Badshogooni Haram Hai

Book Name:Badshogooni Haram Hai

(1)’’جب کسی کے ہاں لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اللہپاک اس کے گھر فرشتوں کو بھیجتا ہے جو آکر کہتے ہیں:’’اے گھر والو! تم پر سلامتی ہو ۔‘‘ پھر فرشتے اس بچی کو اپنے پروں کے سائے میں لے لیتے ہیں اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ایک کمزور جان ہے جو ایک کمزور سے پیدا ہوئی ہے ، جوشخص اس  کمزورجان کی پرورش کی ذمہ داری لے گا تو قیامت تک مددِ خدا اس کے شاملِ حال رہے گی۔‘‘(مجمع الزوائد،کتاب البر والصلۃ،باب ماجاء فی الاولاد، ۸/۲۸۵، حدیث:۱۳۴۸۴)

 (2)’’جس کے ہاں بیٹی پیداہو اور وہ اسے اِیذاء نہ دے اور نہ ہی بُرا جانے اور نہ بیٹے کو بیٹی پر فضیلت دے تو اللہ پاک اس شخص کو جنت میں داخل فرمائے گا۔‘‘ (المستدرک للحاکم،کتاب البر والصلۃ ،۵/۲۴۸،حدیث:۷۴۲۸)

(3)’’جس کی تین بیٹیاں ہوں ،وہ ان کا خیال رکھے ،ان کو اچھی رہائش دے ،ان کی کفالت کرے تو اس کے لئے جنت واجب ہوجاتی ہے ۔‘‘عرض کی گئی:’’اور دو ہوں تو؟‘‘فرمایا:’’اوردوہوں تب بھی ۔‘‘عرض کی گئی:’’اگرایک ہوتو؟‘‘فرمایا:’’اگر ایک ہو تو بھی ۔‘‘(المعجم الاوسط ،۴/۳۴۷،حدیث: ۶۱۹۹)

(4)’’جس شخص پر بیٹیوں کی پرورش کا بار پڑ جائے اور وہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرے تو یہ بیٹیاں اس کے لئے جہنَّم سے روک بن جائیں گی ۔‘‘(مسلم،کتاب البر والصلۃ ،باب فضل الاحسان الی البنات ،ص۱۴۱۴،حدیث:۲۶۲۹)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ہمیں بھی بیٹی کو منحوس کہنے  اور اس کی پیدائش کو بد شُگُونی سمجھنے کے بجائےخود بھی اس کی ولادت پر شریعت کے دائرےمیں رہتے ہوۓ خوب خوشیاں منانی چاہئیں  اور کسی کو بیٹی کی ولادت پر  غمگین پائیں تو اس کو بھی نیکی کی دعوت دے  کر اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔بیٹی کی اچھی