Ghos-e-Pak Ka Khandan

Book Name:Ghos-e-Pak Ka Khandan

اہلسنّت سے بیعت ہوکرلوگوں کو کیا کیا فوائد حاصل ہوئے،کیا کیا برکتیں نصیب ہوئیں٭امیرِ اہلسنّت سے مُریدہوکرعالِم بن گئے٭مُفتی بن گئے،٭حافظ بن گئے،٭گھر میں مدنی ماحول بن گیا،٭داڑھیاں آ گئیں،٭عمامے سج گئے،٭مدینے کی محبت نصیب ہو گئی،٭حج کی رَغبت ہوئی،٭کئی حاجی بن گئے، ٭نعتیں پڑھنے کا ٭نعتیں سُننے کا ذوق و شوق نصیب ہوا،٭عشقِ رسول مِلا،٭اعلیٰ حضرت کا تعارف ہوا،٭غوثِ پاک کاتعارف ہوا۔اِسی طرح اگرہم غورکرتے جائیں توایسی سینکڑوں مثالیں ہوں گی کہ جو امیرِ اہلسنّت کامُریدہونے کی برکت سے نصیب ہوئیں۔الغرض مُرید ہونےکی برکت  سے انسان دنیا و  آخرت میں سعادت مند ہوجاتا ہے۔

آئیے!فیضانِ غوث و رضا سے مالا مال عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے اور ہر طرف نیکی کی دعوت کی دھومیں مچادیجئے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہدعوت اسلامی دنیا بھرمیں کم وبیش 105شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے،اِنہی میں سےایک شعبہ”مجلِس مدرسۃ المدینہ آن لائن“بھی ہے۔شَوَّالُ الْمُکَرَّم1432؁ھ بمطابق ستمبر2011میں مجلس مدرسۃُ المدینہ آن لائن کاقیام عمل میں لایاگیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ”مجلِس مدرسۃ المدینہ آن لائن“کےذریعے کم وبیش 65ممالک کے طلبہ و طالبات نہ صرف دُرُست مَخارج کےساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کررہے ہیں بلکہ بنیادی اسلامی تعلیمات مثلاًوُضو، غُسْل،تَـیَمُّم،اَذان،نماز،زکوٰۃ،روزہ اورحج وغیرہ کے مسائل بھی سیکھ رہے ہیں۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ(www.dawateislami.net)پر اِس شعبے کی تفصیلی معلومات اور داخِلہ فارم بھی موجود ہے،لہٰذا مدرسۃُ المدینہ آن لائن میں داخلےکے خواہشمنداسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کی اِس ویب سائٹ کا (Visit)فرمائیں(دورِ حاضر کی ضرورت کے تقاضے اس شعبے کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش ہے،لہٰذا اس شعبے کی فیس بھی