Madani Inamaat,Rahe Nijaat

Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

” اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں ۔“

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آیئے چندمزید مَدَنی اِنعامات کے مُـخْتَصَراً  فضائل سنتی ہیں تاکہ ہمارے دل میں نَفْس و اَعْمال کا مُحاسَبہ کرنے کی مزید رَغْبَت پیدا ہو سکے چُنانچہ ٭ان مَدَنی اِنعامات میں سےایک مَدَنی اِنعام تمام گُناہوں سےتوبہ کرنے والا بھی ہے ۔توبہ کرنے والوں کے بارے میں رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:سارے انسان خطاکار ہیں اور خطاکاروں میں سے بہتر وہ ہیں،جو توبہ کرلیتے ہیں۔([1]) ٭اسی طرح تَـهَجُّد اداکرنے والے مَدَنی اِنعام کی اَہَمِّیَّت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ رسُولِ اکرم،نُورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات میں پڑھی جانےوالی نماز ہے۔([2])٭ایک مَدَنی اِنعام مغرب کے بعد ادا کئے جانے والے اَوّابین کے نوافل کے بارے میں بھی ہے۔اِن کی فضیلت میں آتا ہے کہ جو شخص مغرب کے بعد چھ (6)رَکْعَتیں اِس طرح اَدا کرے کہ ان کے درمیان کوئی بری بات نہ کہے تو یہ چھ (6)رَکْعَتیں بارہ (12) سال کی عِبادت کے برابر ہوں گی۔([3])٭چاشت کے نوافل اَدا کرنے والا مَدَنی اِنعام بھی زَبَردَسْت فضیلت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔جنابِ صادِق و اَمِيْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:اللہ  پاک فرماتاہے اے ابنِ آدم! تُو


 

 



[1] ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب ذکر التو بہ، ۴/۴۹۱، حدیث:۴۲۵۱

[2] مسلم، کتاب الصیام،ص۵۹۱،حدیث:۱۱۶۳

[3] ابن ماجہ ،کتاب اقامۃ الصلوۃالخ،باب ما جاءفی الست رکعات الخ،۲/۴۵،حدیث:۱۱۶۷