Miswak Karna Sunnat Hay

Book Name:Miswak Karna Sunnat Hay

کِرا م فرماتے ہیں : جو شخص مِسواک کا عادی ہو مرتے وَقت اُسے کلمہ پڑھنا نصیب ہوگا  اور جو اَفیون کھاتا ہومرتے وَقت اسے کلمہ نصیب نہ ہوگا٭حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ مِسواک میں دس خُوبیاں ہیں:مُنہ صاف کرتی ، مَسُوڑھے کو مَضْبُوط بناتی ہے، بینائی بڑھاتی ، بلغم دُور کرتی ہے ، مُنْہ کی بدبو ختم کرتی ، سُنّت کے مُوافِق ہے ،فرشتے خُوش ہوتے ہیں، رَبّ راضی ہوتا ہے، نیکی بڑھاتی اور معدہ دُرُست کرتی ہے (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۵ ص۲۴۹حدیث ۱۴۸۶۷)٭ مِسْوا ک پیلو یا زیتون یا نیم وغیرہ کڑوی لکڑی کی ہو٭مِسواک کی موٹائی چُھنگلیا یعنی چھوٹی اُنگلی کے برابر ہو٭ مِسْوا ک ایک بالِشْتْ سے زِیادہ لمبی نہ ہو ورنہ اُس پر شیطان بیٹھتا ہے ٭ اِس کے رَیشے نرم ہوں کہ سَخْت رَیشے دانتوں اور مَسُوڑھوں کے دَرْمیان خَلا (GAP) کا باعث بنتے ہیں٭ مِسواک تازہ ہوتوخُوب(یعنی بہتر) ورنہ کچھ دیر پانی کے گلاس میں بِھگَو کر نرم کرلیجئے٭ مُناسِب ہے کہ اِس کے رَیشے روزانہ کاٹتے رہئے کہ رَیشے اُس وَقْت تک کارآمد رہتے ہیں جب تک ان میں تَلخی باقی رہے ٭ دانتوں کی چَوڑائی میں مِسواک کیجئے ٭ جب بھی مِسواک کرنی ہو کم اَزْ کم تین بار کیجئے٭ ہر بار دھو لیجئے ٭مِسواک سیدھے ہاتھ میں اِس طرح لیجئے کہ چُھنگلیا یعنی چھوٹی اُنگلی اس کے نیچے اور بیچ کی تین اُنگلیاں اُوپر اور انگوٹھا سِرے پر ہو٭پہلے سیدھی طرف کے اُوپر کے دانتوں پر پھر اُلٹی طرف کے اُوپر کے دانتوں پر پھر سیدھی طرف نیچے پھر اُلٹی طرف نیچے مِسواک کیجئے٭ مُٹھی باندھ کرمِسواک کرنے سے بواسیر ہوجانے کا اندیشہ ہے٭ مِسواک وضو کی سُنّت قَبلیہ ہے البتّہ سُنّت مُؤَکَّدَہ اُ سی وَقْت ہے جبکہ مُنہ میں بدبو ہو ( ما خوذ از فتاویٰ رضویہ ج۱ ص ۶۲۳ ) ٭مِسواک جب ناقابلِ اِستعمال ہوجائے تو پھینک مت دیجئے کہ یہ آلۂ ادائے سُنّت ہے، کسی جگہ اِحتیاط سے رکھ دیجئے یا دَفن کردیجئے یا پتھروغیرہ وزن باندھ کر سمندر میں ڈبود یجئے ۔( تفصیلی معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت جلد اوّل صفحہ294تا295کا مُطالَعہ فرما لیجئے۔)