Madinay Ki Khasoosiyat

Book Name:Madinay Ki Khasoosiyat

حدیث:۳۹۴۳)

ایک اور مقام پر فرمایا:(قیامت میں جب سب کو قبروں سے اُٹھایا جائے گا)سب سے پہلے میری پھر ابو بکر و عمر (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا) کی قبریں شَق ہوں گی، پھر میں جنّتُ البقیع والوں کے پاس جاؤں گا،تو وہ میرے ساتھ اکٹھے ہوں گے، پھر میں  اَہل ِمکہ کا انتظار کروں گا حتّٰی کہ حرمینِ شریفین کے درمیان انہیں بھی اپنے ساتھ کرلوں گا۔(ترمذی،ابواب المناقب،باب(م:تابع۱۷،ت:۵۶)…الخ،۵/۳۸۸، حدیث: ۳۷۱۲)

عاشقِ مدینہ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  مدینے پاک میں مرنے اور بقیع ِپاک میں دفن ہونے کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے نعتیہ دیوان ”وسائل بخشش “ میں لکھتے ہیں کہ

عطا کر دو عطا کر دو بقیعِ پاک میں مدفن

 

مِری بن جائے تُربت یا شہِ کوثر مدینے میں

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۲۸۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” ماہانہ تربیتی حلقہ“

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!مدینے کی یادوں میں گم رہنے،اپنے دل کو مَحَبَّتِ مدینہ سے شاد و آباد رکھنے اور عشقِ مدینے میں مچلنے کا سلیقہ پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے8مدنی   کاموں میں شمولیت اختیار کرلیجئے۔8 مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام ” ماہانہ  تربِیتی حلقہ“ بھی ہے،ہر ماہ کی تیسری جمعرات کو حلقہ ،عَلاقہ یاشہرسطح پرتربیتی حلقے کی ترکیب کی جاتی ہے ۔( دَورانیہ زیادہ سے زیادہ2 گھنٹے ہے) ۔جہاں مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقۂ  کار کے مطابق غُسل،وضو،نماز سُنّتیں، دُعائیں نیزعورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ،درس و بیان کا طریقہ اوردعوتِ اسلامی کی اِصطِلاحات و دُرست تَلَفُّظ سِکھائے جاتے ہیں نیز شجرہ ٔ عطارؔیہ کے اورادو وظائف بھی یاد کروائے جاتے ہیں آپ بھی ان تربیتی حلقوں میں شرکت کی سعادت حاصل کیجئے اور اپنی زندگی کو سنتوں کے سانچے