Aala Hazrat Ka Tasawwuf

Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

مشکل  ہو گیا تھا۔ اس درد سے نجات پانے کیلئے  انہوں نے بہت رقم خرچ کی۔ باب الاسلام سندھ کے علاوہ پنجاب کےکئی ڈاکٹروں سے بھی علاج کروایا مگر کچھ افاقہ نہ ہوا ۔ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ان کی ملاقات ہوئی، دورانِ گفتگواس نے  اسلامی بھائی سے اپنی تکلیف کا اظہار کیا تو انہوں نے شفقت بھرے انداز میں انفرادی کوشش کی اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کی برکات بتاتے ہوئے کہا کہ آپ نےاتنا علاج کروایا ہےاگر چاہیں تو ایک کوشش یہ بھی کرکےدیکھیں، ان اسلامی بھائی کی یہ باتیں ان کے دل پراثر کرگئیں اور وہ 3 دن کےمدنی قافلے کے لئے تیار ہو گئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!جب انہوں نے مدنی قافلے میں سفرکیا تو وہاں رو رو کر اپنی بیماری سے شفا کیلئے دعا کی، ان کی دعا قبول  ہوئی اور مدنی قافلے کی برکت سے انہیں  درد سے نجات مل گئی۔

گرچہ بیماریاں، ہوں کہیں پتھریاں                           پاؤ گے صحّتیں ، قافِلے میں چلو

ہے شفا ہی شفا، مرحبا! مرحبا!                                   آکے خود دیکھ لیں، قافِلے میں چلو

دُور بیماریاں اور پریشانیاں                                       ہوں گی بس چل پڑیں، قافِلے میں چلو

سُن لے عطاّرؔ کی، اپنے غمخوار کی                               یہ ندا ’’سب چلیں‘‘! قافِلے میں چلو

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۷۳تا۶۷۵)

یاد رہے! مدنی قافلہ ہو یا کوئی بھی نیکی جواللہ  پاک کی رِضا کے لیے کی جائے، پھر اس کے وسیلے سے دعا کی جاسکتی ہے۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھےمیٹھےاسلامی  بھائیو!یادرکھئے!صوفیائے کرام شریعتِ مُطہَّرہ کی پیروی کرنےوالے، خواہِشاتِ نفس کومٹانے والے،فرائض وواجبات کی پابندی کرنےوالےاورعشقِ رسولکواپنے سینے