Achy Amaal Ki Barkten

Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

ہے،٭مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنا یا پڑھانا اچھا عمل ہے،٭ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنا اچھا عمل ہے،٭مدنی مذاکروں میں شرکت کرنا اچھا عمل ہے ،٭چوک درس دینا اور اس میں شرکت کرنا اچھا عمل ہے،٭مدنی درس دینا اور اس میں شرکت کرنا اچھا عمل ہے ،٭بعدِ فجر مدنی حلقہ لگانا اچھا عمل ہے ،٭مدنی قافلوں میں سفر کرنا اور سفر کروانا اچھا عمل ہے،٭نیکی کی دعوت دینا اچھا عمل ہے ،٭انفرادی کوشش کرنا اچھا عمل ہے،٭گھر میں مدنی ماحول بنانا اچھا عمل ہے ،٭صدائے مدینہ لگانا اچھا عمل ہے ،٭حُسنِ اَخلاق سے پیش آنا اچھا عمل ہے ،٭تقویٰ و پرہیز گاری اختیار کرنا اچھا عمل ہے ،٭صدقہ و خیرات کرنا اچھا عمل ہے،٭ماں باپ کی فرمانبرداری  کرنا اچھا عمل ہے،٭رشتہ داروں سے حُسنِ سلوک کرنا اچھا عمل ہے،٭بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت  کرنا اچھا عمل ہے،٭جھوٹ سے بچنا اچھا عمل ہے،٭غیبت سے بچنا اچھا عمل ہے ،٭چُغْلی سے بچنا اچھا عمل ہے،٭حسد سے بچنا اچھا عمل ہے،٭بد گُمانی سے بچنا اچھا عمل ہے ،٭شراب نوشی اور بد کاری سے بچنا اچھا عمل ہے، اَلْغَرَض! اچھے اعمال بے شمار ہیں۔ جتنے زیادہ نیک عمل کئے جائیں گے،اللہ پاک کی اتنی زیادہ رحمتیں ہمارا مقدر بنیں گی۔  اِنْ شاۤء اللہ عَزَّوَجَل

یاد رکھئے!یہ دنیا عمل کرنےکی جگہ ہے ،ہم یہاں جو بھی عمل کریں گے، اُس کی سزا یا جزا ہمیں آخرت میں ملے گی ، عمل اچھا ہوگا تو اُس کی جزا  بھی اچھی ہوگی  اور عمل بُرا ہوا تو اس کا نتیجہ (Result)بھی بُرا ہی ہو گا ،آج کے بیان میں ہم اچھے اعمال کی برکتوں کے بارے میں سُنیں گے، عمل کی اہمیت پر بھی کچھ مدنی پھول بیان کئے جائیں گے۔اس میں شک نہیں کہ اعمال کی جزا کا مدار آخرت پر ہے ،لیکن دنیا میں بھی اچھے اعمال کی برکتیں ظاہر ہوتی ہیں،اس سے متعلق کچھ واقعات اور مدنی پھول بھی پیش کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہزادۂ اعلیٰ حضرت، حُجَّۃُ الاِسْلام  حضرت