30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صاحب علم و حکمت سَیِّدُنَا اَبُو دَرۡدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر مدنی گلدستہ
سِیرَتِ
سیِّدُنا اَبُو دَرْدَاء
رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ
پیش کش
مرکزی مجلس شوریٰ (دعوتِ اسلامی )
ناشر
مکتبۃ المد ینہ باب المدینہ کراچی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
”سیرت ابو درداء“کے 12حُروف کی نسبت سے اس رسالے کو پڑھنے کی ”12 نیّتیں“
فرمانِ مصطفے ٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ۔مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے ۔ (المعجم الکبیر ، الحدیث : 5942، ج6، ص185)
دو مدنی پھول :
بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عمل خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
(1) ہر بارحَمد و (2) صلوٰۃ اور(3) تعوُّذو(4) تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے ان نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) (5) رِضائے الہٰی کیلئے اس رسالے کا اول تا آخر مطالعہ کروں گا۔ (6) حتَّی الوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور (7) قِبلہ رُو مطالَعَہ کروں گا (8) قرآنی آیات اور (9) احادیثِ مبارکہ کی زیارت کروں گا (10) جہاں جہاں”اَللہ“ کا نامِ پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّاورجہاں جہاں ”سرکار“ کا اِسْم مبارک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمپڑھوں گا۔ (11) اس حدیثِ پاک ”تَہَادَوۡا تَحَابُّوۡا“ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔ (مؤطا امام مالک، الحدیث : 1731، ج2، ص407) پر عمل کی نیت سے (ایک یا حسبِ توفیق) یہ رسالہ خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا۔ (12) کتابت وغیرہ میں شرعی غلطی ملی تو ناشرین کو تحریری طورپر مطلع کروں گا (ناشرین کو کتابوں کی اغلاط صرف زبانی بتا دینا خاص مفید نہیں ہوتا) ۔ ( اِنۡ شَآءَ اللہُ عَزَّوَجَلَّ )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع