Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

Book Name:Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا ٭ اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی شان ایسی بے مثال ہے کہ کوئی اُمتی چاہے کیسے ہی مرتبے پر فائزہو،ان کے مقام و مرتبے کو نہیں پہنچ سکتا۔ یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا، یہ وہ خوش نصیب افراد ہیں،جنہیں اللہ پاک نے اپنے محبوبِ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی صحبت اختیار کرنے کے لیےمنتخب فرمایا، یہی وہ مقدس گروہ ہے، جسےحضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سب سے پہلے نیکی کی دعوت دی۔یہی وہ پاکیزہ لوگ ہیں ،جنہوں نےدینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کےلیے کُفّار کے ظلم و ستم کو برداشت کیا، یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ابتدائے اسلام کے مشکل دور  میں بھوک پیاس برداشت کرکے، پیٹ پر پتھر باندھ کر، قریبی رشتہ داروں،اپنوں اور غیروں کی دشمنیاں مول لے کر بھی پرچمِ اسلام کو سربلند رکھا،یقیناً ان کی اَن تھک محنتوں اور لازوال قُربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اللہ  پاک اور اس کے پیارے رسول عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے نام لیوا ہیں،ہرطرف دِینِ اسلام کی بہاریں ہیں۔

نمایاں ہیں اسلام کے گلستاں میں                        ہر اِک گُل پہ رنگِ بہارِ صحابہ

رسالت کی منزل میں ہر ہر قدم پر                       نبی کو رہا انتظارِ صحابہ

امین ہیں یہ قرآن و دِین خدا کے                         مدارِ ہُدی اعتبارِ صحابہ

(کراماتِ صحابہ،ص۳۰)

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یوں تو تمام صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نبیِ اکرم،رسولِ