shakam wa sina
Description
"(13) (شکم وسینہ) سرکار مدینہ ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کا شکم و سینہ اَقدس دونوں ہموار اور برابر تھے نہ سینہ شکم سے اُونچا تھا نہ شکم سینے سے، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کا سینہ چوڑا تھا اور سینے کے اُوپر کے حصے سے ناف تک مقدّس بالوں کی ایک پتلی سی لکیر چلی گئی تھی مقدّس چھاتیاں اور پورا شکم بالوں سے خالی تھا ہاں شانوں اور کلائیوں پر قدرے بال تھے۔ (آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کا شکم صبروقناعت کی ایک دنیا اور آپ کا سینہ معرفت الٰہی کے انوار کا سفینہ اور وحی الٰہی کا گنجینہ تھا)۔ ؎ کُل جہاں مِلک اور جَو کی روٹی غذا اُس شکم کی قناعت پہ لاکھوں سلام (سیرت مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ ص579تا580) "
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.
Comments ( 0 )