Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat
کے)سَرْدَار سَعْد بِن مُعاذ اور اُسَیْد بِن حُضَیر تھے جو ابھی دَامَنِ اِسلام سے وابَسْتَہ نہ ہوئے تھے۔ سَعدبِن مُعاذ حضرت سَیِّدُنا اَسعد بن زُرَارَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے خالہ زاد بھائی تھے،سَعْد بِن مُعاذ نے اُسَیْد بِن حُضَیر کو بھیجا کہ جاؤ اُن دونوں مُبَلِّغِین کو ڈانٹ کر روک دو جو کہ ہمارے کمزور لوگوں کو(مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ)بہکانے کے لئے آئے ہیں۔چُنانچِہ اُسَیْد بن حُضَیر نے اپنا نیزہ لیا اوراُن کے پاس پہنچ گئے،آتے ہی اُن کوبُرا بھلا کہنا شُروع کردیا اور دھمکی دی کہ اگر تمہیں زِنْدَگی پِیَاری ہے تو یہاں سے چلے جاؤ۔ حضرت سَیِّدُنا مُصْعَب بن عُمَیْر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے(اِنْفِرادی کوشِش کا آغاز کرتے ہوئے نِہایَت)نَرْمی اورمِٹھاس سے فرمایا:ذرا بیٹھ کر بات تو سُن لیجئے،سمجھ میں آئے تو مان لیجئے اور اگر پسند نہ آئے تو ہم آپ کو مَجبور نہیں کریں گے۔ اُسَیدبن حُضَیرپرمیٹھے بول کا اَثَر ہوا اور اپنا نیزہ زمین پر گاڑ کر اُن کے پاس بیٹھ گئے۔حضرت سَیِّدُنا مُصْعَب بن عُمَیْر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اُن کو اِسلام کے بارے میں مَدَنی پھول دیئے اور قُرآنِ کریم پڑھ کرسُنایا،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اُن کے دل میں مَدَنی انقِلاب بَرپا ہو گیااوروہ مُشَرَّف بَہ اِسلام ہو گئے۔
مُسَلمان ہو جانے کے بعد کہا:میرے پیچھے سَعْد بن مُعاذ ہے،اگر اُس نے تُم دونوں کی بات مان لی تو میری ساری قَوْم تُمہاری بات مان لے گی،میں اُسے اَبھی تُمہارے پاس بھیجتا ہوں۔یہ کہہ کر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ وہاں سے سِیدھے سَعد بن مُعاذ کے پاس پہنچے اور اُن کو اُن دونوں مُبَلِّغِین کے پاس جانے پر راضی کر لیا۔سَعْد بن مُعاذ نے آتے ہی دونوں صاحِبان کو بُرا بھلا کہنا شُروع کردیا۔
حضرت سَیِّدُنا مُصْعَب بن عُمَیْر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے(اِنْفِرادی کوشِش کا آغاز کرتے ہوئے)اِنہیں بھی نَرْمی اور مِٹھاس کے ساتھ نیکی کی دَعْوَت سُننے کیلئے آمادہ کر لِیا اِس پر وہ اپنا نیزہ زمین پر گاڑ کر اُن کے قریب بیٹھ گئے۔حضرت سَیِّدُنا مُصعَب بن عُمَیْر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اِن پر بھی اِسلام کی خُوبیوں سے مالا مال مَدَنی پُھول پیش کئے اورسُوْرَۃُ الزُّخْرُف کی اِبتِدائی آیات پڑھ کر سُنائیں۔آیاتِ قُرآنِیَہ تاثیر کا تِیر