Faizan e Sahaba o Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

کو برداشت کیا۔

٭ یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جن کی ان تھک کوششوں سے پرچمِ اسلام پورے عالم میں سربلند ہوگیا۔

٭ یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہوں نے دین کی تبلیغ کیلئے اپنا تن من دھن سب قربان کر دیا۔

٭ یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہوں نےابتدائے اسلام کے مشکل ماحول میں بھوک پیاس برداشت کرکے، پیٹ پر پتھر باندھ کر، قریبی رشتہ داروں کی دشمنیاں مول لے کر اور ان سے جنگیں لڑ کر  بھی پرچمِ اسلام کو سربلند رکھا۔

٭  یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جن کی اَن تھک محنتوں اور لازوال (Eternal)  قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اللہ  پاک اور اس کے پیارے رسول عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے نام لیوا ہیں،صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا مقام و مرتبہ اس قدر بلند ہے کہ خود اللہ پاک نے قرآنِ پاک کی مختلف آیات میں انتہائی شاندار طریقے سے ان کی مدح  (تعریف)  فرمائی ہے۔

آئیے!اُن پاک ہستیوں کی شان و عظمت کے بارے میں قرآنِ پاک کی ایک آیتِ مبارکہ سُنتے ہیں، تاکہ ہمارے دِلوں میں اُن کی عظمت و عقیدت مزید اُجاگر ہوجائے۔

چُنانچہپارہ 11سُوْرَۃُ التَّوْبَۃ آیت نمبر 100 میں اِرْشاد ہوتا ہے  :

رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(۱۰۰)  (پ۱۱،التوبۃ  :  ۱۰۰)

ترجَمۂ کنز الایمان  : اللہ اُن سے راضی اور وہ اللہ سے راضی اور ان کے لیے تیار کر رکھے ہیں باغ جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں یہی بڑی کامیابی ہے۔