Madani Inamaat,Rahe Nijaat

Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

شُروع دن میں چار (4)رَکْعَتیں ادا کرنے سے عا جز نہ ہو، میں آخرِ دن تک تیری کِفایَت کروں گا۔([1]) ٭ جُھوٹ سے بچنے والے مَدَنی اِنعام پر عمل کرنا بھی جنّتی گھر کے حُصُول کا ذریعہ ہے۔نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:جو حق پر ہوتے ہوئے جھگڑا ختم کرے میں اُس کے لئے جنّت کے کنارے ایک گھر کی ضَمانت دیتا ہوں اور جُھوٹ تَرْک کرنے والے کو جنّت کے وَسْط میں ایک گھر کی ضَمانت دیتا ہوں اگر چہ وہ مِزاح (خُوش طَبعی )کے طورپر جُھوٹ بولتا ہو اور اچھے اَخْلاق والے کو جنّت کے اعلیٰ دَرَجے میں ایک گھر کی ضَمانت دیتا ہوں ۔([2])٭غیبت سے بچنے والے مَدَنی اِنعام پر عمل کرنا قُربِ مُصْطَفٰے  کے حُصُول کا ذریعہ ہے۔

سُلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ جس کا مال کم ہُوا اور اَہْل وعِیال زیادہ ہُوئے اور نماز اچھی ہُوئی اور اُس نے مُسلمانوں کی غیبت نہ کی، جب وہ قیامت کے دن آئے گا تو میرے ساتھ اس طرح ہوگا جیسے یہ دو (2)انگلیاں ہیں۔([3]) ٭ مَدْرَسۃُ المدینہ بالغات میں قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانے والے مَدَنی اِنعام پر عمل کرنا بھی عَیْن باعثِ سَعادت ہے۔ اللہ پاک کے مَحبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:بے شک لوگوں میں سے کچھ اللہ والے ہیں۔ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نے عرض کِیا: یارسولَ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! وہ کون لوگ ہیں ؟ فرمایا:قرآن پڑھنے والے کہ یہی    لو گ اللہ والے ہیں اور خَوَاص میں شامِل ہیں ۔([4]) ٭مختلف اَوْرَاد و وظائِف پڑھنے والا مَدَنی اِنعام جو کہ ذِکْر و اَذْکار کی تَرْغِیْب پر مُشْتَمِل ہے۔ذِکْر کی فضیلت کے بارے میں حدیثِ قُدْسی میں آتا ہے کہاللہ  پاک فرماتا ہے: جب میر ا بندہ میرا ذِکْر


 

 



[1] السنن الکبری ،۱/ ۱۷۷،حدیث: ۴۶۸

[2] ابو داؤد ،کتاب الادب، باب فی حسن الخلق  ، ۴/ ۳۳۲، حدیث: ۴۸۰۰

[3] مجمع الزوائد،  کتاب الزھد ، باب فی من قلّ مالہ وکثر ت عیالہ، ۱۰/ ۴۴۹،   حدیث: ۱۷۸۶۸

[4] ابن ماجہ،کتاب السنۃ، باب فی فضل من تعلم القرآن وعلمہ ، ۱/ ۱۴۰،حدیث: ۲۱۵