Miraaj kay Waqiaat

Book Name:Miraaj kay Waqiaat

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معراجِ مصطفے کی برکتوں سے مزید فیضاب ہونے اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول  سےوابستہ ہوجائیےاور12مدنی کاموں میں  بڑھ چڑھ  کر حصہ لیجئے،12مدنی کاموں میں سے  ایک مدنی کام ”ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرااِجْتِماع“بھی ہے،اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّاس مدنی کام  کے بے شمار دُنیوی واُخروی فوائد ہیں مثلاً٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع کی برکت سے مسجدکی حاضری اورنفلی اِعتکاف کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع کی برکت سےمسلمانوں سےملاقات وسلامکی سُنَّت عام ہوتی ہے۔٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماعکی برکت سے  علمِ دِین سےمالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مسلمہ تک پہنچائے جاتےہیں۔٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرااجتماع بےنمازیوں کو نمازی بنانے میں بہت معاون ہوتاہے۔٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع کی برکت سے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کیتشہیر و نیک نامی ہوتی ہے۔٭ہفتہ وار  سُنَّتوں  بھرے اجتماعمیں مانگی جانے والی دُعائیں قبول ہوتی ہیں۔٭دِینی اورتنظیمی معلومات میں اِضافہ ہوتاہے۔٭نگران و ماتحت سے ملاقات کا شرف حاصل ہوتاہے۔٭اِنفرادی کوشش کا موقع ملتاہے،اس کےعلاوہ صحابَۂ کرام اور اولیائے کرام کی سیرتِ مُبَارَکہ پرسُنّتوں بھرے بیانات ہوتےہیں اورجوخوش نصیب عاشقانِ رسول ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتےہیں،امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ان کو یوں دُعائے مدینہ سے نوازتے ہیں۔

جو پابند ہے اجتماعات کا بھی        میں دیتا ہوں اس کو دعائے مدینہ

آئیے!بَطورِ تَرغِیْب ہَفْتَہ وار اِجْتِماع میں حاضِری کی ایک  مَدَنی بَہار سُنئےاور اِجْتِماع میں پابندی کے