Madani Inamaat,Rahe Nijaat

Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

اِسْتِحْقاق(اِسْ۔تِحْ۔قَاق) نہیں۔([1])

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کردہ حدیثِ پاک سے نِیَّت کی اَہَمِّیَّت و فضیلت معلوم ہوئی،لہٰذاہمیں بھی حُصُول ِثواب  کی خاطر ہر جائز و نیک کام سے قبل اچھی اچھی نیّتیں کرلینی چاہئیں تاکہ اس کیبرکت سے  ہمارے نامۂ اَعْمال میں اَجْر و ثواب کا ذخیرہ اکٹھا ہوتا رہے ۔

٭

 اسی طرح  ایک مَدَنی اِنعام یہ بھی ہے کہ ” کیا آج آپ نے کسی پر غصہ آجانے کی صُورت میں چُپ سادھ کر غُصّے کا عِلاج فرمایا یا بول پڑ یں؟ نیز در گزر سے کام لِیا یا اِنتقام کا موقع ڈھونڈتی  رہیں  ؟“

اب اس مَدَنی اِنعام پر غور کریں تومعلوم ہوگا کہ مُعاشرے میں اَمْن و اَمان  قائم کرنے اور فِتْنہ و فَساد کو جَڑ سے اُکھیڑ دینے کا یہ کتنا زبردست طریقہ ہے ظاہر ہے کہ جب ہر شخص اپنے اندر سے اِنتقام کی آگ کو بُجھا دےگا اور مُعاف کردینے اور صَبْر کرنے کا جذبہ پائے گا تو فتنے فسادات اور لڑائی جھگڑوں کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا اور یوں ہمارا مُعاشرہ اَمْن کا گہوارہ بن جائے گا ۔اس مَدَنی اِنعام میں عَفْو و دَر گُزر سے کام لینے کی بھی تَرْغِیْب دِلائی گئی ہے، عَفْو دَرگُزر کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی شخص سے کوئی خطا و قُصور سَرزَد ہوجائے یا وہ ہم پر ظُلْم و زِیادَتی کر بیٹھے یا کسی بھی طرح ہمیں اِیْذا پہنچائے تو بدلہ و اِنتقام لینے یا اُسے جلی کٹی سُنا کر اپنے دل کی بَھڑاس نکالنے کے بجائے ہم اس کو رِضائے الٰہی کے لئے مُعاف کردیں۔ غُصّہ پی جانا اور لوگوں کو مُعاف کردینا بہترین خَصْلَت اور نَفِیْس عادت  ہے۔پارہ1سُوۡرَۃُ الۡبَقَرَہ  کی آیت نمبر109میں ارشادِ خُداوندی ہے :


 

 



[1] نزھةُ القاری ۱/ ۱۷۲