Faizan e Sahaba o Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

پہنچایا،یہ سن کر نورکے پیکر، تمام نبیوں   کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبہت خوش ہوئے،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھا دیئے اور بارگاہِ الٰہی میں   یوں   دعا فرمائی  :  ’’اے ربّ کریم! میرے ، میرے رشتہ داروں  ، میرے دوستوں اورمجھ سے محبت کرنے والوں کےدرمیان کبھی جدائی نہ ڈالنا اور جو مجھ سے، میرے اہلِ بیت سے اور میرے اصحاب سے محبت کرتاہے ان سب کی مغفرت فرما۔ (تفسیر ثعلبی ،پ۱۵،الکھف،تحت الآیۃ  : ۱۶،۶ /  ۱۵۶،ملتقطاً و ملخصاًوفیضان فاروق اعظم،۱ /   ۳۰۴ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ حکایت کے اندر بہت سے خوشبودار مدنی پھول ہمارے ذہنوں کو تازگی بخش رہے ہیں،آئیے!ہم بھی چند مدنی پھولوں کو اپنے دامن میں سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں،ان مدنی پھولوں سے نکلنے والی مہکی مہکی خوشبوسے اپنے دل میں صحابہ و اہلِ بیت عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی محبت کو مزید اُجاگرکرنے کی سعادت حاصل کرتےہیں  :

 (1) اللہ  کریم نے نبیِّ اکرم،نورِ مُجسّمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو مالک و مختار بنایا بلکہ ایسی حکمرانی وبادشاہی اورشہنشاہی عطافرمائی ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکائنات کی ہر ہر چیز پر اللہ  کے حکم سے حکومت فرماتے ہیں۔چنانچہ جب آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ہوا کو حکم ارشاد فرمایا تو وہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حکم کی بجاآوری کرتے ہوئے صحابَۂ کرام کو اصحاب کہف کے غار (Cave)   تک لے گئی،یقیناً یہ آپ کا ایک زبردست معجزہ ہےکہ ہواؤں پر بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حکمرانی کا سکّہ قائم ہے۔

خالقِ کُل نے آپ کو مالکِ کُل بنادیا                           دونوں جہاں ہیں آپ کے قبضہ و اختیار میں

 (2) تاجدارِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی شان