Madani Inamaat,Rahe Nijaat

Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

فَاعْفُوْا وَ اصْفَحُوْا  (پ۱،البقرة:۱۰۹)      ترجمۂکنزُالعِرفان: تو تم (انہیں )چھوڑدو اور (ان سے) درگزر کرتے رہو

سرکارِ مَدِیْنَۂ مُنَوَّرہ،سُلطانِ مکّۂ مُکَرَّمَہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ مُعَظَّم ہے: جوغُصّہ پی جائے گاحالانکہ وہ نافِذ کرنے پر قُدرت رکھتا تھا تواللہپاک قیامت کے دن اُس کے دل کو اپنی رِضا سے بھر دے گا۔([1])

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ دُوسروں کو تَرْغِیْب دینے کے ساتھ ساتھ خُود بھی ذاتی مُعاملات میں عَفْو و دَرگُزر سے کام لیتے ہیں نیز تحدیثِ نعمت کے لئے ارشاد فرمایا کرتے ہیں کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  میں اپنے اندر اِنتقام کا جذبہ نہیں پاتا “ اے کاش!ہم بھی بے جا غُصّے ،جَذباتی پَن اور اپنی ذات کی خاطِر اِنتقام لینے سے بچنے میں کامیاب ہوجائیں ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آپ نےسنا کہ ان مَدَنی اِنعامات پر عمل کی کیسی برکتیں ہیں کہ ان کے ذریعے جہاں فرائض و واجِبات پر اِسْتِقامت حاصل ہوتی ہے ،وہیں اپنے اندر پائی جانے والی کئی ایک مُعاشرتی اوراَخلاقی  خامِیوں(یعنی کمزوریوں)کو دُور کرنے کا موقع بھی مِلتا ہے۔یہ تو چند ایک مَدَنی اِنعامات کی برکات کے  بارے میں ہم نے سُنا  ،جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تمام کے تمام مَدَنی اِنعامات اپنے اندر کس قدر  رحمتیں اور برکتیں لئے ہوئے ہیں۔لہٰذا اگر ہم صحیح معنوں میں باعمل مُسلمان بنناچاہتی ہیں تو


 

 



[1]