Faizan e Shaban

Book Name:Faizan e Shaban

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ مُبارَک مہینہ ہمارے پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاپسندیدہ  اوردُرُودِ پاک پڑھنے کا مہینہ ہے،غُنْیَۃُ الطَّالِبِیْن میں ہے کہ شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں خَیْرُالْبَرِیّہ سیِّدُ الْوَریٰ جنابِ محمّدِمُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپر دُرُودِ پاک کی کثرت کی جاتی ہے اور یہ نبیِّ مُختار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُود بھیجنے کا مہینہ ہے۔' ' (غُنْیَۃُ الطّالبین ج: ١ص: ٣٤٢) لہٰذا اس ماہِ مُبارَک میں کثرت سے دُرُود ِ پاک پڑھنا چاہیے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّتبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی  کے مَدَنی ماحول میں دُرُود وسَلام کی خُوب خُوب ترغیب دِلائی  جاتی ہے ۔اسی وَجہ  سے مَدَنی چینل پر شہزادۂ عطّار حاجی ابُوہِلال محمد بلال رَضاعطاری المدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے’’ فیضانِ دُرُود وسَلام ‘‘نامی سلسلے میں دُرُودوسَلام کے فَضائل بیان فرمائے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمکتبۃُ المدینہ نے اسی سلسلے کو تحریری صُورت میں پیش کرنے کیلئے’’گلدستۂ دُرُود وسَلام ‘‘کے نام سے 660 صَفْحات پر مُشْتمل  کتاب شائع کی ہے،اس کتاب میں جابجا دُرُودِ پاک کے فَضائل پر مُشتمل اَحادیثِ مُبارَکہ، بُزرگانِ دِین کے اَقْوال ،اِیمان اَفروز حکایات اور دُرُودِ پاک نہ پڑھنے کی وعیدیں اور ضِمْناً دیگر مَوضُوعات پرکافی مَعْلُومات مَوْجُود  ہیں ۔آئیے شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں دُرُودِ پاک کی عادت بنانے کیلئے اس کتاب کے صفحہ 422 سے ایک حکایت سُنتے ہیں ۔

شَفَاعت کی نَوید

    ایک آدمی حُضُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپردُرُودشریف نہیں پڑھتا تھا،ایک رات خَواب میں زِیارت سے مُشرَّف ہوا ، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اس کی طرف توَجُّہ نہ فرمائی، اس نے عَرض کی : ''اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے رَسُول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! کیا آپ مجھ سے ناراض ہیں؟'' فرمایا:'' نہیں۔  اس شَخْص  نے پوچھا: پھرآپ میری طرف توَجُّہ کیوں نہیں فرماتے ؟ فرمایا : ''اس لیے کہ میں تجھے نہیں