Wudu Aur Science
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Wudu Aur Science | وضو اور سائنس

    book_icon
    وضو اور سائنس

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    وضو اور سائنس ([1])

    صِرْف 24صَفْات پر مبنی یہ بیان مکمَّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ وُضُو کے بارے میں  حیرت انگیز معلومات سے مالامال ہوں  گے۔ 

    دُرُودِپاک کی فضیلت

    اللہ کے مَحبوب،  دانائے غُیُوب،  مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوْب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عَظَمت نشان ہے:  ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی خاطر آپس میں  مَحَبَّت رکھنے والے جب باہَم  (یعنی آپَس میں )  ملیں  اورمُصافَحَہ کریں   (یعنی ہاتھ ملائیں ) اورنبی (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) پر دُرُود پاک پڑھیں  تو اُن کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں  کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے  ہیں۔  ‘‘    (مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی  ج۳ص۹۵حدیث۲۹۵۱ )

    صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

     وُضو کی حکمتیں  سُننے کے سبب قَبولِ اسلام

            ایک صاحِب کا بیان ہے: میں  نے بیَلجِیئَممیں  یونیورسٹی کے ایک غیرمسلم Student  (طالبِ علم)  کو اِسلام کی دعوت دی۔   اُس نے سُوال کیا،   وُضُو میں  کیا کیا سائِنسی حِکمتیں  ہیں ؟  میں  لاجواب ہوگیا۔   اُس کو ایک عالم کے پاس لے گیا لیکن اُن کو بھی اِس کی معلومات نہ تھیں۔   یہاں  تک کہ سائِنسی معلومات رکھنے والے ایک شخص نے اُس کو وُضُو کی کافی خوبیاں  بتائیں  مگر گردن کے مَسْحْ کی حکمت بتانے سے وہ بھی قاصِر رہا۔   وہ غیر مسلم نوجوان چلا گیا۔   کچھ عرصے کے بعد آیا اور کہنے لگا:  ہمارے پروفیسر نے دَورانِ لیکچر بتایا:  ’’ اگرگَردن کی پُشْت اور اَطراف پر روزانہ پانی کے چند قطرے لگادیئے جائیں  تو رِیڑھ کی ہڈّی اور حرام مَغْز کی خرابی سے پیدا ہونے والے اَمراض سے تَحَفُّظ حاصِل ہوجاتا ہے۔  ‘‘ یہ سن کر وُضو میں  گردن کے مَسْحْ کی حکمت میری سمجھ میں  آگئی لہٰذا میں  مسلمان ہونا چاہتا ہوں  اور وہ مسلمان ہوگیا۔   

    صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    مغرِبی جرمنی کا سَیمینار

              مغرِبی ممالِک میں  مایوسی یعنی (Depression) کا مَرَض ترقّی پر ہے،   دِماغ فَیل ہورہے ہیں ،  پاگل خانوں  کی تعداد میں  اِضافہ ہوتا جارہا ہے۔   نفسیاتی اَمراض کے ماہِرِین کے یہاں  مریضوں  کا تانتا بندھا رہتا ہے۔   مغرِبی جرمنی کے ڈِپلومہ ہَولڈر ایک پاکستانی فِزیو تھراپِسٹ کا کہنا ہے:  مغرِبی جرمنی میں  ایک سَیمینار ہوا جس کا موضُوع تھا  ’’مایوسی (Depression) کا علاج اَدوِ یا ت کے علاوہ اور کن کن طریقوں  سے ممکن ہے ۔   ‘‘

     ایک ڈاکٹر نے اپنے مَقالے میں  یہ حیرت اَنگیز انکِشاف کیا کہ میں  نے ڈِپریشن کے چند مریضوں  کے روزانہ پانچ بار مُنہ دُھلائے کچھ عرصے بعد ان کی بیماری کم ہوگئی۔   پھر ایسے ہی مریضوں  کے دوسرے گروپ کے روزانہ پانچ بار ہاتھ،  منہ اور پاؤں  دھلوائے تو مرض میں  بَہُت اِفاقہ ہوگیا (یعنی کمی آ گئی) ۔   یِہی ڈاکٹر اپنے مَقالے کے آخِر میں  اِعتِراف کرتا ہے:  مسلمانوں  میں  مایوسی کا مَرَض کم پایا جاتا ہے کیوں  کہ وہ دن میں  کئی مرتبہ ہاتھ،   منہ اور پاؤں  دھوتے  (یعنی وُضُو کرتے)  ہیں۔ 

     



    [1]   یہ بیان امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے  طَلَبہ کے دو روزہ اجتماع( محرم الحرام ۱۴۲۱ ھ /  06-04-2000) نواب شاہ پاکستان میں فرمایا ۔  ضَروری ترمیم کے ساتھ تحریراً حاضر ِخدمت ہے۔      مجلسِ مکتبۃُ المدینہ

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن