Khaton e Janat ki Shan o Azmat

Book Name:Khaton e Janat ki Shan o Azmat

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! اللہ پاک خود اس کی مدد فرمائے گا جو اس کے دِین کی مدد کرے۔حکیمُ الاُمَّت حضرت مُفْتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں: اَوْلِیاءُاللہکی مدد کرنا، نبی کی خدمت،عِلْمِ دِیْن پھیلانا، سب اللہ کے دِیْن کی مدد ہے ۔(نو رالعرفان، ص۵۳۷) چونکہ دعوتِ اسلامی عِلْمِ دِین پھیلانے، گُناہوں سے بچانےاورسُنَّتوں پر چلانے والی تحریک ہے ،اس لئے اس کی مدد کرنا بھی دِین کی مدد کرناہی  کہلائے گا۔اسلام کی سر بُلندی کیلئے صحابَۂ کرام    عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان    کااپنا مال قُربان کرنے کا جذبہ صد کروڑ مرحبا! مَوْجُود ہ دَور میں بھی دِینی کاموں کے لئے مدنی عَطیّات (چندہ)جمع کرنا اَشَد ضروری ہے۔پیارے آقا،دوعالَم کے داتا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ غیب نشان ہے :آخرِ زمانہ میں دِین کا کام بھی دِرہم ودِینار سے ہوگا۔(المعجم الکبیر، ۲۰/۲۷۹،حدیث:۶۶۰،ملخصاً)

فی زمانہ جو حالات ہیں،  وہ کسی سے چھُپے ہوئے نہیں ، چونکہ دعوتِ اسلامی ایک عالمگیرغیر سیاسی مسجد بھرو تحریک ہے، اس لئے اس کے اَخْراجات کو پُورا کرنے کیلئے  ایک خطیر رقم دَرکار ہوتی ہے۔رَجَبُ المُرجَّب،شَعْبانُ الْمُعَظَّم اور رَمَضانُ الْمُبارَک میں لوگ بکثرت صَدَقات و عَطیّات کی اَدائیگی کی طرف مائل ہوتے ہیں،اس وجہ سے  ان مہینوں میں مدنی عَطیّات جمع کرنے کا بہترین موقع ہوتاہے ،ہمیں بھی حُصُولِ ثواب کی خاطر اپنے گھر،رشتہ داروں اور دیگر اسلامی بھائیوں کو صدقات کے فضائل بتاکر خُوب خُوب مدنی عطیات جمع کرنے  کی کوشش کرنی  چاہئے۔

کتنے خوش نصیب ہیں  وہ لوگ کہ جن کے مدنی عطیات کسی مسجد یا کسی مدرسے  میں استعمال ہوتے ہیں ۔وہاں”اللہ“ کا  ذکر ہوتا  ہے،پانچوں وقت بندگانِ خدا سجدہ ریز   ہوتے ہیں، فرض علوم سیکھنے  کا سلسلہ ہوتا ہے۔یہ ان کے لئے کتنا بہترین صدقۂ جاریہ ہے۔

اللہ کریم ہمیں اپنی  راہ میں دل کھول کر خرچ کرنے ،مساجد  ومدارس کی تعمیرات میں حصہ لینے ، دِینی کاموں میں تعاون کرنے کی  توفیق نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد