Tauba Karnay Walon kay Waqiyat

Book Name:Tauba Karnay Walon kay Waqiyat

لہٰذا! دُنْیَوِی رونقوں،مَسرَّتوں اوررَعْنائیوں میں کھوکر حساب ِآخرت کے مُعامَلے میں غَفْلَت کا شِکار ہوجانا، یقیناً نادانی ہے۔یاد رکھئے! ہماری نَجات اسی میں ہے کہ ہم رَبّ ِ کائنات عَزَّ  وَجَلَّاور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے اَحْکامات پرعمل کرتے ہوئے اپنے لئے نیکیوں کا ذَخِیْرہ اِکٹھا کریں اور گُناہوں کے اِرْتِکاب سے پرہیز کریں۔

اس مَقْصدِ عظیم میں کامیابی کیلئے ایک مسلمان کے دل میں خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ کا ہونابے حدضَروری ہے۔ جیساکہ اللہ تبارَکَ وَ تعالیٰ پارہ4 سُوْرَۂ اٰلِ عِمْران آیت نمبر 175میں اِرْشادفرماتا ہے:

  وَ  خَافُوْنِ  اِنْ  كُنْتُمْ  مُّؤْمِنِیْنَ(۱۷۵)  (پ ٤ اٰلِ عمران:١٧٥)

 تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اورمجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو۔

صَدرُالْافاضِل،حضرتِ مولاناسیِّدمحمدنعیم ُالدّین مُرادآبادیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِیاس آیتِ کریمہ کے تَحْت فرماتے ہیں، کیونکہ اِیمان کا مُقْتضاہی یہ ہے کہ بندے کو خُدا ہی کاخوف ہو۔

حضرت سَیِّدُنااَنس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مَروی ہے کہ رحمتِ کونین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا،''اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فرمائے گا کہ اسے آگ سے نکالو ،جس نے مجھے کبھی یاد کیا ہو یا کسی مقام میں میرا خوف کیا ہو۔''(شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالٰی،١/٤٦٩،حدیث:٧٤٠)

    سردارِ دو جہان، محبوبِ رَحْمٰن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ عبرت نشان ہے ،''جوشخص اللہعَزَّ  وَجَلَّ  سے ڈرتا ہے، ہر چیز اس سے ڈرتی ہے اورجو اللہعَزَّ  وَجَلَّ کے سوا کسی سے ڈرتا ہے تو اللہعَزَّ  وَجَلَّ  اسے ہر شے سے خوف زَدَہ کرتا ہے ۔'' (شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللّٰہ تعالٰی،١/٥٤١،حدیث: ٩٧٤)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!خوفِ خدا سے مُرادیہ ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی خُفْیہ تدبیر، اس کی بے نیازی، اُس کی ناراضی، اس کی گَرِفْت (پکڑ) ، اس کی طرف سے دئیے جانے والے عذابوں، اس