Book Name:Ghos-e-Pak ka Kirdar
کو مَزید تفصیل سے جاننے کےلئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مَطبوعہ 106 صفحات پر مشتمل کتاب ”غوثِ پاک کے حالات “ کا مُطالعہ نہایت مُفید ہے ،اس کتاب میں شیخ عبدُ القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی بہت سی کرامات کے علاوہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی زندگی کے حالات ، بچپن کے واقعات ،علم و تقوٰی کے واقعات، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی شان میں تحریر کردہ منقبتیں اور اولیائے کرام کی آپ کے ساتھ عقیدت کے اظہار سے مُتَعَلِّق اقوال وغیرہ نہایَت عُمدہ انداز و ترتیب کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں، اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس کتاب کو رِیڈ (یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آج ہم نے حضور سیدناغوثِ اعظم دستگیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاکیزہ کردار کے حوالے سے بیان سننے کی سعادت حاصل کی کہ
٭…ہمارے غوثِ اعظم صرف عبادت پر قوت حاصل کرنے کیلئے کھانا کھاتے تھے ۔
٭…ہمارے غوثِ پاک اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے اپنی ضرورت کی چیز یں ایثار کرنے والے تھے ۔
٭…ہمارے غوثِ پاک مالِ دنیا اور دنیا داروں سے بے رغبت رہنے والے تھے ۔
٭…ہمارے غوثِ پاک مصائب ومشکلات میں صبرکرنے والے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضامیں راضی رہنے والے تھے ۔
٭…ہمارےغوثِ پاک غریبوں،فقیروں،مسکینوں اورمُحتاجوں کی مددكرنے والے تھے۔
٭…ہمارے غوثِ پاک خوب ذوق وشوق کے ساتھ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت قرآنِ کریم کی تلاوت