Kasrat e Tilawat Karnay Walon kay Waqiyat

Book Name:Kasrat e Tilawat Karnay Walon kay Waqiyat

سمیٹئے۔آئیے تفسیرصراط الجنان کی چندنمایاں خصوصیات بھی سنتے ہیں : (1)تفسیرصِراطُ الجنان میں ہرآیت کے 2ترجمے دِیے گئے ہیں،ایک سیدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے کنزالایمان سے، دُوسرا ترجمہ آسان اُردو میں کنزُالعرفان کے نام سے دِیا گیا ہے،جس میں زیادہ ترکنزالایمان سے ہی اِستفادہ کیا گیا ہے۔(2)تفسیرصِراطُ الجنان میں قابلِ اعتمادعلمائے کرام کی قدیم و جدیدقرآنی تفاسیر اور دِیگر اسلامی عُلوم پر لکھی گئی کتابیں بالخصوص سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکی لکھی ہوئی، کثیر کتابوں سے کلام اَخذ کرکےآسان انداز میں پیش کیا گیا ہے(3)تفسیرصِراطُ الجنان میں ، تفسیر خزائنُ العرفان اور تفسیر نورُالعرفان کا فیضان ہے،تفسیر خزائنُ العرفان،خلیفہ اعلیٰ حضرت،صدرُالافاضل سید،حافظ،حکیم مُفتی نعیمُ الدّین مُراد آبادی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی اورتفسیر نورُالعرفان اِن کے خلیفہ، مُفسرِ شہیر،حکیمُ الامّت مفتی احمد یارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی ہے(4)تفسیر صِراطُ الجنان نہ زِیادہ طویل ہے نہ ہی بہت مختصر ،بلکہ متوسط اورجامع ہے (5)تفسیر صِراطُ الجنان میں حتی الاِمکان آسان انداز اختیار کیا گیا ہے تا کہ عام اسلامی بھائی بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکیں (6)تفسیر صِراطُ الجنان میں اعمال کی اِصلا ح کے لیےمُعاشرتی بُرائیوں کا تذکرہ اور معاشرتی برائیوں کے عذابات بیان کیے گئے ہیں(7)تفسیرصِراطُ الجنان میں جنّت کے اِنعامات کے حصول کی ترغیب اورجہنم کے عذابات  کی ترہیب موجود ہے(8)تفسیر صِراطُ الجنان میں باطنی امراض کے متعلق بھی قدرے تفصیل سے کلام کیا گیا ہے(9)تفسیر صِراطُ الجنان میں والدین،رِشتے داروں، یتیموں،پڑوسیوں وغیرہ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور صِلہ رحمی کرنے کے متعلق بھی اِصلاحی مواد موجود ہے(10)فسیر صِراطُ الجنان میں عقائدِ اہلسنّت اور معمولاتِ اہلسنّت