Badshogooni Haram Hai

Book Name:Badshogooni Haram Hai

اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا عطا کردہ ’’ نیک بننے کا نسخہ‘‘ یعنی مدنی انعامات کا رسالہ انہیں تحفہ میں دیا اور اس کامطالعہ کرنے اور روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے اسے پُر کرنے کا ذہن دیا، انہوں نے نیّت کرلی کہ روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کے رسالے کو ضرور پُر کروں گی،  جب ان نئی اسلامی بہن نےمدنی انعامات کے رسالے میں دئیے  ہوئے سوالات پڑھے تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ اس میں ایسی ایسی نیکیوں کی ترغیب دلائی گئی تھی کہ جن سےوہ یکسر غافل تھیں ،اس کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  انہوں  نے مدنی انعامات پر عمل کو اپنی زندگی کا معمول بنالیا ،جس کی برکت سے انہیں  نمازوں کی پابندی نصیب ہو ئی ،نیکیوں سے محبت ہوئی اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  اب وہ مُبلِّغۂ دعوتِ اسلامی کی حیثیّت سے مدنی کاموں میں ترقی وعروج کے لیے کوشاں ہیں، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  پر اپنی خاص رحمتوں کا نزول فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو ترقی و عروج عطا فرمائے ۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔(انوکھی کمائی ،ص۲۷)

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو !  بدشُگُونی  ایک   عالمی بیماری ہے، مختلف  علاقوں میں رہنے والے لوگ مختلف چیزوں سے بدشگونیاں لیتے ہیں۔آئیے ! بد شُگُونی سے بچیں“کے 13 حروف کی نسبت سے بدشُگُونی کی مزید 13مثالیں سنتی ہیں۔ (1)اندھے، لنگڑے،ایک آنکھ والے اور معذور افراد میں سے کسی کو یا کبھی کسی خاص پرندے یا جانور کو دیکھ کر یا اس کی آواز کو سن کر بَدشُگُونی کا شکا ر ہوجانا۔جیسے بلی کے رونے کی