Book Name:Ita'at-e-Mustafa
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاجدول(بیرون ملک)15نومبر2018ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): فکرمدینہ:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ
٭قبلہ رُخ ہو کر بیٹھیں۔ (رسائل عطاریہ،حصہ۲،ص۲۲۹)٭بزرگوں کی نشست پر بیٹھنا ادب کے خلاف ہے۔اعلیٰ حضرت،امامِ اہلِ سنت مولانا شاہ احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ لکھتے ہیں:پیر و اُستاذ کی نشست پر ان کی غَیْبَت(یعنی غیرموجودگی)میں بھی نہ بیٹھے۔(فتاویٰ رضویہ،۲۴/۳۶۹،۴۲۴)٭کو شش کر یں کہ اٹھتے بیٹھتے وقت بزرگان دین کی طر ف پیٹھ نہ ہونے پائے او ر پاؤں تو ان کی طرف نہ ہی کریں۔٭جب کبھی اجتماع یا مجلس میں آئیں تولوگو ں کو پھلانگ کر آگے نہ جائیں جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں۔٭ جب بیٹھیں تو جوتے اتارلیں آپ کے قد م آرام پائیں گے۔( جامع صغیر،ص۴۰،حدیث:۵۵۴)٭مجلس سے فارغ ہوکر یہ دعا تین بار پڑھ لیں تو گناہ معاف ہوجائیں گےاور جواسلامی بھائی مجلسِ خیر و مجلسِ ذکر میں پڑھے تو اس کیلئے اس خیر پر مہر لگا دی جائے گی۔وہ دعا یہ ہے:سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ۔ترجمہ:تیری ذات پاک ہے اوراے اللہ پاک!تیرے ہی لئے تمام خوبیاں ہیں،تیرے سواکوئی معبود نہیں،تجھ سے بخشش چاہتاہوں اور تیری طرف تو بہ کرتا ہوں۔(ابوداؤد،کتاب الادب،باب فی کفارۃ المجلس،۴/۳۴۷،حدیث:۴۸۵۷)