Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مُنْفَرِد اور تاریخی کام کا مُنہ بولتا ثُبُوت یہ ہے کہ جن شعبوں میں مدنی کام کرنے کی ضرورت محسوس فرمائی،آپ اُن شُعبوں کو قائم کرنے میں مَصروف ہو گئے اورآج اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ 100سے زائد شُعبَہ جات میں مدنی کام شُرُوع ہوچُکا ہے،مَثَلاً مَسَاجِد کی تَعمیرات کیلئے ’’خُدَّام ُالْمَسَاجِد‘‘حِفْظ و ناظِرَہ کے لئے” مَدْرَسۃُ الْمدینہ‘‘بالِغان کوتعلیمِ قُرآن سے مالامال کرنے کے لئے ’’مَدْرَسۃُ الْمدینہ بالِغان‘‘شَرعی رَہنمائی کے لئے”دَارُ ا لاِفتا اَہلسُنّت“عُلَمَاتیارکرنےکے لئے”جامعۃُ المدینہ“پیغامِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو عام کرنے اور اِصْلاحی کُتُب کی فَراہَمی کے لئے”مَجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ‘‘،رُوحانی عِلاج کیلئے ”مَجلسِ مکتوبات و تَعویذاتِ عَطّارِیَّہ ‘‘اِسلامی بہنوں(Ladies)میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے اُن کے ”ہفتہ وار اِجْتِماعات و دیگر مَدَنی کام“مُسَلمانوں کو بَاعَمَل بنانےکیلئے مَدَنی اِنعامات کا تُحْفَہاور دُنیا بھر کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشِش کیلئے دُنیا کے کئی مُمَالِک میں ہزاروں”مَدَنی قافِلوں اورسینکڑوں ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِماعات“کی ترکیب ہوتی ہے،ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماعات اورہفتہ وارمدنی مذاکرے میں لاکھوں لاکھ عاشقانِ اولیاء و عاشقانِ غوثِ اعظم ہفتہ وارجمع ہوتے ہیں ”گُونگے بِہرے اور نابینااِسلامی بھائیوں کے لئے مَجالِس قائم ہیں،مَخْتَلِف سَطْح کی مُشَاوَرَتوں کا قِیام“اور اِس طرح سُنَّتوں کی خِدمت کےشُعبہ جات کو قائم فرمانے کے بعد سارا نِظام ”مَرْکَزِی مَجْلسِ شُوْریٰ“کے سِپُردکردیا،بلکہ یہی نہیں،آپ کی دعوتِ اسلامی سے مَحَبَّت میں اس عظیم فیصلےکی بہت ہی پیاری جھلک پچھلے سال بڑی گیارہویں شریف کی مبارک رات(یعنی11ربیع الاخر)میں دیکھی ہوگی،جس میں آپ نے اپنے بیٹے حضرت مولانا الحاج ابواُسیدعبیدرضا عطاری مدنی سَلَّمَہُ الْغَنِی کواپناجانشین مقررفرمایا اوران کو بھی دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے ساتھ مل کرمدنی کام کو آگے سے آگے بڑھانے کی مدنی تربیت بھی فرمائی۔وقتاً فوقتاً آپ مدنی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ بھی فرماتے ہیں اورضَرُورتاً اِصْلاح کےبغدادی پُھولوں سے بھی نَوازتے ہیں۔اِس کے عِلاوہ بَیانات و مَدَنی مُذَاکَروں اور تَحریری رَسائِل وکُتُب عطا فرماکر  بھی اُمّتِ مُسلمہ کو سُنَّتوں کے