اندازِ گفتگو اور لباس وغیرہ میں بھی آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اسی لئے اس رسالے میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی زندگی کے کچھ ایسے بے مثال واقعات تحریر کئے جا رہے ہیں جنہیں پڑھ کر اندازہ ہو گا کہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ شریعت و طریقت پر عمل کے بارے میں کیسی پابندی فرماتے ہیں ۔ نیز ان حکایات و واقعات سے جہاں نیکیوں کا جذبہ نصیب ہو گاوہیں بہت سے ایسے مدنی پھول بھی چُننے کو ملیں گے جن پر عمل کر کے بہت سے غیر شرعی اُمُور سے بچنے کا ذہن ملے گا ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو بے شمار ترقیاں اور وسعتیں عطا فرمائے اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم فرمائے ۔
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۵ محرم الحرام ۱۴۳۷ھ بمطابق 29اکتوبر 2015ء
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
سلطانِ دوجہان، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعالٰی عَلیہ واٰلہٖ و سلَّم کا فرمانِ جنَّت نشان ہے : جو مجھ پر جمعہ کے دن اور رات 100 مرتبہ دُرُود شریف پڑھے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُس کی 100 حاجتیں پوری فرمائے گا، 70 آخِرت کی اور 30 دُنیا کی اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع