دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahl e Sunnat Ulama e Ahl e Sunnat Ki Nazar Mein | امیر اہل سنت علمائے اہل سنت کی نظرمیں

book_icon
امیر اہل سنت علمائے اہل سنت کی نظرمیں
            
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط امیرِ اہلِ سنّت عُلمائے اہلِ سنّت کی نظر میں دُعائے خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت:یا اللہ پاک! جو کوئی 27 صفحات کا رسالہ’’امیرِ اہل ِسنّت علمائے اہل ِسنّت کی نظر میں‘‘ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے پیارے پیارے آخِری نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتیں عام کرنے والی پیاری تنظیم دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہو جا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخِری نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جو کہے:” صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ “ اس نے 70 دروازے رحمت کے اپنے اوپر کھول لیے، اللہ پاک اُس کی محبّت لوگوں کے دلوں میں ڈالے گا کہ اُس سے بُغْض نہ رکھے گا مگر وہ جس کے دل میں نِفاق ہوگا۔( کشف الغمۃ، 1/327) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مفتی تو الیاس قادری کو ہونا چاہئے

7جُمادَی الآخِرہ 1403 ہجری حضرتِ مولانا قاری مُصْلِحُ الدّین صدّیقی قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی تَدفِین کے بعد کئی لوگ مزار شریف پر پھول چڑھاتے ہوئے حلقہ بنائےہوئے تھے ۔ امیرِ اہل ِسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس قادری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی مزار شریف کے بالکل پاس کھڑے تھے،اِتنے میں کراچی کے ایک مفتی صاحب مزار شریف کے اوپر سے پُھولوں میں سے پَتّیاں جُدا کر کر کے پھینک رہے تھے،امیرِ اہلِ سنّت سے رہا نہ گیا تو آپ نے مفتی صاحب کی خدمت میں عرض کی: حضرت ! کہیں آپ صاحبِ مزارکی حق تَلَفی تو نہیں کر رہے کیونکہ پتیاں بھی تو تسبیح (یعنی اللہ پاک کا ذکر)کرتی ہیں ،اِس پر مفتی صاحب امیرِ اہل ِسنّت سے بہت مُتَأَثِّر ہوئے اور فرمایا:” مفتی تو الیاس قادری کو ہونا چاہیے کہ اِنہوں نے میری غلطی پکڑ لی ۔“ (تذکرۂ امیرِاہلِ سنّت ،پرانی یادیں قسط:10، ویڈیوڈیوریشن،27:30) اللہ پاک کی ان پر رحمت ہو اوران کے صدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمِین بجاہِ خاتم ِالنّبیّٖن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

رِضائے الٰہی کی علامت

حضرتِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:دنیا میں اللہ پاک کے راضی ہونے کی علامت یہ ہے کہ اس سے اللہ کے نیک بندے راضی ہوں اور اسے نیک اعمال کی توفیق ملے۔ بزرگانِ دین ( رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ م )کی طرف دِلوں کا مائِل ہونا اُن کے محبوبِ الٰہی (یعنی اللہ پاک کے پسندیدہ)ہونے کی علامت ہے۔ (تفسیرِ نور العرفان، پ 10، التوبۃ، تحت الآیۃ: 72، ص 239)

امیرِاہل ِسنّت کی خدماتِ اسلام

شیخِ طریقت، امیر ِاہل ِسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی، حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ پندرھویں صدی کے عالمِ باعمل، بزرگ اور روحانی شخصیت ہیں۔پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں کے بڑے بڑے علمائے کرام اور مَشائخ ِ عِظام سالہا سال سے آپ کی دین ِ مَتِین کی خدمات کو سراہتے اور آپ کی تعریفیں کرتے چلے آرہے ہیں ، بعض علمائے کرام نے تو آپ کی مَناقِب بھی لکھی ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ وَکَرَمِہٖ !امیرِ اہل ِسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سلسلہ ٔطریقت دُنیا کے بڑے سلسلوں میں سے ایک ہے جو کئی ملکوں میں لاکھوں بلکہ کروڑوں افراد تک پھیلا ہوا ہے، آپ کی خون پسینے سے سِینچی ہوئی ، عشقِ رسول کے جام بَھر بَھر کے پلانے والی ، گناہوں کی عادتیں چُھڑا کر راہِ سُنّت پر چَلانے والی، سُنّتوں بَھری تنظیم ”دعوتِ اسلامی “ کا فیضان دُنیا بھر میں عام ہے ۔ امیرِاہل ِسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدماتِ دِینِیَّہ کو تقریباً نِصْف صَدی (یعنی 50 سال ) سے زائد عرصہ ہو چکا ہے(کیونکہ دعوتِ اسلامی بننے سے پہلے بھی آپ مختلف اعتبار سے دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل تھے) ، اللہ کریم نے اپنے اِس مردِ قلندرسے اس عرصے میں اپنے دین کا ایسا عظیمُ الشّان کام لیا ہے کہ جس کے نتیجے میں لاکھوں مسلمان راہِ سنّت پر چل پڑے، ہزاروں درسِ نظامی کرکے ”عالمِ دین “ کی اَسناد(Certificates) لے چکے ہیں اور 18جنوری 2025 کو یہ باتیں لکھنے تک ’’مدارس المدینہ ‘‘سے ایک لاکھ سے زیادہ بچے اور بچیاں حفظِ قرآن کی سعادت پاچکے ہیں۔ امیر ِاہلِ سنّت کی دینی خدمات کا دورانیہ (Duration)تقریباً پچاس سالہ ہے ،جس میں” ہزاروں مساجد و مدارس کاقیام، لاکھوں لوگوں تک دین کا پیغام پہنچانا اور سینکڑوں کتب و رسائل کی ہزاروں کی تعداد میں پرنٹنگ “ شامل ہے ۔ اگر ان دینی خدمات کو دو سو سال کے کام کا نتیجہ کہیں تو غلط نہ ہوگا۔ خلیفۂ مفتیِ اعظم ہِند مولانا بدرُ القادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے کتنی پیاری بات کہی ہے: ہے دعوتِ اسلامی کی دنیا میں دُھوم دَھام مقبول تیرا کام ہے الیاس قادری سُنّت کی خوشبوؤں سے زمانہ مَہک اُٹھا فیضان تیرا عام ہے الیاس قادری یقیناً یہ سب اللہ پاک کے فضل وکرم اور اُس کے پیارے پیارے آخِری نبی مَکّی مَدَنی محمدِ عربی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فیضان، اولیائےکِرام ( رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ م ) بِالْخُصوص سَیِّدی و مُرشِدی حضور غوثِ پاک شیخ عبدُالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اور امام ِاہلِ سنّت ، سَیِّدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی خُصوصی نگاہِ عِنایت کا صدقہ ہے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے اِس لہلہاتے گُلشن کو سدا شاد و آباد رکھے اور اس کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچا ئے اور اللہ کرے کہ ہر طرف سُنّتوں کی بہاریں آجائیں ۔ دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کی خدمات کو جاننے والے پر سالوں پہلے امیرِاہلِ سنّت کی مانگی ہوئی اِس دعا کی قبولیت چُھپی ہوئی نہیں۔ مقبول جہاں بَھر میں ہو’’دعوتِ اسلامی ‘‘ صدقہ تجھے اے ربِّ غفّار! مدینے کا (وسائلِ بخشش،ص180) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

علمائےاہلِ سنّت اورامیرِا ہلِ سنّت

عرب شریف اور پاک و ہِند کے علاوہ دنیا کے چند مَمالِک کے بڑے بڑے علمائے اہلِ سنّت ،مفتیانِ کرام اورمشائخِ عِظام( کَثَّرَھُمُ اللہ یعنی اللہ پاک ان کی تعداد اور بڑھائے) جن کے مُریدین اورشاگردوں کا سلسلہ دور تک پھیلا ہوا ہے، امیرِ اہل سنّت کے بارے میں اُن کے جذبات اور تأثّرات کا بیان اِس مختصر رسالے میں ہے،اِن میں سے بعض حضرات نے شروع ہی سے امیرِاہلِ سنّت کے سینے میں دین کی کُڑھن دیکھی اوربعض حضرات کے ساتھ امیرِ اہلِ سنّت نے کافی وقت بھی گزارا ہے، کئی مَشائِخِ کرام نے امیرِاہلِ سنّت کی صفات و کمالات کو دیکھ کر اپنے پاس موجود خلافت اور احادیثِ مبارکہ کی اجازات وغیرہ بھی عنایت فرمائی ہیں ۔ وقت اور صفحات کی گنجائش کم ہونے کی وجہ سے26علمائے کرام کے تأثّرات” 26 رمضا ن المبارک ، یومِ ولادتِ امیرِاہلِ سنّت“کی مُناسَبت سے پیش کیے جارہے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ قسط وار جاری رکھاجائے تو شاید ایک بڑی کتاب بن جائے۔ اللہ کریم امیرِ اہلِ سنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو درازی ِعمر بِالخیر عطا فرمائے اور آپ کا سایہ ٔ عاطِفَت، اپنی رحمت سے خیرو عافیت کے ساتھ ہمارے سروں پر درازفرمائے اورآپ سے مزید اپنے دین کی خدمت لے۔ اٰمِین بِجاہِ خاتَم ِالنّبیّٖن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ امیرِ اہلِ سنّت اپنے نَعتِیَہ اَشعار کے مَجْموعے بنام”وسائلِ بخشش“میں لکھتے ہیں: عطارؔ سے محبوب کی سُنَّت کی لے خدمت ڈَنکا یہ تِرے دین کا دُنیا میں بجادے (وسائلِ بخشش،ص112)

(1)شارِحِ بُخاری حضرتِ علامہ مولانا مفتی شریفُ الحق اَمجدی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ

(سابق رئیس مرکزی دارُ الْاِفتاء جامعہ اشرفیہ مُبارکپور ، ہِند) فقیہِ اعظم ہِند، شارِحِ بُخاری ،نائِبِ مفتیِ اعظم ہند،حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد شریفُ الحق امجدی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی ذاتِ گرامی کو کون سا عاشقِ رسول نہیں جانتا ،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے پاکستان میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وِزٹ بھی کیا ، امیرِاہلِ سنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پاس آپ کی عطا کی ہوئی خِلافت /وَکالت بھی ہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ امیرِاہلِ سنّت کی دینی خدمات اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے بہت مُتَأثِّر تھے ، آپ فرماتے ہیں: جناب مولانا محمدالیا س صا حب دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اِس زمانے میں فِی سَبِیْلِ اﷲ بغیر مُشاہَرے اور نذرانے کی طرف طَمَعْ کے ، خا لص اﷲ عَزَّوَجَلَّ کے لیے اور اُس کے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا جو ئی کے لیے اتنا عظیمُ الشّان، عالمگیر (International)پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔جس کے نتیجے میں لاکھوں بَد عقیدہ، سُنّی صحیحُ العقیدہ ہو گئےاور لا کھو ں شریعت سے بیزار افراد شریعت کے پابند ہو گئے۔بڑے بڑے لکھ پتی، کروڑ پتی گریجویٹ نے داڑھیا ں رکھیں،عِمامہ باندھنے لگے، پانچوں وقت باجماعت نمازیں پڑھنے لگے اور دینی باتوں سے دِلْچسپی لینے لگے،دوسرے لوگوں میں دینی جذبہ پیدا کرنے لگے۔کیا یہ کارنامہ اس لائق نہیں کہ اﷲ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں قبول ہو؟ حضورِ اقد س صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:میری اُمّت کے بِگڑنے کے وقت جو میری سُنّت کا پابند ہو گااس کو سو شہیدوں کا ثواب ملے گا۔ (مشکوٰ ۃ ، 1/55، حدیث: 176) جب اُمّت کے بگڑنے کے وقت سُنّت کی پابندی کرنے والے کے لیے سو شہید وں کا ثواب ہےتو جو بندۂ خدا سُنّت کا پابند ہو تے ہوئے کروڑوں انسانوں کو ایک نہیں اکثر سنّتوں کا پابند بنا دے ، اُس کا اجر کتنا ہو گا ؟(ماہنامہ اشرفیہ،جنوری 2006،ص6) ایک موقع پر آپ نے فرمایا: مَیں عمر کے اِس حِصّے میں پہنچ گیا کہ خود جاکر کام نہیں کر سکتا ورنہ میں دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں جاتا، اگر میرے پاس جامعہ اشرفیہ مُبارکپور شریف کی ذمّہ داریاں نہ ہوتیں تو خود دعوتِ اسلامی کےکاموں میں حصّہ لیتا۔

اپنے فتاویٰ میں امیرِاہلِ سنّت کے بارے میں تأثُّرات

مفتی صاحب اپنے ”فتاویٰ شارحِ بخاری“ میں امیرِاہلِ سنّت کے بارے میں ہونے والے ایک سوال کے جواب میں کچھ یوں اظہارِ محبت کرتے ہیں: دعوتِ اسلامی خالِص سُنّی،صحیحُ العقیدہ لوگوں کی جماعت ہے، اِس جماعت کے بانی جناب مولانا محمد الیاس صاحب مُدَّظِلُّہٗ الْعَالِی سے میں بارہا مل چکا ہوں ، وہ انتہائی خوش عقیدہ سُنّی، مسلکِ اعلیٰ حضرت کے سختی سے پابند انسان ہیں۔ وہ اپنے مخصوص طریقے سے اجتماعات کے ذریعے مسلکِ اعلیٰ حضرت ہی کی ترویج و اشاعت کرتے ہیں ، اس لیے تمام سُنّی مسلمانوں کو چاہیے کہ اِس جماعت میں شریک ہوں ، اِس سے تَعاوُن کریں ،اس کے پروگرام پر عمل کریں، جو لوگ اس جماعت پر نُکتہ چینی کرتے ہیں اور اس جماعت سے لوگوں کو الگ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں وہ ”خطا “پر ہیں، کچھ لوگ غلط فہمی کا شکار ہیں اور کچھ لوگ ذاتی مَنْفَعت و مَفاد کی وجہ سے اس کی مخالفت کرتے ہیں ، ان لوگوں کی باتوں پر دِھیان نہیں دینا چاہیے۔ (فتاویٰ شارح بخاری، 3/485) اللہ پاک کی ان پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو۔اٰمین تَنْہا چلا تُو ساتھ تِرے ہوگیا جہاں میٹھا ترا کلام ہے الیاس قادری سر پرعِمامہ مَاتھے پہ سجدوں کا نور ہے جو بھی تِرا غلام ہے الیاس قادری صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(2) رئیسُ التّحریر ،مُحسنِ مِلّت علّامہ ارشدُ القادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ

حضرتِ علّامہ مولانا ارشدُالقادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کوقلم وتحریر کابادشاہ کہاجائے تو بے جانہ ہوگا اِسی لئےعلمائے اہلِ سنّت آپ کو ”رئیسُ القلم “اور ” رئیسُ التّحریر “ کے لقب سے یاد کرتے ہیں ،آپ کی تحریرات پڑھنے سے تعلُّق رکھتی ہیں ، آپ کا شُمار اہلِ سنّت کے بڑے علمائے کرام میں ہوتاہے۔امیرِاہلِ سنّت نے چند بار آپ سے ملاقات کی سعادت پائی ہے، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے امیرِاہلِ سنّت کے بارے میں تأثُّرات جاننے کےلئے یہ ایک واقعہ ہی کافی ہے: ایک مرتبہ حضرتِ علامہ مولانا ارشدالقادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ پاکستان کے دَورے کے دوران دعوتِ اسلامی کے” عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ“تشریف لائے ، جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے امیرِاہلِ سنّت کے بیٹے اور خلیفہ مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہٗ الْعَالِی کی ملاقات ہوئی جو اُن دِنوں درسِ نظامی (یعنی عالم کورس) کر رہے تھے تو حضرتِ علامہ ارشد القادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے ان سے پوچھا : بیٹا! آپ کیا کرتے ہیں؟ عرض کی: جامعۃُ المدینہ میں پڑھتا ہوں، مفتی صاحب نے اپنی مومنانہ فراست سے خلیفہ ٔ امیرِاہلِ سنّت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ”بیٹا!پڑھ لو! ہر ایک کو آپ کے والد کی طرح علمِ لَدُنّی نہیں مِلتا۔“ ایک اور موقع پر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے امیرِاہلِ سنّت کے بارے میں فرمایا: یہ حقیقت ہے ایک مولانا محمد الیاس قادِری(دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ) نے پوری دنیا میں اِنْقِلاب بَرْپا کردیا ہے۔ (تعارف امیراہل سنت،ص59)، (امیرِ اہلِ سنّت کے بارے میں 1163 علمائے اہلسنّت کے تأثرات، ص 24) اللہ پاک کی آپ پر رَحمت ہو اور آپ کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو۔ امریکہ یورپ ایشیا اَفریقہ ہر زَمیں کرتی تجھے سلام ہے الیاس قادری صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن