my page 1
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Tafseer e Noor ul Irfan Se 92 Madani Phool (Qist-1) | تفسیر نورالعرفان سے 92 مدنی پھول (قسط:1)

    book_icon
    تفسیر نورالعرفان سے 92 مدنی پھول (قسط:1)
                
    اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

    تفسیر ِنُورالعرفان سے 92 مدنی پھول قسط 1

    دُعائے عطّار: یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” تفسیر ِنُورالعرفان سے 92 مدنی پھول (قسط:1) “پڑھ یا سُن لے اُسے قرآنِ کریم کی برکتوں سے مالا مال فرما اوراُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم

    دُرُود شریف کی فضیلت

    رسول ِاکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی:’’ہم آپ پر کس طرح دُرود بھیجیں؟ ‘‘ ارشاد فرمایا: یوں پڑھو: اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاَزْوَاجِہٖ وَ ذُرِّیَّتِہٖ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اٰلِاِبْرَاہِیْمَ وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد ۔ (بخاری، 2/429، حدیث : 3369) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    مدینے سے گجرات جانے کا حکم

    مُفسّرِ قرآن حضرتِ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ سات مرتبہ حَرَمَیْن شَرِیْفَیْن کی زیارت سے مُشرَّف ہوئے۔ ایک مرتبہ حج کے بعد لمبےعرصے تک مدینۂ منوّرہ کی پُر کیف اور نور بار فضاؤں میں اپنی زندگی کےحسین ایام گزارے ،دل میں یہ خواہش مچلنے لگی کہ کاش! کوئی ایسی صورت نکل آئے کہ ہمیشہ کے لئے اسی پاک سرزمین پر رہنا نصیب ہو جائے ۔ مسجدِ نبوی شریف کے قریب رہنےوالے ایک صاحِب کو خواب میں حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ و سلم کی زیارت نصیب ہوئی اور یہ حکم ملا: ’’احمد یار خان سے کہو کہ وہ گجرات جائیں اور تفسیر کا کام کریں ۔‘‘ آپ رحمۃُ اللہ علیہ تک جب یہ پیغام پہنچا یا گیا تو آپ رحمۃُ اللہ علیہ بے حد خُوش ہوئے اور فرمانے لگے: بارگاہ ِرسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے یہ حکم ملا ہے کہ گجرات جاؤ! تو اَب گجرات ہی میرے لئے مدینہ ہے۔ (حیات سالک، ص127ملخصاً) مدینے کا کچھ کام کرنا ہے سَیِّد مدینے سے میں اس لئے جا رہا ہوں

    عاشقِ صادق مفتی احمدیارخان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ

    حکیم الاُمَّت، سچے عاشقِ رسول، عالمِ باعمل، صُوفیِ باصَفا، مُفسّرِ قرآن حضرتِ مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہ علیہ کے مبارک نام سے کون سا عاشقِ رسول مُتعارِف نہیں؟ اللہ پاک نے دُنیا بھر میں مفتی صاحب کو اور آپ کی کتب و تفاسیر کو مَقْبُولِیَت عطافرمائی ہے اور مقبولیت کیوں نہ ہو! کہ تفسیر لکھنے کا حکم تو آپ کو بارگاہ ِرسالت سےہوا ۔ مفتی صاحب کی مشہور دو تفاسیر ہیں : (1) تفسیرِ نور العرفان (2) تفسیرِ نعیمی(یہ تفسیر مفتی صاحب کی مکمل نہیں ہے، 11 پاروں کی تفسیر لکھنے کے بعدآپ رحمۃُ اللہ علیہ کاانتقال ہوگیا۔) حضرتِ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ اپنے وقت کے بہت بڑے عالِم دین اور محدّث تھے۔ آپ کی تحریرات و تصنیفات پڑھیں تو ایسا لگتاہے گویا ہر ہر سَطْر( یعنی لائن )سے عشقِ رسول کے چشمے پھوٹ رہے ہوں۔تفسیرِ قرآن ہو یا شرحِ حدیث ، مفتی صاحب شانِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم بیان کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔عقلی دلائل سے متأثر ہونے والوں کو عقلی اور عام مسلمانوں کو نقلی(یعنی قرآن و حدیث سے)مثال دیتےہیں کہ اگر تنقید کی عینک نہ ہو تو بندہ اَش اَش کراُٹھے۔ یہ رسالہ آپ رحمۃُ اللہ علیہ کی مشہور تفسیر’’ نورُ الْعِرفان‘‘ کے حسین نِکات پر مشتمل ہے۔ اللہ پاک! مفتی صاحب کے مزار پر رحمت و انوار کی برسات فرمائے اور ہمیں ان کے فیضان سے مالامال فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم

    سُوْرَۃُ الْفَاتِحَۃْ سے حاصل ہونے والی 3 خوبصورت باتیں

    (1) حضرتِ سُلیمان ( علیہ السّلام ) نے (ملکۂ)بلقیس کو خط لکھا تو اوّل ’’ بِسْمِ اللہ ‘‘لکھی،اس کی برکت سے انہیں ملکۂ یَمن اور مُلکِ یَمن عطا ہوئے۔ (تفسیر نورالعرفان،ص2) (2) ذبح پر صرف’’ بِسْمِ اللہ ، اللہ اَکْبَرْ ‘‘کہے کیونکہ قَہْر کے کام پر رب کی رحمت کا ذکر نہ کرے، اِسی لیے حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کا نام ذبح پر نہیں لیا جاتا۔ (تفسیر نورالعرفان،ص2) (3) رب کی تمام نعمتوں سے اعلیٰ نعمت ’’سیدھے راستے کی ہدایت ‘‘ہے کہ ہر رکعت میں اِس کی دعا کرائی گئی۔ (تفسیر نور العرفان، ص2) (4) سیدھےراستہ کی پہچان یہ ہے کہ اس پر اَولیاء اللہ ( رحمۃُ اللہ علیہم )اور صالحین(یعنی نیک بندے) ہوں کیونکہ وہی رب کے انعام والے بندے ہیں۔ (تفسیر نور العرفان، ص2)

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن